وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آئی سی اے آر ۔ سی آئی بی اے کیمپس، چنئی میں تین  ا ہم پروگراموں کا آغاز اور افتتاح کیا

Posted On: 27 FEB 2023 3:32PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر  جناب پرشوتم روپالا،  ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، چنئی میں راجااناملائی پورم میں آئی سی اے آر ۔ سی آئی بی اے کیمپس میں

حکومت ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے  ا ٓج تین اہم پروگراموں  یعنی ہندوستانی سفید جھینگا کے جینیاتی بہتری کا پروگرام (پینیئس انڈیکس)، مچھلی کی بیماریوں پر قومی نگرانی کا پروگرام، آبی زراعت کی انشورنس مصنوعات کا افتتاح  کیا اورآغاز کیا اور چنئی کے راجہ انا ملائی پورم  چنئی میں آئی سی اے آر ۔ سی آئی بی اےکیپس میں جینیاتی بہتری کی سہولت کا سنگ بنیاد رکھا۔

ہندوستان 14.73 ملین میٹرک ٹن مچھلی کی پیداوار کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا مچھلی پیدا کرنے والا ملک ہے اور تقریباً 7 لاکھ ٹن فارم شدہ جھینگے برآمد کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ تاہم بیماریوں کی وجہ سے ملک کو سالانہ تقریباً 7200 کروڑ کا نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے بیماریوں پر قابو پانے کے لیے جلد تشخیص اور ان کے پھیلاؤ کا انتظام بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے 2013 سے نیشنل سرویلنس پروگرام فار ایکواٹک اینیمل ڈیزیز (این ایس پی اے اے ڈی ) کو نافذ کیا ہے جس میں کسانوں پر مبنی بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ بیماری کے معاملے ایک ہی وقت میں رپورٹ کیے جائیں، ان کی تحقیق کی جائے اورکسانوں کو سائنسی مدد فراہم  کی جا سکے۔ پہلے مرحلے کے نتائج نے ثابت کیا  ہے کہ بیماریوں سے ہونے والے محصولات میں کمی، کسانوں کی آمدنی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔ کوششوں کو شدت کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے، حکومت ہند کی ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا ماہی پروری کا محکمہ  نے حکومت کے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا پروگرام کے تحت این ایس پی اے اے ڈی: مرحلہ-II کو منظوری دی ہے۔ ہندوستان کے مرحلہ II  کوپورے ہندوستان میں نافذ کیا جائے گا، اور تمام ریاستی ماہی پروری محکموں کے ساتھ میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس قومی سطح پر اہم نگرانی کے پروگرام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صرف فارم شدہ جھینگا ہی 42000 کروڑ روپئے کی مالیت کے ہندوستان کے تقریبا 70 فیصد  سمندری غذا میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ تاہم، جھینگا کاشتکاری کا شعبہ زیادہ تر پیسیفک سفید جھینگا (پینیئس وینامی) پرجاتیوں کے ایک غیر ملکی مخصوص پیتھوجن فری اسٹاک پر منحصر ہے۔ کاشتکاری کے بنیادی ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ 10 لاکھ ٹن کی پیداوار کے لیے ایک نسل پر انحصار کرنا اور دو لاکھ فارم خاندانوں کی براہ راست  روزی روٹی اور بالواسطہ طور پر ذیلی شعبوں سے وابستہ تقریباً دس لاکھ خاندان کے لئے   انتہائی خطرناک ہے۔ لہذا، اس واحد اقسام کے انحصار کو توڑنے اور غیر ملکی کیکڑے کی انواع کے مقابلے میں مقامی انواع کو فروغ دینے کے لیے آئی سی اےآر ۔ سی آئی بی اے نے میک ان انڈیا فلیگ شپ کے تحت ہندوستانی سفید جھینگا،پی انڈیکس کی جینیاتی بہتری کے پروگرام کو قومی ترجیح کے طور پر اٹھایا ہے۔ پروگرام سی آئی بی اے نے کامیابی کے ساتھ افزائش کے پروٹوکول کو بہتر بنایا ہے اور ساحلی ریاستوں میں مختلف جغرافیائی محل وقوع میں مقامی فیڈ، انڈیکس پلس (35 فیصدپروٹین) کا استعمال کرتے ہوئے ثقافت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس اقدام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری نے ایک قومی جینیاتی کے قیام کے لیے مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) کے تحت 25 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ "پینیئس انڈیکس (ہندوستانی سفید جھینگا) کے جینیاتی بہتری کے پروگرام) کو منظوری دی ہے۔ یہ پروگرام جھینگوں کے بروڈ سٹاک کے لیے  جو اس وقت دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے ’’آتم نربھارت‘‘ کی طرف لے جائیں گے، ۔

اسی طرح، جھینگا فارمنگ کو ’’ خطرناک منصوبہ‘‘ کے طور پر لیبل کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے، بینکنگ اور انشورنس ادارے  جھینگے کے شعبے میں کاروبار کرنے کے لیے محتاط ہیں۔ اس عقیدے کے برعکس، بھارت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران جھینگوں کی پیداوار میں تقریباً 430 فیصد اضافہ حاصل کیا جو کہ صرف جھینگوں کی کاشتکاری کے شعبے کے مجموعی منافع، ترقی اور استحکام کی وضاحت کرتا ہے۔ سائنسی ٹکنالوجی میں پیشرفت اور آبی زراعت پر لگائے گئے سخت ضابطوں نے اس بڑی جست کو ممکن بنایا ہے۔ آبی زراعت کے زیادہ تر کسان چھوٹے کسان ہیں، 2-3 تالابوں کے مالک ہیں اور ادارہ جاتی قرض اور انشورنس تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے فصل کے لیے ورکنگ کیپیٹل اکٹھا کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں ۔ قدرتی آفات یا وائرل بیماریوں کی وجہ سے ایک فصل کے ضائع ہونے سے کسان  بھاری قرضوں میں ڈوب جاتے ہیں کیونکہ وہ فصل کے لیے لیے گئے قرضوں کو واپس کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی فصل کے سیزن کے لیے بھی رقم جمع کرتے ہیں۔ سی آئی بی اے نے تخمینہ لگایا ہے کہ 1000 سے 1500 کروڑ روپے ہر سال جھینگے کی فصل بیمہ کی کاروباری صلاحیت اور  8,000 سے 10,000 کروڑ سالانہ کے مائیکرو کریڈٹ کی ضرورت ہے،  جو اب غیر رسمی قرض دہندگان کے ذریعہ زیادہ شرح سود پر فراہم کی جارہی ہے۔ لہذا، یہ بہت اہم ہے کہ کسانوں کی انشورنس اور ادارہ جاتی قرض تک رسائی کو ایک انشورنس اسکیم کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے جس سے کسانوں کی آمدنی کو زیادہ تیز وقت میں دوگنا کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی سی اے آر ۔ سی آئی بی اے نے الائنس انشورنس بروکرز کے تعاون سے جھینگے کی فصل کی انشورنس پروڈکٹ تیار کی جسے اکتوبر 2022 میں اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، نئی دہلی نے آئی آر ڈی اے آئی کے پاس دائر کیا تھا۔ پروڈکٹ 3.7 سے انفرادی کسان کی جگہ اور ضروریات کی بنیاد پر  ان پٹ لاگت کے 3.7 سے  7.7 فیصد تک امتیازی پریمیم وصول کرتا ہے  اور کسان کو فصل کے کل نقصان کی صورت میں ان پٹ لاگت کے 80 فیصد نقصان کی تلافی کی جائے گی اگر فصل مکمل طور پر بربادہوجاتی ہے  یعنی 70 فیصد فصل کے بربادی سے زیادہ ہو جاتی ہے ۔

 

اس تقریب کے دوران،  حکومت ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور اطلاعاتی نشریات کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل مروگن، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے سکریٹری  اور آئی اے ایس جناب جتیندر ناتھ سوائن ،حکومت تملناڈو کے مویشی پروری ، ڈیری، ماہی پروری  اورماہی گیروں کی بہبود کے محکمے کے  پرنسپل سکریٹری آئی اے ایس  جناب کارتھک، ماہی پروری کے جوائنٹ سکریٹری جناب  بالا جی اور آئی سی اے آر کے نائب ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سکریٹری، فشریز، اور ڈاکٹر جوئے کرشن جینا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (فشریز سائنس)، جوائے کرشنا جینا بھی موجود تھے۔

**********

ش ح۔ ا ک۔ ف ر

U. No.2148


(Release ID: 1902972) Visitor Counter : 142