ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنو ٹیکس 2023 کے اہم سیشن میں کپڑا کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے تکنیکی کپڑا صنعت سے بڑےپیمانے،  معیار، رفتار اور اعلی حجم پر توجہ مرکوز کرنےکےلئےکہا


انہوں نےکہا کہ تکنیکی ٹیکسٹائل مستقبل ہیں ، اگر ہم اس کے بے شمار ایپلی کیشنز کی نمائش کرنے میں  کامیاب ہوتے ہیں تو ہندوستانی تکنیکی کپڑا بازار  میں12 فیصد سے زیادہ  کا اضافہ ہوگا

دوبرسوں میں  دولاکھ لوگوں کی تربیت  دی جائے  :ٹیکسٹائل کے وزیر نے تکنیکی ٹیکسٹائل صنعت کے لئے ہنرمندی کی تجدید کے اہداف مقرر کئے

ہندوستان 26-2025 تک  40  ارب  ڈالر تک اپنےتکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ کو پہنچانے کی امید  رکھتا ہے :ٹیکسٹائل کے مرکزی سکریٹری

Posted On: 24 FEB 2023 1:36PM by PIB Delhi

کپڑا، تجارت و صنعت اور امور صارفین ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لئے یہ  وقت  بڑ ے پیمانے ، معیار ، رفتار اور اعلی حجم پر توجہ مرکوز کرنے کاہے ۔ انہوں نے آج ممبئی کے گورے گاؤں میں بامبے ایگزیبیشن سینٹر میں  ٹیکنوٹیکس 2023: ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل  @2047 کے تصورات ، بین الاقوامی  نمائش کے دسویں ایڈیشن اور تکنیکی ٹیکسٹائل سے متعلق کانفرنس کے  اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

’’ترقی ، پیمانے، رفتار اور حجم کے ساتھ  عالمی بازاروں  پر قبضہ کرنےکاوقت‘‘

 

وزیرموصوف نے کہا کہ عالمی بازاروں پر قبضہ کرنےکا یہ صحیح وقت ہے۔ یہ وقت زیادہ سے زیادہ جدید ترین تکنیک کااستعمال کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اور زیادہ سے زیادہ مرکب  پلانٹوں کو شروع کرنے کا ہے ، جس سے ہم دنیا بھر میں بڑے کارپوریٹ خریداروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہل ہوسکے ۔ بہت ساری بین الاقوامی کمپنیوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اعلی معیار  اور زیادہ مقدارمیں دستیابی کرانےوالے سپلائروں کی تلاش میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں ، حالانکہ ان میں سے متعدد بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا پسند کریں گے اور شفافیت ، ضوابط پر مبنی نظام والےجمہوریت کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے ۔ ا س پس منظر میں یہ مناسب وقت ہے جب ہم ترقی، پیمانے اور رفتار کو دیکھیں ۔  آج عالمی بازاروں پر قبضہ کرنے کاصحیح وقت ہے ۔ یو اے ای اورآسٹریلیا کےساتھ ہمارا آزاد تجارتی معاہدہ گزشتہ سال نافذ العمل ہوا تھا ، ہم یوروپی یونین سمیت دیگر ممالک کے سا تھ معاہدہ کرنے پر بھی کام کررہے ہیں ۔ اس  صورتحال میں  ایک بین الاقوامی شراکت دار بننےکاہے ،عالمی سپلائی چین میں مختلف کردار اداکئے بغیرکوئی بھی ملک ترقی یافتہ نہیں بن پایا ہے ۔ ہمیں اپنی صلاحیت اوراپنی نوجوان آبادی کی خواہش تک پہنچنےکے لئے اپنی معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مربوط کرنا ہوگا ۔وزیرموصوف نے کہا کہ تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال کی وسعت کو دیکھتے ہوئے یہ مستقبل کا شعبہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اسٹارٹ اپ کےساتھ ساتھ بڑی کمپنیو ں سے تکنیکی کپڑے کے شعبے میں تیزی سے اپنی توسیع  کرنے پر غورکرنے کی اپیل کرتاہوں ۔ عالمی بازار میں ہماری حصہ داری تقریبا ڈھائی فیصد ہے ۔ میرا یہ مانناہے کہ اگر ہم اسکے مقاصد کامظاہرہ کرنے میں اہل ہوتے ہیں تو بھارتی بازار 12 فیصد سے زیادہ تیزی سے آگےبڑھے گا ۔

’’ہم تکنیکی ٹیکسٹائل میں 200 ارب ڈالر کی صنعت کے لئے آگے برھ سکتے ہیں ‘‘ لنک بھی ا مبیڈ کریں

 شرکاکوبڑا اور جرأت مند بننے کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے انہوں نے اپنے یقین کو مشترک کرتےہوئے کہاکہ ہم تکنیکی کپڑا صنعت میں 200 ارب ڈالر کی صنعت کاقیام کرسکتے ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ تکنیکی کپڑا صنعت ہمیں جدید ٹکنالوجی کے شعبے میں اپلیکیشنز کی تلاش میں اہل بنائے گا ۔ تکنیکی ٹیکسٹائل کا استعمال سمندری  جہازوں اور ایئرلائنس صنعت میں بھی تیزی سے کیا جارہا ہے ۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ٹیکنو ٹیکس بھارتی کمپنیوں اور بقیہ دنیا کے لئے ہمیں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے میں مدد کرےگا ۔ مختلف  صارف  کے شعبے کے تکنیکی لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ویبنار، سمینار اورکانفرنس منعقد کی جانی چاہئے   جہاں کپڑا صنعت  تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف ایپلیکیشنز کامظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے گھریلو صنعت کو تکنیکی ٹیکسٹائل کے پراعتماد سپلائروں کے طور پر دنیا کااعتماد جیتنے کے لئے حوصلہ افزائی کی تاکہ ہندوستان کے بازارحصہ داری کی وسعت کی توسیع کی جاسکے ۔

’’بھارت کی جی 20 کی صدارت کےمواقع کافائد ہ ا ٹھائیں ‘‘

بھارت کی جی 20 کی صدارت کےبارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تکنیکی کپڑا صنعت اور عموما کپڑا صنعت سے کہا کہ وہ دوست ممالک کےساتھ تجارت کرنےکے مواقع کی تلاش کے لئے جی 20 کی میٹنگوں کے ذریعہ فراہم کئے گئے مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔ جناب گوئل نےصنعت کےلئے آگے کے راستے کے طور پر وزیراعظم کے ذریعہ اپنائے گئے فارم ٹوفائبر ٹوفیکٹری  ٹو فیشن ٹوفارین کے  5۔ ایف اصولوں کی یاد دہانی کرائی ۔

سازگاراور موافق  حالات ہونےپر زور دیتےہوئےوزیرموصوف نے کہاکہ ہمیں اہداف پر مرکوز اور کارروائی کے لائق ایجنڈے کی ضرورت ہے ۔1480 کروڑ روپئے کے قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن کے بارےمیں بات کرتے ہوئے انہوں نے صنعت اور دیگر شراکت داروں سے یہ جانچنےکی اپیل کی کہ عالمی بازارپر قبضہ کرنےکےلئےنئی تحقیق، نئے مرکبات، کپڑے، کمپوزٹ اور حتمی مصنوعات کا کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ہمیں سبھی 8 کپڑا تحقیقی انجمنوں اور دیگر سرکاری اداروں کو کسی بھی نجی شعبےکی پہل کی حمایت کرنے ، آپ کے اختراع میں اعلی معیاروالی سائنسی پختگی حاصل کرنے اور آپ کی تجاویز کو فاسٹ ٹریک کرنےکی تجاویز  میں خوشی ہوگی۔

’’دوسال میں 2 لاکھ لوگوں کی تربیت کریں ‘‘

جناب گوئل نےکہا کہ وزارت سمرتھ اسکیم کےساتھ ساتھ ہنرمندی کے ایک عنصر میں تکنیکی تربیت فراہم کرسکتا ہے جو قومی تکنیکی کپڑامشن کے تحت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کپڑا کی صنعت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان اسکیموں کا استعمال کریں تاکہ صنعت میں ہنرمند اہلکاروں کی ترقی میں مدد کی جاسکے ۔ میں چاہتاہوں کہ تکنیکی کپڑا صنعت میں ہر دوسال میں دو لاکھ لوگوں کی تربیت فراہم کرنےکا ہدف مقرر ہو۔ انہوں نے یہ اعلان کیا کہ تکنیکی کپڑا شعبہ کےلئے افرادی قوت کی مناسب تربیت کی نگران اور دیکھ بھال کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پیداوارسے منسلک ترغیبی اسکیم اچھی طرح سے چل رہی ہے اور وزارت تیار مصنوعاتکے لئےاس اسکیم میں مزید تبدیلی لارہی ہے ۔ سرکلر معیشت کے بارے میں بات کرتےہوئے انہوں نے سبھی کو کچرے نمٹنے اور صنعت کےذریعہ کئے گئے کاموں کے ایک اہم عنصر کے طور پر استحکام قائم رکھنےکی حوصلہ افزائی کی ۔

جناب گوئل نے طلبہ برادری سمیت تمام سے معیار اور استحکام کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو اور ہماری نوجوان نسل کو زیروایفیکٹ، زیروڈیفکیکٹ کے اصول کواپنی زندگی میں اپنانا چاہئے اورمعیارکا ایک منتر بناناچاہئے ۔ بی آئی ایس آج سات معیار والےاسٹینڈرڈرس کے ساتھ آیاہے ۔ آنےوالےدنو ں میں معیارکو کنٹرول کرنے سے متعلق احکامات کو بھی ادارہ جاتی شکل دی جائےگی۔ اس میں ہمیں اپنی مصنوعات کو عا لمی سطح پر تیار کرنےمیں مدد ملے گی۔ آئیے ہم بھارت کوآتم نربھر بنانےکی امید کریں ، اس کے ساتھ ہی ہمارے پاس دنیاکو بھارت پر انحصار بنانےکی طاقت موجود ہو ۔

ٹیکسٹائل کے وزیر نے سامعین سے گزارش کی کہ وہ ہمارے دستکاروں اور بنکروں کی تیار کردہ ٹیکسٹائل مصنوعات کو تحفے میں دینے پر غور کریں۔

سات بی آئی ایس اسٹینڈرڈز اور تکنیکی ٹیکسٹائل میں بہترین مشقوں پر علمی رپورٹس کا اجراء

وزیر موصوف نے اس موقع پر تکنیکی ٹیکسٹائل میں عالمی بہترین طریقوں پر ایک نالج رپورٹ بھی جاری کی۔ اس رپورٹ  تک رسائی یہاں سے  تک رسائی یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے سات بی آئی ایس معیارات کا ایک سیٹ بھی جاری کیا گیا۔

وزیر  موصوف نے ٹیکنوٹیکس نمائش میں پیش کردہ مصنوعات کی نمائش کرنے والے نمائش کنندگان کی کیٹلاگ کا بھی اجرا کیا۔

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت درشنا زردوش نے 22 فروری 2023 کو خریداراور و فروخت کنندہ کی  میٹنگ، ایک بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سمیت تین روزہ اہم پروگرام کا افتتاح کیا جو آج ختم ہو رہا ہے۔ ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے زیر اہتمام یہ تقریب عالمی تکنیکی ٹیکسٹائل ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

تین روزہ نمائش کے ساتھ کانفرنس اور خریدار-فروخت کنندہ کے اجلاس میں 2047 میں ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل کا تصور کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کی ایک مثال ہے۔ اس نے تکنیکی ٹیکسٹائل صنعت کے مختلف شعبوں کے شرکاء، زائرین اور دیگر اہم فیصلہ سازوں کو یکجا کیا ہے، جس کا مقصد مزید اختراعی حل فراہم کرنا، نئے کاروباری مواقع کی نشاندہی کرنا اور ترقی کے لیے سازگار ماحول بنانا ہے۔ ایونٹ کا بروشر دیکھنےکےلئے یہاں سےرسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہندمیں سکریٹری  رچنا شاہ نے کہا کہ ٹیکنوٹیکس ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو تکنیکی ٹیکسٹائل سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتا ہے  تاکہ اس بات پر غور کیا جائے کہ اس سیکٹر کو آگے کیسے لے جانا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ 30 سے ​​زائد ممالک کے 150 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 250 سے زیادہ خریداروں کی شرکت کے ساتھ اس سال ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ  زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع پیدا ہوں گےاورا یک ساتھ مل کر کام کرنےکا موقع ملےگا ۔ سکریٹری نے میزبان ریاست مہاراشٹرا اور شراکت دار ریاستوں کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیکنوٹیکس  2023 کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کے سکریٹری نے کہا کہ یہ ہندوستان کو تکنیکی ٹیکسٹائل کا مرکز بنانے کے وسیع ترین وژن پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔عالمی سطح پر تکنیکی ٹیکسٹائل کی مانگ بڑھ رہی ہے، اگلے چند سالوں میں تقریباً 320 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ہندوستان 2025-26 تک 40 ارب ڈالر  تک پہنچنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اگرچہ یہ ایک بہت بڑا کام ہے، ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم مل کر کام کریں تو ہم اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

سکریٹری نے کہا کہ حکومت مانگ پیدا کرنے، تحقیق کو مضبوط کرنے، تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے نئی ایپلی کیشنز اور اختراعات لانے اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ حکومت نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے ساتھ اسٹینڈرز اور معیار پر بھی کام کر رہی ہے۔پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم  وسیع پیمانے پر دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جس سے تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی امید ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنوٹیکس کی جانب سے سامنے آنے والی سفارشات کو اس شعبے کے لیے حکومتی پالیسیوں میں شامل کیا جائے گا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری راجیو سکسینہ نے بتایا کہ ٹیکنوٹیکس کی وبا کے بعد کے ایڈیشن میں تائیوان، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ، کوریا، روس اور لکسمبرگ سمیت 150 سے زیادہ ممالک کے نمائش کنندگان کی شرکت دیکھی گئی۔ میک ان انڈیا، ڈی پی آئی آئی ٹی، ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن اور سینٹر آف ایکسی لینس کی جانب سے خصوصی اسٹال لگائے گئے تھے۔ پہلے دو دنوں میں 5000 سے زائد زائرین اور 250 سے زائد بین الاقوامی خریدار ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے۔ جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ سال 2047 میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے وژن کی طرف آگے بڑھنے کے لیے سات تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے۔ جوائنٹ سکریٹری کی طرف سے کی گئی پیشکش کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

صنعت کا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے فکی کے قومی مجلس عاملہ کمیٹی کے رکن ایچ کے  اگروال نے کہا کہ ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں سالانہ 8 فیصد سے 10 فیصد تک ترقی کی توقع ہے۔ حکومت اور صنعت ترقی کی اس شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد سالانہ کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ جناب اگروال نے کہا کہ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن جیسے اقدامات سے ہندوستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ٹیکسٹائل انڈسٹری متعدد ایپلی کیشنز اور سیکٹرز پر مشتمل ہے اور ہر ایپلی کیشن کی ایک مخصوص ویلیو چین ہے۔ ہر ایپلی کیشن ویلیو چین میں موجود خلا کی نشاندہی کرنا بہت مفید ہوگا جہاں ہمیں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

فکی ٹیکنوٹیکس ایس ایم ای انعقاد کمیٹی چیئرمین اور سرپرست موہن کاوری نے شکریہ کی تجویز پیش کی اور نمائش کی کامیابی کی نیک خواہشات پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture4GH51.jpg

ٹیکنوٹیکس گول میزمیٹنگ میں  دفاع، زراعت اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری، سٹارٹ اپس اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی ایپلی کیشنز پر غور کیاگیا۔ ٹیکنوٹیکس کے 10ویں ایڈیشن میں گول میز اجلاسوں کا سلسلہ تین دنوں میں منعقد ہوا۔ ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع پر سیشن میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے، ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی اور تیز رفتار ترقی میں معاون سرمایہ کاری کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔ تکنیکی ٹیکسٹائل میں  اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کو اہل بنانے اور اسمارٹ ٹیکسٹائل میں ٹیکنالوجیوں کا فائدہ اٹھانے والے   اسٹارٹ اپ ٹیکسٹائل مالیاتی نظام میں اسٹارٹ اپس ، ان کی نشوونما کرنے کیلئے بہترین طور طریقوں پر علم کا تبادلہ کرکے ایک صنعتی موافق ماحول تیارکرنے اور اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی اور گھریلو سرمایہ جمع کرنے اور تکنیکی ٹیکسٹائل۔ ایک ایک صارف نقطہ نظر (دفاع اور سیکورٹی ادارے) پر منعقد گول میز کانفرنس میں بھارت کو سورسنگ کیلئے ایک بازار اور منزل دونوں کی شکل میں خریداروں کے نظریئے اور بھارت کی تمام طرح کی  مصنوعات ، اختراع، معیاری سطح اور پیدواری معیاریت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔  پی ایم گتی شکتی میں تکنیکی ٹیکسائلز کے استعمال کیلئے مواقع کے دروازے کاپتہ لگانے کے بارے میں کئے گئے غوروفکر میں  جیو ٹیکسٹائل، ایگرو ٹیکسٹائل، بلڈنگ ٹیکسٹائل اور صنعتی ٹیکسٹائلز سے متعلق مختلف وزارتوں اور محکموں کی ان توقعات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی جو پی ایم گتی شکتی جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں جیوٹیکسٹائلز کے مواقع کو سمجھنے کے اردگرد گھومتے ہیں۔ محفوظ اور پائیدار زرعی پیداواری صلاحیت کے لیے تکنیکی ٹیکسٹائل کے امکانات کی تلاش کے عنوان سے ہونے والی میٹنگ میں زراعت میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال میں صلاحیت کو بڑھانے، اپنانے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایک اور گول میز کانفرنس میں  اس بات کی کھوج کی گئی  کہ کس طرح ہم میڈیٹیک کے شعبے  میں گھریلو صلاحیتوں فروغ دے سکتے ہیں اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کے کردار کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ تکنیکی ٹیکسٹائل کے معیارات، اسٹینڈرڈ، ریگولیٹری اور تجارتی پہلوؤں پر تشہیر  کے عنوان سے ایک اور سیشن میں تکنیکی ٹیکسٹائل میں معیارات، اسٹینڈرڈ، ریگولیٹری اور تجارت کے حوالے سے موجودہ فریم ورک اور آگے بڑھنے کے راستے پر بھی غور کیا گیا۔

**********

ش ح۔ ع ح۔ ف ر

U. No.2101


(Release ID: 1902715) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil