کوئلے کی وزارت

اپریل 2022 سے فروری 2023 کی مدت کے دوران کوئلہ پیداوار 784.41 ملین ٹن کے بقدر تک پہنچ گئی؛ گذشتہ برس کی پیداوار کو پیچھے چھوڑا

Posted On: 01 MAR 2023 4:31PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے عارضی اعدادو شمار کے مطابق، اپریل 2022 سے فروری 2023 کی مدت کے دوران بھارت کی کوئلہ پیداوار مالی برس 2022 کی اسی مدت کی 681.5 ملین ٹن کے بقدر کی پیداوار کے مقابلے میں 15.10 فیصد کے بقدر متاثر کن اضافہ سے ہمکنار ہوکر 784.41 ملین ٹن کے بقدر تک پہنچ گئی۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے مالی برس 2023 کے ماہ فروری تک مالی برس 2022 کی اسی مدت کی 542.38 ایم ٹی پیداوار کے مقابلے میں 619.70 ایم ٹی پیداوار درج کی، جس سے 14.26 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

کوئلے کی وزارت نے  کمپنیوں کے زیر ملکیت کوئلہ بلاکوں کی کانکنی کی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر بروئے کار لاکر منڈی میں اضافی کوئلہ فراہم کرنے کے لیے راہ ہموار کی ہے، جس کے نتیجہ میں  اپریل 2022 سے فروری 2023 کی مدت کے دوران کیپٹیو اور دیگرکمپنیوں کی پیداوار 29.38 فیصد اضافہ سے ہمکنار ہوکر 104.58 ملین ٹن (عارضی اعدادو شمار) تک پہنچ گئی، جبکہ مالی برس 2022 کی اسی مدت کے دوران یہ 80.55 ملین ٹن کے بقدر تھی۔ وزارت نے اینڈ یوز پلانٹوں کی ضرورتوں کی تکمیل کے بعد مجموعی اضافی پیداواریت کے 50 فیصد کوئلہ/لگنائٹ  کی فروخت کی غرض سے کمپنیوں کے زیر ملکیت کانوں کی پٹہ داری کی اجازت کے لیے ایم ایم ڈی آر (ترمیمی) ایکٹ ،2021 کے تحت معدنیات رعایت (ترمیمی) قواعد، 1960 میں بھی ترمیم کی ہے۔

وزارت کوئلے کی تیز رفتار نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم گتی شکتی کے تحت تمام بڑی کانوں کے لیے ریل کنکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کو  بڑھانے کی غرض سے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے نتیجہ میں، کوئلے کی وزارت نے اپریل 2022 سے فروری 2023 کے دوران، مالی برس 2022 کی اسی مدت کے 740.96 ملین ٹن کے مقابلے میں 793.86 ملین ٹن (عارضی اعدادو شمار) کے بقدر کوئلہ روانہ کر دیا ہے، جس سے 7.41 فیصد کے بقدر نمو ظاہر ہوتی ہے اور ملک بھر کے مختلف شعبوں کو مستحکم اور مناسب تعداد میں کوئلہ فراہمی کا پتہ چلتا ہے۔

کوئلہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے مقصد سے، وزارت نے 141 نئے کوئلہ بلاکوں کو تجارتی نیلامی کے لیے پیش کیا۔ اس کے علاوہ وزارت مختلف کوئلہ کمپنیوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی پیداواریت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا گھریلو پیداوار اور کوئلہ فراہمی کے بہت اچھے نتائج  سامنے آئے ہیں۔

******

ش ح۔م ن ۔ ا ب ن

U-NO.



(Release ID: 1903420) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil