کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) مابعد بجٹ ویبینار کی مشترکہ قیادت کرے گا
ویبینار کا موضوع ‘صلاحیت کو بروئے کار لانا: ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زندگی کو آسان بنانا’ ہے
Posted On:
27 FEB 2023 3:53PM by PIB Delhi
بجٹ کے اعلانات اور انہیں آگے لے جانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 28 فروری 2023 کو ایک مابعد بجٹ ویبینار منعقد کیا جائے گا۔ اس ویبینار کی قیادت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کر رہی ہے، جس میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) شریک قائد ہے۔ ویبینار کا موضوع ‘صلاحیت کو بروئے کار لانا: ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زندگی کو آسان بنانا’ ہے۔ ویبینار کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کریں گے۔
ویبینار میں 4 اہم اجلاس منعقد ہوں گے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے ‘‘ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنے میں آسانی’’ کے موضوع پر اہم اجلاس 3 کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں وسیع پیمانے پر متعدد موضوعات مثلاً نیشنل سنگل ونڈو سسٹم، ایک مشترکہ کاروباری شناخت کنندہ کے طور پر پین،کے وائی سی کو آسان بنانے، فائل کرنے کا یونیفائیڈ عمل،لیب گراؤن ڈائمنڈس،ایم ایس ایم ایز کے لیے ویواد سے وشواس اسکیم وغیرہ کا احاطہ کیا جائے گا۔
اس اہم اجلاس میں صنعت اور تعلیمی اداروں کی بھرپور شرکت ہوگی۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر پون گوئنکا چیئرپرسن آئی این ایس پی اے سی ای- خلا کا محکمہ، جناب امت پانڈے، نائب صدر انڈین وینچر اینڈ الٹرنیٹ کیپیٹل ایسوسی ایشن (آئی وی سی اے)، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نیشنل کمیٹی آن افرمیٹیو ایکشن کے چیئرمین جناب پیروز کھمبٹا، ارنسٹ اینڈ ینگ (ای وائی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹکنالوجی جناب وشواناتھن روی چندرن، جناب انل بھاردواج، فیڈریشن آف انڈین مائیکرو اینڈ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایف آئی ایس ایم ای) کے سکریٹری جنرل،آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر ایم ایس رامچندر راؤ، ڈاکٹر نیرج کھرے آئی آئی ٹی دہلی سے اور ڈاکٹر جیجیت بھٹاچاریہ بانی اور صدر سینٹر فار ڈیجیٹل اکانومی پالیسی ریسرچ شامل ہوں گے۔
مرکزی بجٹ 2023 میں کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے ہیں۔ ٹیکنالوجی ان مقاصد کو حاصل کرنے میں بہت زیادہ تعاون کرے گی۔ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز جیسے انڈسٹری تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2124)
(Release ID: 1902924)