وزارت دفاع
مرکزی کابینہ نے 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے ہندوستانی فضائیہ کے لیے ایچ اے ایل سے 70 ایچ ٹی ٹی ٹی -40 بنیادی ٹرینر ہوائی جہاز کی خریداری کو منظوری دی
Posted On:
01 MAR 2023 6:42PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ نے ہندوستانی فضائیہ کے لیے 6,828.36 کروڑ روپے کی لاگت سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) سے 70 ایچ ٹی ٹی -40 بنیادی ٹرینر ہوائی جہاز کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ یہ طیارے چھ سال کی مدت میں فراہم کئے جائیں گے ۔
ایچ ٹی ٹی-40 ایک ٹربو پروپ ہوائی جہاز ہے اور اسے کم رفتار سے نمٹنے کی اچھی خصوصیات اور بہتر اثردار تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر ایروبیٹک ٹینڈم سیٹ ٹربو ٹرینر میں ایئر کنڈیشنڈ کاک پٹ، جدید ایوونکس، ہاٹ ری فیولنگ، رننگ چینج اوور اور زیرو- زیرو ایجیکشن سیٹیں ہیں۔ یہ طیارہ نئے شامل کیے گئے پائلٹس کی تربیت کے لیے آئی اے ایف کے بنیادی تربیتی طیاروں کی کمی کو پورا کرے گا۔ خریداری میں بشمول سمیولیٹرس متعلقہ سازوسامان اور تربیتی امداد شامل ہوں گی۔ ملک میں تیار حل ہونے کے ناطے، ہوائی جہاز ہندوستانی مسلح افواج کی مستقبل کی ضروریات کو شامل کرنے کے لیے اپ گریڈ کرنے کے لیے قابل ترتیب ہے۔
ایچ ٹی ٹی- 40 تقریبا 56فیصد دیسی مواد اور اجزاء یا کمپوننٹس پر مشتمل ہے۔ جو بڑے اجزاء یا کمپوننٹس اور ذیلی نظاموں کو مقامی بنانے کے ذریعے آہستہ آہستہ بڑھ کر 60فیصد سے زیادہ ہو جائے گا۔ ایچ اے ایل اپنی سپلائی چین میں ہندوستانی نجی صنعت بشمول ایم ایس ایم ایز کو شامل کرے گا۔ خریداری میں 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز میں پھیلے ہوئے تقریباً 1,500 لوگوں کو براہ راست روزگار اور 3,000 لوگوں کے لیے بالواسطہ روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔
ایچ ٹی ٹی۔40 کا حصول ہندوستانی ایرو اسپیس ڈیفنس ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرتا ہے اور 'آتم نربھر بھارت' کے لیے کوششوں کو فروغ دیتا ہے۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2215
(Release ID: 1903503)
Visitor Counter : 190