مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
وزیر اعظم 1 مارچ 2023 کو ‘شہری منصوبہ بندی، ترقی اور صفائی ستھرائی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے
سبھی شہروں میں مشینوں سے کی جانے والی صفائی ستھرائی سے متعلق بجٹ اعلانات پر بات چیت کرنے کے لیے ویبینار کا انعقاد تاکہ پی ایم پرانام کے لیے ڈبہ بند گیلے کچرے کی گنجائش ، گوبردھن اسکیم کے تحت کچرے سے دولت بنانے کے پلانٹس اور گیلے اور خشک کچرے کے بندوبست اور مین ہول سے مشین ہول تک کی یکسر تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے؛ اس کے علاوہ شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات اور‘سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی مدد کی اسکیم 24-2023’، دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کے لیے شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ یو آئی ڈی ایف ، صارفین کے چارجز کے ضیاء کو روکنا اور املاک سے متعلق ٹیکس کی اصلاحات بھی شامل ہیں
متعلقہ فریقین اور ریاستی سرکاروں، مقامی اداروں، صنعت ، اسٹارٹ اپ / ایم ایس ایم ای کے ماہرین ، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی نظام الاوقات پر بات چیت کرے گی اور اسے تیار کرے گی
ذیلی موضوعات کچرے سے دولت ، صفائی متر سرکشا (مین ہول ٹو مشین ہول)، شہری منصوبہ بندی اصلاحات اور ایکشن اور شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ پر چار متو
प्रविष्टि तिथि:
28 FEB 2023 6:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 مارچ 2023 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ‘شہری منصوبہ بندی، ترقی اور صفائی ستھرائی’ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔
ویبینار کی قیادت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے ) کرے گی اور اس کی قیادت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کرے گی۔ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم او ایس جے ای) ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ، جل شکتی کی وزارت (ایم او جے ایس) کے ساتھ مل کر مختلف موضوعات سے متعلق بجٹ کے اعلانات پر تبادلہ خیال کرے گی۔
جن میں بہت سے معزز لوگ، صفائ پسند، ممتاز این جی اوز، سول سوسائٹی کی ٹیمیں ، مزدور یونین، مالیاتی ادارے، شہری منصوبہ ساز ادارے، صنعت کے نمائندے، تحقیقی ادارے، عوامی نمائندے، سرکاری افسران وغیرہ ویبنار میں شرکت کریں گے اور اپنے اہم خیالات کا اظہار کریں گے۔
متعلقہ فریقین بجٹ کے اعلانات سے متعلق نفاذ کی حکمت عملی اور نظام الاوقات پر غور و خوض کریں گے اور اسے تیار کریں گے۔ اس میں تمام شہروں میں ‘مین ہول ٹو مشین ہول’ کو یقینی بنانا، گیلے اور خشک کچرے کا بندوبست ، گوبردھن اسکیم کے تحت کچرے کو دولت میں بدلنے کے پلانٹس ، پی ایم پرانام کے لیے ڈبہ بند کچرے کی گنجائش، شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات اور ‘شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے فنڈ کے لیے دوسرے اور تیسرے درجے کے 24 شہروں کے لیے ریاستوں کی خصوصی امداد کی اسکیم، منصوبہ بندی کے کاموں میں منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے سہولیات میں مشین کی کی جانے والی صفائی ، صارف کی فیس اور املاک پر عائد کیے جانے والے محصول میں اصلاحات کے اعلانات شامل ہیں۔
ویبینار کے ایک حصے کے طور پر، چار متوازی الگ الگ جلاس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں کچرے سے دولت بنانے کی گنجائش ، صفائی پسندی پر مبنی تحفظ (مین ہول ٹو مشین ہول)، شہری منصوبہ بندی اصلاحات اور اقدامات اور شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ شامل ہیں۔ مکمل اختتامی اجلاس میں مرکزی وزراء کی موجودگی میں مذکورہ الگ الگ اجلاس کے ناظمین اس کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا س ۔ ت ح۔
U -2176
(रिलीज़ आईडी: 1903222)
आगंतुक पटल : 121