کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیائی اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا نے جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان کی تقریبات کی شروعات کے لئے جن اوشدھی رتھ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
Posted On:
01 MAR 2023 5:04PM by PIB Delhi
کیمیائی اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دلی میں جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان کی تقریبات کی شروعات کے لئے جن اوشدھی رتھ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ملک بھر میں اس تقریب کے تحت پانچویں جن اوشدھی تقریبات کی شروعات ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ جن اوشدھی ہفتہ منایا جارہا ہے اور اس کے بعد سات مارچ 2023 کواوشدھی دوس منایا جائے گا۔اس جن اوشدھی ہفتہ کے دوران لوگوں کے درمیان جن اوشدھی کے تعلق سے بیداری پھیلانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں ملک بھر کے جن اوشدھی کیندروں میں سستی اور معیاری دوائیں مل رہی ہیں،تودوسری طرف صرف ایک روپے کی قیمت پر فی پیڈ خواتین کو سینٹری پیڈ فراہم کیا جارہا ہے۔وزیرموصوف نے خواتین کے درمیان اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے پر زور دیا کیونکہ وہ جن اوشدھی کیندروں سے معمولی قیمت پر پیڈ خرید سکتی ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویا نے مزید کہا کہ سات مارچ کو ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا ، جہاں متعدد شخصیات اور جن اوشدھی کے استفادہ کنندگا ن کو مدعو کیا جائے گا۔استفادہ کنندگا ن اپنے تجربات بتائیں گے اور ڈاکٹرز جن اوشدھی کیندروں کے تعلق سے اپنے خیالات مشترک کریں گے تاکہ ان کیندروں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہو۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ جن اوشدھی کیندر کوئی بھی شخص کھول سکتا ہے ۔ اسے 20فیصدکمیشن فراہم کیا جاتا ہے تاکہ اسے نہ صرف روزگار کا ذریعہ ملے بلکہ خدمت کا بھی ایک موقع فراہم ہو۔
دواسازی کے محکمے نے یکم مارچ 2023سے سات مارچ 2023 تک الگ الگ شہروںمیں مختلف تقریبات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی ہے، جہاں جن اوشدھی اسکیم کے بارے میں بیداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کور کرتے ہوئے ملک بھر میں پی ایم بی جے کیز مالکان ، استفادہ کنندگان ، ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کے افسران ، ڈاکٹر ،صحت کارکنان ، نرسیں ، فارماسسٹوں ، مختلف مقامات پر جن اوشدھی متروں کو شامل کرکے سمینار ، بچوں ، خواتین اور این جی اوکی شرکت ، ہیری ٹیج واک اور ہیلتھ کیمپ اور متعدد دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
تمام افراد کو معیاری جینرک ادویات کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کے مقصدسے دواسازی کے محکمے ، کیمیائی اور کھادکی وزارت ، حکومت ہند نے نومبر 2008 میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا ( پی ایم بی جے پی ) کی شروعات کی تھی۔ 31 جنوری 2023 تک اسٹورز کی تعداد بڑھ کر 9082 ہوگئی ہے۔ پی ایم بی جے پی کے تحت ملک کے 764 اضلاع میں سے 743 اضلاع کو کور کیا گیا ہے۔
یہ اسکیم ملک کے ہر گوشے میں لوگوں کو سستی ادویات تک آسان رسائی کو یقینی بناتی ہے۔حکومت نے دسمبر 2023 کے آخر تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر ( پی ایم بی جے کیز)کو 10 ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔پی ایم بی جے پی کے پروڈکٹس باسکٹ میں 1759 ادویات اور 280سرجیکل آلات شامل ہیں۔اس کے علاوہ نئی ادویات اور نوٹرا سیوٹیکلز مصنوعات جیسے پروٹین پاؤڈر ، مالٹ پر مبنی غذائی خوراک ، پروٹین بار ، امیونٹی بار ،سینیٹائزر ، ماسک ، گلوکو میٹر ، آکسیمٹر وغیر ہ کی بھی شروعات کی گئی ہے۔
پی ایم بی جے پی کے تحت برانڈیڈ قیمتوں کے مقابلے پچاس سے 90 فیصد کی کم قیمت پر ادویات دستیاب ہیں۔ مالی سال 22-2021 کے دوران پی ایم بی جے پی نے 893.56 کروڑز (ایم آر پی ) کی ادویات فروخت کی ہے۔اس سے عام شہریوں کا تقریباََ 5360 کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے۔موجودہ مالی سال یعنی 23-2022 سے 15فروری 2023 تک دواسازی اور طبی آلات سے متعلق ہندوستان کے بیورو ( پی ایم بی آئی ) اور پی ایم بی جے پی کے نفاذ کی ایجنسی نے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی ادویات فروخت کی ہیں، جس سے شہریوں کی 6ہزار کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے۔ فی الحال آئی ٹی سے چلنے والے پی ایم بی جے پی کے وار ہاؤسز گروگرام ،چنئی ، گواہاٹی اور سورت میں کام کررہے ہیں۔اس سے دواؤں کی لاگت سے متعلق شہریوں کو دو ہزار کروڑ سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔جن اوشدھی کیندروں میں دوا کی خریداری میں مسلسل اضافے سے ملک کے پر گوشے میں اپنی رسائی بڑھانے کے لئے پی ایم بی جے پی کو مزید قوت ملی ہے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-2225
(Release ID: 1903598)
Visitor Counter : 113