ٹیکسٹائلز کی وزارت
آسٹریلیا میں ببّرا خواتین کے مرکزسے قبائلی خواتین کے ٹیکسٹائل فن کی بڑی تعداد میں اشیاء کی قومی دستکاری میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی میں نمائش کی گئی
ٹیکسٹائل کی وزارت اور آسٹریلیائی ہائی کمیشن کی جانب سے جرچھرا : خشک موسم کی ہوا (ڈرائی سیزن وائنڈ) کی نمائش کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
01 MAR 2023 1:23PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت آسٹریلیائی ہائی کمیشن ، نئی دلی کے ساتھ مل کر جی 20 ، 2023 کے لئے ممالک کو اکٹھا کرنے کے ہندوستان کے جذبے اور عوام کو جی 20 کے قریب لانے کے مقصدسے یکم مارچ سے 17 مارچ 2023 تک قومی دستکاری میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی میں کپڑوں کے فن کی نمائش کی میزبانی کررہی ہے۔
جرچھرا : خشک موسم کی ہوا (ڈرائی سیزن وائنڈ) کی نمائش میں ببّرا خواتین کے مرکز ( بی ڈبلیو سی ) سے قبائی خواتین کے ٹیکسٹائل فن کی بڑی مقدار میں اشیا کی نمائش کی گئی ، جو دنیا میں انتہائی دور دراز مقامات پر موجود آرٹ مراکز میں سے ایک ہے اوریہ آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں ارہم لینڈ میں پائی جاتی ہیں۔
اس نمائش میں عصری ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے قدیم داستانوں کو پیش کرنے والی خواتین کو دکھایا گیا ہے اور نمائش سے گزرتے ہوئے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ شمالی آسٹریلیا کے قدیم ملک میں سفرکررہے ہیں۔
عنوان ، جرچھرا ، ایک استعارے کی نمائندگی کرتا ہے کہ کیسے ببّرا خواتین کے مرکز میں مختلف قبائلی ثقافتوں اورکہانیوں کو یکجا کیا گیا ہے ،ٹھیک ویسے ہی جیسے جرچھرا ہوائیں( جرچھرا وائنڈس ) قبائلی لوگوں کو تقریب ،رقص اور ہزاروں برسوں کے لئے رسومات کی ادائیگی کی خاطر لوگوں کو یکجا کرتے ہوئے آیا ہے۔
این آئی ایف ٹی ، نئی دلی سے ڈاکٹر سدھا ڈھینگرہ اور پروفیسر روبی کیشیپ نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ محترمہ سنندا ڈاور اور محترمہ نرگس زیدی نے فن پاروں کی نمائش میں مدد کی ہے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-2201
(Release ID: 1903331)
Visitor Counter : 206