کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان اور قومی لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) مل کر، کاروبار اور لوگوں، دونوں کی بہت مدد کریں گے:جناب پیوش گوئل


گتی شکتی، مسابقت کو بہتر بنانے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ہے،کیونکہ اس سے دنیا کویہ اعتماد ہوتا ہے کہ ہندوستان عروج پر ہے:جناب پیوش گوئل

دنیا،آج ہندوستان کو جدت طرازی کے رہنما کے طور پر تسلیم کررہی ہے: جناب پیوش گوئل

گتی شکتی نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں اہم خلا کو دور کرے گی بلکہ سماجی بنیادی ڈھانچے کی بہتر منصوبہ بندی میں بھی مدد کرے گی:جناب پیوش گوئل

Posted On: 02 MAR 2023 2:35PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، صارفین کےامور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان اور قومی لاجسٹکس پالیسی (این ایل پی)، مل کر کاروبار اور لوگوں دونوں کی بہت مدد کریں گے، مسابقت کو بہتر بنائیں گے، نیز ہندوستان میں سرمایہ کاری کو مستحکم کریں گےاور دنیا کو یہ اعتماد دلائیں گےکہ ہندوستان، عروج کی راہ پر گامزن ہے۔

وہ آج نئی دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کی گتی شکتی پر، قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب گوئل نے انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے لیے اپنی ستائش کا اظہار کیا، جو کہ مشرقی ہندوستان میں واقع ہےاور جوگتی شکتی جیسی اہم پہل کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے دہلی آئے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ آج دنیا، ہندوستان کو جدت طرازی کے رہنما کے طور پر تسلیم کررہی ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستان اچھی حکمرانی، زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے تیزی سے نئے طورطریقےوضع کر رہا ہے؛ جیسے کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دن گئے جب ہندوستان کو مغرب میں نئے نظریات اور ٹیکنالوجی کے ابھرنے اور اپنے کاروبار اور اپنے لوگوں کی مدد کے لیے انہیں اپنانے کے لیے دہائیوں تک انتظار کرنا پڑا۔ انہوں نے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) فریم ورک کا، ہندوستان کی تکنیکی مہارت کی ایک مثال کے طور پر حوالہ دیا، اوراسے ایک ایسی پہل قرار دیا جس کا ملک کی معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے سال دسمبر میں ہندوستان نے یو پی آئی کی بدولت ایک ماہ میں 7.28 ارب ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کیا تھا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دنیا اب ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کے لیے یو پی آئی کو اپنانے کی خواہشمند ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور نئے آئیڈیاز میں ہندوستان کسی سے پیچھے نہیں ہے، اور یہ کہ پی ایم گتی شکتی پہل، اس صلاحیت کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے یاددہانی کرائی کہ کس طرح وزیر اعظم نے، تقریباً 15 سال پہلے، بنیادی ڈھانچے کی بہتر منصوبہ بندی کرنے اور احمد آباد میں بی آئی زیڈ اے جی-این قائم کرنے کے لیے جغرافیائی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم، اپنے ابتدائی سالوں کے دوران بی آئی زیڈاے جی کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہے اور انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ ڈیٹا پوائنٹس کا استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے گجرات میں بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کی۔ اس کے نتیجے میں، گجرات بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے معیار اور رفتار کے لحاظ سے بہت سے دوسرے شعبوں سے بہت آگے ہے۔

وزیر موصوف نے پی ایم گتی شکتی کی تفصیلی تشریح کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس نے اعداد و شمار کی سطحیں بنائیں ہیں، جہاں ملک بھر میں مختلف ارضیاتی، ماحولیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے عناصر کو نقشہ بنایا گیا اورانکا احاطہ کیا گیا۔ فی الحال، ڈیٹا کی تقریباً 1300 پرتیں ہیں، جن میں جنگلات، جنگلی حیاتیات کی پناہ گاہیں، دریاؤں، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات، اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گتی شکتی نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں اہم خلا کو دور کرے گی بلکہ اسکول، نرسنگ ہومز، ہسپتال وغیرہ سمیت سماجی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں بھی مدد کرے گی۔

وزیر موصوف نے مزید وضاحت کی کہ گتی شکتی کے ڈیٹا لیئرز، اے پی آئیز کے ذریعے، ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، اور اگر کسی خاص پروجیکٹ کی مطابق اسے گتی شکتی میں ڈالا جاتا ہے، تو یہ عمل درآمد کے چیلنجوں کو اجاگر کرے گا اور پروجیکٹ کو دوبارہ ترتیب دینے میں مدد کرے گا، جس سے وقت اور لاگت کی بچت ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 12 ریاستوں نے اپنی زمین کو ڈیجیٹل کیا ہے جس سے منصوبہ بندی کو مزید تقویت ملی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کسی بھی ریاست نے گتی شکتی کی سیاست نہیں کی ہے، کیونکہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے ہمارے کاروبار، ہمارے لوگوں اور مجموعی طور پر معیشت کو مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے، لاجسٹک کی لاگت کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی کا اگر اچھی طرح سے استعمال کیا جائے تو لاجسٹکس کے اخراجات میں زبردست کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تمام شاہراہوں، ریلوے، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو گتی شکتی میں نقشہ جاتیطور سے منضبط کیا گیا ہے، جس سے ہموار کنیکٹیویٹی نیٹ ورکس بنانے اور لاجسٹک ایکو سسٹم پر مثبت اثر پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دنیا کے درمیان مساوات اور توازن کے مفاد میں ایک منصفانہ معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے چھوٹے اور ترقی پذیر ممالک کو متحرک کرنے میں، وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی، جسے آخر کار پیرس میں سی پی او 21میں اپنایا گیا۔ وزیر موصوف نےواضح کیا کہ آج ہر عالمی رہنما، ہندوستان کی طرف دیکھ رہا ہے، اور یہ کہ دنیا کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس نے عالمی مسائل کو چیلنج کرنے کے لیے، حل تلاش کرنے کی ٖغرض سے وزیراعظم مودی کی طرف نہ دیکھا ہو۔

وزیر موصوف نے اپنے شہریوں کے لیے خوراک، لباس، رہائش، صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں، حکومت کی کامیابی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ہندوستان کے صحت دیکھ بھال کےپروگرام، آیوشمان بھارت نے، 500 ملین سے زیادہ لوگوں کا احاطہ کیا ہے اور کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کو تمام حصوں میں قبول کیا گیا ہے اور اس کی تعریف کی گئی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ان اقدامات نے ہندوستان کی آبادی، بالخصوص نوجوانوں کو، انتہائی خواہش مند بنا دیا ہے۔

وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ گتی شکتی ایک قومی نقطہ نظر ہے جو جامع مشاورت اور لاتعدادشراکت داروں کی اجتماعی، اشتراکی کوششوں سے وضع ہوا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطبہ کے اختتامہ کلمات کہے کہ انہوں نے ملک کے لوگوں میں جو جوش و خروش دیکھا ہے اور ٹربو پاورسے ہونے والے کام، جو کئی شعبوں میں جاری ہیں، ہندوستان کو 2047 تک 32 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے ہدف کو حاصل کرنے میں مددکریں گے۔

*****

U.No. 2239

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1903754) Visitor Counter : 123