وزارت خزانہ

47 واں سول اکاؤنٹس ڈے کل نئی دہلی میں منایا جائے گا

Posted On: 28 FEB 2023 1:07PM by PIB Delhi

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں کل 47 واں سول اکاؤنٹس ڈے منایا جائے گا۔ اس دن انڈین سول اکائونٹس سروس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ مرکزی فنانس سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن بھی تقریب کے دوران سامعین سے خطاب کریں گے۔

انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کا قیام 1976 میں پبلک فنانشل ایڈمنسٹریشن میں تاریخ ساز اصلاحات کے نتیجے میں اس وقت کیا گیا تھا جب مرکزی حکومت کے کھاتوں کی دیکھ بھال کو آڈٹ سے الگ کر دیا گیا تھا۔ نتیجتا بھارت کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کو اس ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا۔ یکم مارچ 1976 کو صدر جمہوریہ نے اکاؤنٹس کو آڈٹ سے الگ کرنے اور محکمانہ کھاتوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے دو آرڈیننس – کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (فرائض، اختیارات اور خدمات کی شرائط) ترمیمی آرڈیننس اور یونین اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹلائزیشن (پرسنل کی منتقلی) آرڈیننس، 1976 جاری کیے تھے۔ اس کی یاد میں تنظیم ہر سال یکم مارچ کو اپنا یوم تاسیس مناتی ہے۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کا دفتر بھارت سرکار کا پرنسپل اکاؤنٹ ایڈوائزر ہے اور ملک کے ادائیگی اور اکاؤنٹنگ سسٹم کی نگرانی کرتا ہے۔ تنظیم اکاؤنٹس کے ذریعے مالی احتساب کو یقینی بناتی ہے اور فیصلہ سازی میں منتظمہ کی مدد کرتی ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک انڈین سول اکاونٹس آرگنائزیشن کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ مرکزی حکومت کے پبلک فنانس کے انتظام میں بہترین طور طریقوں کے ذریعے حکمرانی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تنظیم کا مشن بجٹ، ادائیگیوں، اکاؤنٹنگ اور پنشن کی فراہمی کے لیے ایک مؤثر، قابل اعتماد اور جوابدہ نظام چلانا ہے۔ اس کا مقصد وزارتوں میں ایک عالمی معیار اور مضبوط حکومت گیر مربوط مالی اطلاعاتی نظام اور فیصلہ سازی کی مدد کا نظام سسٹم (ڈی ایس ایس) فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، تنظیم نے بہتر شفافیت اور احتساب کے لیے داخلی آڈٹ کا ایک نیا نمونہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ادارے نے ایک وقف اور متحرک ورک فورس کے ذریعے کام اور کاروبار کی وفاداری اور اہلیت کو فروغ دینے کو اولین ترجیح دی ہے۔

گذشتہ چند برسوں میں سول اکائونٹس آرگنائزیشن نے دستی طور پر کام کرنے سے لے کر الیکٹرانک سسٹم تک ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) ایک ویب پر مبنی پورٹل ہے جو نگرانی کے نظام کے طور پر شروع ہوا ہے۔ اب اسے حکومت کے عوامی مالیاتی انتظام کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے توسیع دی گئی ہے۔ اپنے نئے اوتار میں، پی ایف ایم ایس ملک میں مالی نظم و نسق کی ریڑھ کی ہڈی بن گیا ہے۔ حکومت کے لیے ویلیو ایڈڈ خدمات جیسے براہ راست فوائد کی منتقلی، جی ایس ٹی ریفنڈ کی پروسیسنگ، ٹریژری انضمام کے ذریعہ ریاستوں کو جاری کردہ فنڈز کی نگرانی، نان ٹیکس رسید پورٹل کے ذریعہ نان ٹیکس رسیدوں کو خودکار بنانا وغیرہ اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ پی ایف ایم ایس ملک میں پبلک فنانشل مینجمنٹ اصلاحات میں ایک اہم عنصر کے طور پر ابھرا ہے۔ پی ایف ایم ایس نے مرکزی حکومت کی ریئل ٹائم ویلیو ایڈڈ فنانشل رپورٹنگ کے لیے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ اکاؤنٹنگ کے طریقہ کار کے انضمام کو یقینی بنایا ہے اور حکومت کی پالیسیوں / پروگراموں کی تشکیل اور نمٹانے میں سہولت فراہم کی ہے۔

پی ایف ایم ایس نے اپنے نئے اقدامات کے ذریعے ملک کی نقد رقم اور قرض کے انتظام کو بہتر بنایا ہے، جیسے دیگر مرکزی اخراجات کے لیے ٹریژری سنگل اکاؤنٹس (ٹی ایس اے) سسٹم، مرکزی شعبے کی منصوبہ بندی کے لیے مرکزی نوڈل ایجنسی (سی این اے) میکانزم اور مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے لیے سنگل نوڈل ایجنسی (ایس این اے)۔ علیحدہ اور "جسٹ ان ٹائم" فنڈز کے اجراء سے ملک میں کیش مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے اور قرضوں کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ پی ایف ایم ایس نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے فنڈز کے بہاؤ کے انضمام اور ہموار کرنے کو یقینی بنایا ہے۔ اس نے منصوبوں میں حتمی نتائج کی بہتر فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

وصولی اور ادائیگی کے قواعد کے جائزے سے ای وے بل سسٹم کے نفاذ، ٹریژری سنگل اکاؤنٹنگ سسٹم کے نفاذ اور مرکزی سیکٹر اور مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں میں رقم کے بہاؤ میں تبدیلی میں مدد ملی ہے۔ اس نے اسکیموں کی مالی انتظامیہ پر دوبارہ کام کیا ہے اور نظام میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا ہے۔ سول اکاؤنٹس آرگنائزیشن کے ذریعہ کیا جانے والا اندرونی آڈٹ کام کے عمل اور نظام کی منظم تشخیص کے ذریعہ ایگزیکٹو برانچ کی قدر میں اضافہ کرتا ہے اور تنظیم میں کنٹرول کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2161



(Release ID: 1903140) Visitor Counter : 101