کارپوریٹ امور کی وزارتت
مسابقتی قانون کی اقتصادیات سے متعلق آٹھویں قومی کانفرنس، کل قومی دارالحکومت میں ہو گی
Posted On:
02 MAR 2023 3:34PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کل یہاں مسابقتی قانون کی اقتصادیات سے متعلق قومی کانفرنس کے آٹھویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہا ہے۔ 2016 سے، سی سی آئی کی جانب سے ہر سال کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ، حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورننے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔
کانفرنس میں ایک مکمل سیشن اور دو تکنیکی سیشن ہوتے ہیں۔ اس سال کی کانفرنس کامکمل اجلاس’’عدم اعتماد اور ضابطہ: انٹرفیسز اور ہم آہنگی‘‘ کے موضوع پر ہے۔
ودھی لیگل کی بانی اور ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارگھیا سینگپتا، دن کے آخر میں طے شدہ مکمل سیشن کی ماڈریٹر ہیں۔ دونوں تکنیکی اجلاسوں کی صدارت، ممتاز پروفیسر، این ایل یو دہلی کےڈاکٹر ایم ایس ساہو اور ڈاکٹر آدتیہ بھٹاچارجی، سابق سینئر پروفیسر، دہلی اسکول آف اکنامکس کریں گے۔
یہ کانفرنس مسابقتی قانون کی اقتصادیات میں دلچسپی کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے اور عدم اعتماد کے ماہرین اقتصادیات کا ایک اہم مجموعہ بنانے کی کوشش ہے۔ یہ مسابقتی قانون کے معاشیات کے شعبے میں کام کرنے والے اسکالرز، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم اور ماہرین کو یکجا کرتا ہے۔ کانفرنس میں علم کا اشتراک اور تبادلہ خیال کیس مخصوص اجلاسوں سے آگے تجاوز کرتا ہے اور قانون کے نفاذ کے لیے معاشی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
کانفرنس کے مقاصد یہ ہیں:
- مسابقتی قانون کے معاشیات کے میدان میں عصری مسائل پر تحقیق اور بحث کو تحریک دینا،
- ہندوستانی سیاق و سباق سے متعلقہ مسابقتی مسائل کی بہتر تفہیم تیار کرنے کے لیے
- ہندوستان میں مسابقت کے قانون کے نفاذ کے لیے نتائج اخذ کرنا۔
*****
U.No. 2241
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1903752)
Visitor Counter : 150