سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

دنیا کا پہلا 200 میٹر لمبا  بیمبوکریش بیریئر ’’باہو بلی‘‘ودربھ، مہاراشٹر  میں وانی-وروڑا ہائی وےپر لگایا گیا

Posted On: 04 MAR 2023 2:09PM by PIB Delhi

آتم نربھر بھارت کا مقصد حاصل کرنے کی جانب ایک غیر معمولی کامیابی دنیا کا پہلا 200 میٹر لمبا بیمبو  کریش بیریئر تیار کرنے کے  ساتھ حاصل کی گئی ہے  جوکہ  ودربھ، مہاراشٹر میں وانی-وروڑا ہائی وے پر لگایا گیا ہے۔

یہ بیمبو  کریش بیریئر، جسے باہو بلی کا نام دیا گیا ہے، مختلف سرکاری اداروں جیسے کہ پیتم پور، اندور میں نیشنل آٹوموٹیو ٹیسٹ ٹریکس (نیٹریکس) میں سخت جانچ سے گزرااور رڑکی میں  سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) میں  کئے گئے فائر ریٹنگ ٹیسٹ کے دوران اسے کلاس 1 کا درجہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ  اسے انڈین روڈ کانگریس نے بھی تسلیم کیا ہے۔ بیمبو بیریئر کی ری سائیکلنگ ویلیو 50-70فیصد ہے جبکہ اسٹیل کے بیریئر کی  30-50 فیصد ہے۔

اس بیریئر کو بنانے میں استعمال ہونے والی بیمبو کی قسم  بیمبوسا بالکوا ہے، جسے کریوسوٹ آئل سے ٹریٹ کیا گیا ہے اور اسے ری سائیکلڈ ہائی ڈینسٹی پولی ایتھیلین (ایچ ڈی پی ای) سے کوٹ  کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی بیمبو کے شعبے اور مجموعی طور پر ہندوستان کے لیے قابل ذکر ہے، کیونکہ یہ کریش بیریئر اسٹیل کا ایک بہترین متبادل پیش کرتا ہے اور ماحولیاتی خدشات اور ان کے بعد کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپنے آپ میں ایک دیہی اور زراعت موافق صنعت ہے جس سے  اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 2316



(Release ID: 1904208) Visitor Counter : 106