وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جناب اپوروا چندرا ایودھیاکا دورہ کریں گے اور مندرکی تعمیر کے مقام  پرکارکنان کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 01 MAR 2023 8:22PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا جمعرات کو ایودھیا کا دورہ کریں گے ۔ شہرکے اپنے دورے کے دوران ، جناب چندرا، رام مندرکی تعمیر کے مقام کابھی دورہ کریں گے ۔ سکریٹری ، مندرکی تعمیر کے کاموں میں مصروف تعمیری کارکنان اورمزدوروں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ وہ مقامی لوگوں  سے بھی بات چیت کریں گے اوراس پروجیکٹ سے ان پر خاص طورپر اقتصادی اورروزگارکے مواقع  کے لحاظ سے پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے ۔

مندرکی تعمیر کے کام میں ، شری رام جنم بھومی تیرتھ  شیترٹرسٹ کی زیرنگرانی ، بہت تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اور5؍اگست 2020کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے بھومی پوجن کے بعد سے تعمیری عمل کا ایک بڑاحصہ مکمل ہوچکاہے ۔

*************

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2222


(Release ID: 1903557) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu