قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا 4 مارچ 2023 کو سرائیکیلا، جھارکھنڈ میں اے ایس ڈی سی کے زیر اہتمام میگا روزگار میلے کا افتتاح کریں گے

Posted On: 02 MAR 2023 1:27PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • جناب ارجن منڈا، قبائلی امور کے مرکزی وزیر، 4 مارچ 2023 کو سرائیکیلا کھرسوان ضلع، جھارکھنڈ میں میگا روزگار میلہ (ملازمت میلہ) میں شرکت کر رہے ہیں۔
  • میگا جاب فیئر میں قبائلی نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے۔
  • جاب فیئر سے جھارکھنڈ میں آٹو موٹیو سیکٹر کی ترقی میں مدد  ملے گی ۔

 

قبائلی امور کے مرکزی وزیر اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ جناب ارجن منڈا سرائیکیلا ضلع کے کاشی ساہو کالج  جھار کھنڈمیں 4 مارچ 2023 کو آٹوموٹیو اسکلز ڈیولپمنٹ کونسل(اے ایس ڈی سی)  کے زیر اہتمام اپرنٹس شپ روزگار میلہ (ملازمت میلے) کا تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پرافتتاح کریں گے۔

 

میگا جاب فیئر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک منفرد مثال ہو گا، اور توقع ہے کہ اس میں معروف آٹو موٹیو کمپنیاں شرکت کریں گی، جو قبائلی نوجوانوں کو ٹو اور فور وہیلر کے تربیت یافتہ ٹیکنیشن بننے کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کریں گی۔ میلے میں قریبی مقامات سے ہزاروں قبائلی امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

 

جاب فیئر طلباء اور جھارکھنڈ میں آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے ایک اہم ایونٹ ہو گا اور یہ قبائلی طلبا کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور کمپنیوں کو اپنی یونٹوں کے لیے صحیح ہنر تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس سے قبائلی نوجوانوں کو اپنی ترقی کے لیے باوقار اداروں کے ساتھ  کام  کرنے کے مناسب مواقع فراہم ہوں گے۔

ستمبر 2022 میں،  ٹاٹا الیکٹرانکس  پرائیویٹ لمٹیڈ  کی طرف سے اسی طرح کی بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کھنٹی، سرائیکیلا، چائی باسا اور سمڈیگا میں 2 روزہ بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ کھنٹی کی 488 لڑکیوں میں سے کل 387، سرائیکیلا کی 331 لڑکیوں میں سے 152، سمڈیگا کی 1071 لڑکیوں میں سے 846 اور چائی باسا کی 715 لڑکیوں میں سے 513 لڑکیوں نے بھرتی مہم میں کوالیفائی کیا اور ٹاٹا الیکٹرانکس کے ہوسور پلانٹ تمل ناڈو میں ملازمت  حاصل کی ۔

اس مہم کا آغاز وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر سیوا پکھواڑا کے دوران قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا کی کوششوں سے کیا گیا تھا۔ اس اقدام کو زبردست رسپانس ملا اور اضلاع کے دیہی علاقوں سے 2600 سے زائد لڑکیوں اور نوجوان خواتین نے بھرتی مہم میں حصہ لیا، جن میں سے 1898 لڑکیوں کو 2 دنوں میں منتخب کیا گیا۔

امید ہے کہ جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر قبائلی علاقوں میں آٹوموٹیو سیکٹر کی ترقی میں مدد کے لیے مستقبل میں بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

 

*************

 

( ش ح ۔ج  ق۔ ر ض(

U. No.2237



(Release ID: 1903599) Visitor Counter : 98