سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئینے 75 سڑکوں پر راستے کے کنارے سہولیات کی تعمیرکرنےکے لیے بولی لگانے کی دعوت دی
2025 تک 600 سے زیادہ راستے کے کنارے سہولیات کی تعمیر کا منصوبہ
Posted On:
02 MAR 2023 6:53PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں پر سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) مالی سال 2024-25 تک قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر 600 سے زیادہ مقامات پر سڑکوں کے کنارے (ڈبلیو ایس اے) سہولیات کی تعمیر کرے گا۔ موجودہ اور آنے والی قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وی کے ہر 40-60 کلومیٹر کے فاصلے پر راستے کی سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔
ان سہولیات میں مسافروں کے لیے ایندھن اسٹیشن، الیکٹرک چارجنگ کی سہولیات، فوڈ کورٹ، ریٹیل شاپ، بینک اے ٹی ایم، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، میڈیکل کلینک، بچوں کی نگہداشت کا کمرہ،غسل کرنے کی سہولت کے ساتھ بیت الخلاء، گاڑیوں کی مرمت کی سہولت، ڈرائیور ڈارمیٹری، ولیج ہٹ۔ مقامی دستکاری وغیرہ کے فروغ کے لیے متعدد سہولیات شامل ہوں گی
این ایچ اے آئی نے پہلے ہی 160 راستے کے کنارے سہولیات کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے، جن میں سے تقریباً 150 کو پچھلے دو سالوں میں منظوری دی گئی ہے۔آئندہ مالی سال میں مزید 150 راستے کی سہولیات دینے کا منصوبہ ہے، جس میں ماحول دوست راہداری جیسے امرتسر-بٹھنڈہ-جام نگر راہداری ، دہلی-ممبئی ایکسپریس وے اور دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے شامل ہیں۔ اس وقت متعدد براؤن فیلڈ اور گرین فیلڈ راہداریوں میں 75 راستے کے کنارے سہولیات www.etenders.gov.in پر بولی لگانے کے لیے کھلی ہیں یہ سبھی سائٹ آٹھ ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں جن میں راجستھان میں 27، مدھیہ پردیش میں 18، جموں و کشمیر میں 9 اور ہماچل پردیش میں 3 شامل ہیں۔
راستے کی یہ سہولتیں نہ صرف شاہراہوں پر سفر کو مسافروں کے لیے زیادہ آسان بنانے میں ایک طویل سفر طے کریں گی بلکہ شاہراہوں کے استعمال کرنے والوں کو آرام اور تازگی کے لیے مناسب سہولیات بھی فراہم کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
2249
(Release ID: 1903785)
Visitor Counter : 132