وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے یو این ای پی ، آرٹی ایس اوآئی اورآئی  آئی ٹی ٹی ایم کے اشتراک کے ساتھ جنوبی خطے کے لئے حیدرآباد میں ایک علاقائی ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورک شاپ  ہمہ گیراورجوابدہ سیاحتی مقامات  کی ترقی کے سلسلے میں منعقد کی گئی

Posted On: 01 MAR 2023 1:53PM by PIB Delhi

ملک میں ہمہ گیر اورجوابدہ ذمہ دارسیاحتی مقامات کی ترقی کے پیش نظر، سیاحت کی وزارت (ایم اوٹی) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول منیجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم آئی ) آب وہوا  سے متعلق اقوام متحدہ  کے پروگرام (یواین ای پی) اورسیاحت سے متعلق جوابدہ سماج (آر ٹی ایس اوآئی ) کے اشتراک کے ساتھ ، 28فروری 2023کو حیدرآباد میں جوابدہ اورہمہ گیرسیاحتی مقامات کی ترقی کے بارے میں تیسرے علاقائی ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورک شاپ میں جنوبی خطے یعنی آندھراپردیش ، کرناٹک ، کیرالہ ، لکشدیپ ، پڈوچیری ، تمل ناڈو اورتلگانہ  ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سرکردہ سرکاری افسران اورسیاحت  سے متعلق  صنعت سے متعلقہ فریقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IXQT.jpg

انڈیاٹورازم بنگلو ر ، بینگلورو کے علاقائی ڈائریکٹر جناب محمدفاروق نے اپنے افتتاحی خطاب کے ساتھ اس ورک شاپ کا انعقادکیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے محدود وسائل اورایکونظام کے تحفظ  کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، سیاحت  کے شعبے کی ترقی کی حصولیابی کی ضرورت کو اجاگرکیا۔

آئی آئی ٹی ٹی ایم کے ڈائریکٹرجناب الوک شرما ، نے ہمہ گیرسیاحت کے تصور  کوعملی جامہ پہنانے اوراسے رائج الوقت بنانے کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ انھوں نے وضاحت کی کہ سیاحت کی وزارت  کی جانب سے ہمہ گیر سیاحت کے لئے علاقائی ورک شاہ کے انعقاد سے متعلق یہ پہل قدمی ، ہمہ گیر سیاحت  کے فروغ  کی غرض سے مرکزی حکومت  کے ذریعہ کی گئیں پہل قدمیوں سے واقف  کرانے کی ایک کوشش ہے ۔

سیاحت کی وزارت کے جناب اراوند وسواناتھ نے سوادیش درشن 1.0کی کامیاب  داستانیں پیش کیں ۔ سوادیش درشن 1.0 ، ملک میں سیاحت سے متعلق  بنیادی ڈھانچہ تعمیرکرنے کی خاطر سیاحت کی وزارت کی مرکزی سرپرستی والی ایک اہم اسکیم سے انھوں نے سوادیش درشن 2.0کاایک مجموعی جائزہ بھی پیش کیا۔

آرٹی ایس او کی نمائندہ محترمہ مردولاٹانگی رالا نے شرکاء کے سامنے سیاحت کو حساس بنانے اورجوابدہ سفرکے لئے مانگ پیداکرنے کی ضرورت کو اجاگرکیا۔انھوں نے جوابدہ مسافروں سے متعلق مہم سے متعارف کرایااور سیاحوں کو جوابدہ سلوک کے بارے میں باخبر کرنے کے طورطریقوں کی وضاحت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HLQJ.jpg

یواین ای پی کی محترمہ کوشک چندرشیکھر نے گلوبل ٹورازم پلاسٹک پہل اور آب وہوا  سے متعلق سیاحت  میں گلاسگو ڈکلیئریشن جیسی تاریخی اوراہمیت  کی حامل کوششوں  کے بارے میں بتایا۔ یہ ڈکلیئریشن ، نومبر2021میں آب وہوا کی تبدیلی سی اوپی -26کے موقع پرکی گئی تھی۔انھوں نے شرکاء کی اس قسم کی پہل قدمیوں میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کی ۔

جنوبی خطے کے ریاستی اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے سیاحت کے محکموں کے نمائندوں کی جانب سے پریزینٹشن بھی کی گئیں جن میں ہمہ گیرسیاحت  سے متعلق اپنے بہترین طورطریقوں پرتوجہ مرکوز کرنے پرزوردیاگیاتھا۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نمائندوں نے اپنے متعلقہ اقدامات سے پڑنے والے مثبت  اقتصادی ، ماحولیاتی ، سماجی اورشناختی اثرات کا ذکرکیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CBOQ.jpg

ہمہ گیر سیاحت سے متعلق مرکزی نوڈل ایجنسی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول منیجمنٹ  نے شرکاء کو بھارت کے لئے ہمہ گیرسیاحت  سے متعلق  معیارات (ایس ٹی سی آئی ) کی خاص خاص باتوں سے واقف کرایا۔ شرکاء نے ذمہ داری کے ساتھ سفرکرنے سے متعلق اپنے عزم کے لئے لائف عزم کے لئے سفرکا عہد کیا۔

صنعت کے ممتاز کاروباری افراد نے جنوبی خطوں کے مختلف النوع علاقوں سے کامیاب داستانیں اورہمہ گیر سیاحت کے نفاذ کے مقصدسے اپنے اختراعی طورطریقے بھی پیش کئے ۔ جہاں ان کی بدولت ٹھوس مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ آئی ایچ سی ایل کے تاج کرشنا نے شرکا کو بتایاکہ سیاحت  کے کاروبار کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی کلید ، ہمہ گیر پہل قدمیوں کی اضابطہ طورپرنگرانی رہی ہے ۔ اس اجلاس  کے دوران ہمہ گیرمہم جوئی ، وراثتی اہمیت کے حامل اورسمندرکے کنارے بیچ سیاحت کے لئے کلیدی  توجہ کے شعبوں کو اجاگرکیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R9FE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TD2X.jpg

اس بات  کے مدنظر کہ بھارت کی جی -20کی صدارت کے دوران آلودگی سے مبرا اور ماحولیات کے لئے سازگار سبز سیاحت  کی کلیدی نوعیت کی ترجیحات میں سے ایم ترجیح کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے ، ہمہ گیرسیاحت سے متعلق علاقائی ورک شاپس  کی بدولت ، سیاحت کے شعبے میں ہمہ گیریت کے تئیں بھارت کی کوششوں کو استحکام ملتاہے ۔ ٹورازم ورکنگ گروپ ، ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی حصولیابی کی غرض سے سیاحت کو ایک وسیلے کے طورپر  استعمال کرنے کے لئے ایک نقش راہ تیارکرنے کے لئے کام کررہاہے ۔اس ورک شاپ کی بدولت ، ہمہ گیر اہداف کی حصولیابی کے تئیں ، سیاحت کی وزارت  ، ریاستی سرکاروں ، مرکزکے انتظام علاقوں کی سرکاروں اورصنعت کے متعلقہ فریقوں کے مابین تال میل مستحکم ہواہے ۔

*************

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2231


(Release ID: 1903601) Visitor Counter : 147