صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرمنسکھ مانڈویانے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوار، کیمیائی اشیا اورکھاد کے مرکزی وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا کے ہمراہ ،‘‘ادویات :معیار سے متعلق ضوابط اورنفاذ’’ کے بارے میں ایک دوروزہ چنتن شِور کاافتتاح کیا
اس چنتن شِور میں ایک مستحکم اوربحران سے جلد ابھرنے والے لکچدار انضباطی نظام تیارکرنے کی غرض سے ، جامع اورتال میل پرمبنی طریق کارکے حامل راستوں پرغوروخوض کیاجائے گا:ڈاکٹرمن سکھ مانڈویا
‘‘اس بات کو یقینی بنانے کی بہت زیادہ اہمیت ہے کہ ملک کے انضباطی طریق کار مثالی کارگذاری والے معیارات کےحامل اوردیرپا اورہمہ گیر ہوں ’’
‘‘آئیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھارت کے انضباطی طریقہ کار، دنیا کے بہترین طریقہ کارہوں ’’
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے صحت کے سکریٹریزاورادویات سے متعلق ضوابط طے کرنے والے عہدیداران ، صنعت کے ارکان ، نیتی آیوگ ،ایف ایس ایس اے آئی اور آئی سی ایم آرکے نمائندے اس کانکلیو میں حصہ لے رہے ہیں
Posted On:
26 FEB 2023 3:41PM by PIB Delhi
صحت اورخاندانی فلاح وبہبود ، کیمیکلز اورکھاد کے محکموں کے مرکزی وزیر ڈاکٹرمنسکھ ما نڈویا نے آج یہاں ایک دوروزہ چنتن شِور کاافتتاح کیا۔ جس کا موضوع تھا ‘‘ادویات :معیار سے متعلق ضوابط اورنفاذ’’۔ ان کے ہمراہ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوار، کیمیکلز اورکھاد کے محکموں کے وزیر مملکت ، بھگونت کھوبا ، نیتی آیوگ کے (صحت ) کے رکن ڈاکٹروی کے پال ، اورمہاراشٹر کے اوپا لوک آیکت کے لوک آیکت جناب سنجے بھاٹیہ بھی اس شنتن شِور میں حصہ لے رہے ہیں ۔ان کے علاوہ مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے صحت سکریٹری صاحبان اور ادویات کے بارے میں ضوابط طے کرنے والے عہدیداربھی اس غوروخوض کئے جانے والے کانکلیو میں شرکت کررہے ہیں ۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ، ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا نے کہاکہ ‘‘ چنتن شِور ، ادویہ سازی اورصحت سے متعلق شعبو ں میں سبھی شراکت داروں اورمتعلق فریقوں کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے ، تاکہ وہ مضبوط اورلچکدار ریگولیٹری نظام کی تعمیر کی غرض سے جامع اورتال میل پر مبنی طریق کار کے حامل راستوں کے بارے میں غووخوض کرسکیں ۔ سبھی ریاستوں اورمرکز کی مختلف ایجنسیاں ، سرکاری اورنجی تقسیم ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اہم پروگرام وضع کرتی ہیں ، ملک میں تیارکی جانے والی ادویات اورگھریلواوربین الاقوامی صارفین کے ذریعہ استعمال کی جانے والی ادویات ، اعلیٰ ترین معیار کی ہوں اور ان کی تیاری اورمینوفیکچرنگ کے دوران معیارات کے عالمی ضابطوں پرعمل درآمد کیاجائے ۔ اس کی بدولت بھارت کی مشہور ‘‘فارمیسی آف دی ورلڈ ’’ کو سربلندرکھنے کو یقینی بنایاجاسکے گا اورہم صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کی ادویات فراہم کریں گے ۔

مرکزی وزیرصحت نے اس بات کو اجاگرکی کہ اس بات کو یقینی بنانا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ ملک کے انضباطی طریقہ کاربہترین معیار کے ہوں اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب مرکزی وزارتیں اورریاستی ادارے ، تعاون پرمبنی وفاقیت کے جذبے کے ساتھ کرم کریں ۔ ایک دوسرے کی قوتوں کو بروئے کارلائیں اورانضباطی نظام میں موجود خامیوں کودورکرنے کی غرض سے مل کرکام کریں۔ انھوں نے شرکاکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی سطح پراپنے تجربات سے واقف کرائیں تاکہ دو روزہ اشتراک پرمبنی غوروخوض کے درمیان تبادلہ خیال کو ثمر آور اور مفید بنایاجاسکے ۔
انھوں نے شرکاء کو نصیحت آمیزاندازمیں کہاکہ ہم اس بات کو کیسے یقینی بناسکتے ہیں کہ بھارت میں تیارکردہ ادویات کے تئیں صارفین کا اعتماد بحال رہے؟میں سبھی متعلقہ فریقوں پرزوردیتاہوں کہ وہ بھارت کے ادویات سے متعلق ضوابط طے کرنے کے نظام کو دنیا کابہترین نظام بنانے کی غرض سے مسلسل کام کرتے رہیں ایسا نظام کہ دنیا کے دوسرے ملک تقلیدکرنے کی کوشش کریں ۔


اس چنتن شِور کا اہتمام ، صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے ادویہ سازی کے محکمے (ڈی اوپی) کے اشتاک کے ساتھ کیاہے ۔ اس تقریب میں سبھی متعلقہ فریق اورشراکت دار، ایک جگہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں ۔ ان میں صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت ، ڈی اوپی ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سکریٹری صاحبان ، ریاستوں اورمرکز کےزیرانتظام علاقوں کے ڈرگ کنٹرولرس ، صنعت کی ایسوسی ایشنیں وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کانکلیو کے شرکاء ، ایک مضبوط اورلچکدار انضباطی نظام کی تیاری سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے غوروخوض کریں گے ، ان پہلوؤوں میں گھریلو اور عالمی منڈیوں میں ادویات کے معیار کے بارے میں اعتماد اور بھروسہ قائم کرنے ، ادویات کے معیار سے متعلق ضوابط میں شفافیت اورجوابدہی ، معیار کے موثرنفاذ ، زمینی سطح پرحفاظت اورکارگزاری ، زمینی سطح پرمعیار ، حفاظت اورکارگری کا موثر نفاذ ، بھارت میں ادویہ سازی اور کتاب الادویہ یافہرست ادویہ اورمعیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں نشستوں کا انعقاد شامل ہے ۔
شرکاء نے اس غوروخوض کے اجلاس میں مدعو کرنےکے لئے صحت کے مرکزی وزیرسے اظہارتشکر کای۔ اس کے علاوہ ادویہ سازی سے متعلق ایک قومی انضباطی فریم ورک وضع کرنے کے مقصد سے اپنے خیالات ، تجاویز اورمفید مشوروں سے واقف کرانے کے لئے انھیں ایک منفرد موقع فراہم کرنے کے لئے انھوں نے وزیرموصوف کاشکریہ اداکیا۔
اس دو روزطویل چنتن شِور میں صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھون ، مرکزی فارماسکریٹری محترمہ ایس اپرنا، صحت سے متعلق تحقیق کے محکمے کے سکریٹری ، ڈاکٹرراجیو بہل ، مرکزی وزارت صحت کے اسپیشل سکریٹری جناب ایس گوپالا کرشنن ، ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب جی کمالاوردھناراؤ ، صحت سے متعلق علوم اورسائنسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراتل گوئل اوربھارت کے ڈرگ کنٹرول جنرل ڈاکٹرراجیو رگھوونش بھی موجود تھے ۔ ان کے علاوہ صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو ودھاون ، کیمیکلز اورکھاد کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر این یووراج اورصحت اورخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت ، نیتی آیوگ ، این پی پی اے ، ڈی جی ایچ ایس ، آئی سی ایم آر، این آئی پی ای آرایس کے دیگرسرکردہ عہدیدارار ن اور نمائندگان اورسینٹرل ڈرگ لیباریٹریوں کے نمائندوں نے بھی اس دو روزہ کانفرنس میں حصہ لیا۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -2109
(Release ID: 1902729)
Visitor Counter : 189