وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے حیدرآباد میں مویشی پروری اور ڈیری کے موضوع  پر شاندار اسٹارٹ اپ کانکلیو کا افتتاح کیا

Posted On: 28 FEB 2023 5:03PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے تلنگانہ کے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ، اسٹارٹ اپ انڈیا، سی آئی آئی اورمویشی پروری محکمے کے قریبی تعاون سے حیدرآباد کے میریٹ کنونشن سینٹر میں مویشیوں، ڈیری اور مویشی پروری کے شعبوں میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے آج ایک شاندار اسٹارٹ اپ کانکلیو منعقد کیا گیا۔

بھارتی حکومت کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے معزز وزیر  جناب پرشوتم روپالا  نے مہمان خصوصی کے طوراس پروگرام میں شرکت کی، جس میں   ماہی پروری، مویشی پروری، ڈیری  کے وزیر مملکت   ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور ماہی پروری، مویشی پروری، ڈیری  کے وزیرمملکت  عزت مآب ڈاکٹر ایل مروگن  اور تلنگانہ کے مویشی پروری،   ماہی پروری اور سینماٹوگرافی کے وزیر جناب  ٹی سرینواس یادونے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230228-WA0019VXM0.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230228-WA002106T7.jpg

 

کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ مویشی پروری کے ذریعے زرعی تنوع دیہی آمدنی میں اضافے کے بنیادی محرکات میں سے ایک ہے اور مویشیوں کے شعبے میں  بڑے پیمانے پر پبلک سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے۔ مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت (ایم اواے ایچ ڈی) مویشیوں  کے شعبے میں ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے تئیں پرعزم ہے اور اس طرح مویشیوں کے شعبے سے وابستہ کسانوں اور کاروباری افراد کے لیے مویشی پروری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230228-WA0020YTG5.jpg

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری  کے وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور مویشیوں کے شعبے کی اہمیت اور بھارت میں مویشیوں کے شعبے کو درپیش کم پیداواری اور ابھرتی ہوئی بیماریوں جیسے  بڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کی وزارت ان تمام چیلنجوں پر قابو پانے اور صنعت کاری، ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیجیٹلائزیشن، اختراعی نظریات وغیرہ کو فروغ دینے کے لئے دیگر وزارتوں اور متعلقہ فریقوں  کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230228-WA0017MK7D.jpg

 

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت بھی دیگر وزارتوں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ خاص طور پر مویشیوں کے شعبے کے ذریعے کسانوں اور کاروباری افراد کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرنے کے مشترکہ مقصد کے تناظر میں مربوط اور ہم آہنگ  کوششیں کر رہی ہے ۔

ڈاکٹر ایل مروگن، ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اور ڈیری کے وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ لائیو سٹاک کے شعبے میں سائنسی مداخلت کے ذریعے دیہی معیشت کو تبدیل کرنے کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور ہم نئے سنگ میل حاصل کرنے کے لئے اس عمل کو تیز کر رہے ہیں اور یہ کہ سبھی کی قیمتی تجاویز،  متعلقہ فریق مزید ترقی کے لیے پالیسی بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230228-WA0018YFHW.jpg

 

ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں اور امرت کال میں داخل ہو گئے ہیں، جس کے دوران بھارت کی قیادت میں  25  سال طویل  سفر طے کیا جائے گا۔’’2014 سے پہلے، اسٹارٹ اپس کی تعداد بہت کم تھی، اب ہم 1 لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔‘‘ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ’’ بھارت  گوشت کی برآمدات میں آٹھویں جبکہ دنیا بھر میں انڈوں کی برآمد میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ڈیری اور  مویشی پروری کا محکمہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی کر رہاہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘

وزیر برائے حیوانات اور ماہی پروری، حکومت تلنگانہ جناب ٹی سرینواس یادو نے حیدرآباد میں اسٹارٹ اپس کے اس طرح کے کنکلیو کے انعقاد پر محکمہ کو مبارکباد  پیش کی۔

جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری نے اپنے ابتدائی کلمات میں ہندوستان کے مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں اور حکومت کی طرف سے مویشیوں کے لئے کی جارہی مختلف سرگرمیوں  پر روشنی ڈالی،  جس میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانا اور کسانوں کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔

 

بھارتی حکومت میں ایڈیشنل سکریٹری،محترمہ ورشا جوشی نے اسٹارٹ اپس کی ترقی کو فروغ دینے والے محکمہ حیوانات کی پروموشنل اور معاون سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن  پیش کی۔ ڈاکٹر سپنا پوٹی، ڈائریکٹر، اسٹریٹجک الائنس ڈویژن، پی ایس اے آفس، نے گرینڈ اسٹارٹ اپ کانکلیو میں منتھن پلیٹ فارم کے ذریعے صنعت اور اسٹارٹ اپ کی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین جناب مینیش شاہ نے کنکلیو میں شامل معززشخصیات اوردیگر  شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب نے کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور صنعت کے ماہرین کو اپنے خیالات، نیٹ ورک اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے ایک موقع فراہم کیا۔  اس تقریب نے ساتھی کاروباریوں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ اختراعی خیالات اور مصنوعات اور نیٹ ورک کی نمائش کا ایک بہترین موقع  بھی فراہم کیا۔ اس تقریب میں صنعت کے ممتاز رہنماؤں کی کلیدی تقریریں، بات چیت کے اجلاس، پینل مباحثے اور کامیاب اسٹارٹ اپس کی پرزنٹیشنز شامل تھیں۔

کنکلیو میں منتخب اسٹارٹ اپس کی نمائش، پچ فیسٹ، خریدو فروخت کرنے والوں  کی میٹنگ اور سٹارٹ اپس کے لئے ایک ورکشاپ شامل تھی تاکہ حیوانات اور ڈیری کے شعبے میں کام کرنے والے ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپ کو پچنگ فن میں تربیت  فراہم کی جائے نیز کاروبار کے اہم ستونوں کی تعمیر اور ان کے اثرات کی داستان سے بھی روشناس کرایا جائے۔

اس سے پہلے دن میں جناب پرشوتم روپالا نے  دیگر معزز شخصیات کے ساتھ اسٹارٹ اپس سے متعلق اُس  نمائش کا افتتاح کیا، جو اس  شعبے سے متعلق مصنوعات اور اختراعی نظریات کی نمائش کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

***

 ش ح۔ ش  ر۔ ک ا


(Release ID: 1903328) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Tamil , Telugu