وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جوار کے بین الاقوامی سال پر سی بی سی  گوا کی ملٹی میڈیا نمائش اختتام پذیر


طلباء نےنمائش میں جوار کے پکوان سے ناظرین  کا دل جیت لیا

Posted On: 03 MAR 2023 6:09PM by PIB Delhi

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، گوا کی جوار کے بین الاقوامی سال پر ملٹی میڈیا نمائش آج اختتام پذیر ہوگئی۔ اس چار روزہ نمائش کو حوصلہ افزا ردعمل ملا کیونکہ پنڈال میں سیکڑوں زائرین کا ہجوم دیکھا گیا ۔اس میں توجہ کا  جو مرکز  تھا ان میں باجرے پر معلوماتی ویڈیوز اور تصاویر،آئی سی اے آر –مرکزی  ساحلی زرعی  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا ایک اسٹال اور باجرے  سے بنے پکوان کا مقابلہ شامل تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBC1Q4EK.JPG

اس نمائش میں  منعقد کیا جانے والا کھانوں کا مقابلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا کیونکہ اس میں گوا کالج آف ایگریکلچر کے 40 سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا۔ پریتی نائک نے اپنے گلوٹین فری جوار کیک کے ساتھ پہلا انعام حاصل کیا جبکہ ریا واز کو جوار سے تیار کیا گیا گوا کا ناشتہ تیزان   کے باعث دوسرے نمبر پر رہی ۔شرکاء اور یہاں آنے والوں  کے لیے  باجرے  سے تیار کردہ متنوع  پکوان یکساں طور پر دلچسپی کا باعث بنا ۔

حکومت گو اکے ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر  کے ڈائریکٹر نوول الفانسو نے نمائش میں شرکت کی اور جوار کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔ انہوں نے محکمہ زراعت کی  جانب سے جوار کی کاشت کو بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں بیداری پیدا کرنا  ان کے محکمہ کے لیے ایک ترجیحی شعبہ ہے کیونکہ ریاستی حکومت جوار کے بین الاقوامی سال کو شاندار طریقے سے منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBC2500B.JPG

اس نمائش کا افتتاح  شمالی گوا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی)  ندھن والسن نے کیا جو  بذات خود ایک ٹرائےتھلون ایتھلیٹ اور کینسر سے بچنے والے ہیں۔ ایس پی ندھن والسن نے ہر ایک کو صحت مند رہنے  کے لئے اپنی غذا میں باجرا شامل کرنے کی تاکید کی جیسا کہ انہوں نے بھی کیا اور روزانہ راگی میلیٹ ڈنر ان کی صحت کی تبدیلی کا ایک اہم جزء تھا۔ آئی سی اے آر –مرکزی ساحلی زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروین کمار نے اس موقع پر سمجھایا کہ میلیٹ کس طرح مضبوط اور آسان  ہے ۔

اس چار روزہ نمائش  کا انعقاد حکومت ہند کےزیر اہتمام  سال بھر چلنے والے  باجرے   کے بین الاقوامی سال کے   ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی ۔

نمائش کی تصاویر یہاں مل سکتی ہیں

 

جوار کے بین الاقوامی سال کے بارے میں

برصغیر پاک و ہند میں باجرا ایک روایتی اناج ہے ۔ جوار چھوٹا دانےدار ، سال بھر کا ، گرم موسم کا  اناج ہے ، اس کا تعلق  گھاس کے کنبے سے ہے ۔ دیگر مشہور اناج کے مقابلے وہ بارش  پر مبنی  سخت دانے ہیں جن میں پانی اور زرخیزی کی کم ضرورت ہوتی ہے ۔ اس وقت 130 سے زیادہ ممالک میں اگنے کی وجہ سے ، ایشیاء اور پورے افریقہ میں نصف ارب سے زیادہ افراد کے لئے جوار روایتی کھانا سمجھا جاتا ہے۔ ہندوستان کی  جانب سے ایک تجویز کے بعد اقوام متحدہ کے ذریعہ 2023 کو باجرا کا بین الاقوامی سال  قرار دیا گیا ہے۔  ایسے وقت میں جب عالمی زرعی نظام  کو بڑھتی ہوئی عالمی آبادی   کا پیٹ بھرنے میں مسلسل چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،  تب باجرا جیسے لچکدار اناج ایک سستی اور غذائیت سے بھرپورگنجائش فراہم کرتا ہے۔ لہذا  اس کی کاشت کو فروغ دینے کی کوششوں  میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اپریل 2018 میں ، باجرا کو "نیوٹری اناج" کے نام سے منسوب کیا گیا ، اس کے بعد سال 2018 کو باجرا کا قومی سال قرار دیا گیا ، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر اس کی تشہیر اور مانگ بڑھانا ہے۔ 2021-2026 کے درمیان کی مدت کے دوران باجرا کی عالمی منڈی میں 4.5 فیصد سی اے جی آر رجسٹر ہونے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2296


(Release ID: 1904107) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada