نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے اپنے سی ای او کے طور پر بی وی آر سبرامنیم کا خیر مقدم کیا

Posted On: 25 FEB 2023 6:40PM by PIB Delhi

جناب بی وی آر سبرامنیم نے آج نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

1987 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایک آفیسر (چھتیس گڑھ کیڈر)، جناب سبرامنیم نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جموں و کشمیر میں اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے ورلڈ بینک میں بھی کام کیا ہے۔ وہ وزارت تجارت اور صنعت کے سکریٹری، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری، چھتیس گڑھ حکومت کے پرنسپل سیکرٹری اور وزیر اعظم کے دفتر میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

حکومت ہند کے سرکاری پالیسی تھنک ٹینک نیتی آیوگ کا چارج سنبھالنے کے موقع پر جناب سبرامنیم نے کہا کہ ‘‘مجھ ناچیز پر عالی مرتبت وزیر اعظم نے اعتماد کیا ہے اور یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ اس کے لئے میں ان کے تئیں تشکر کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے توقعات پر اترنے کے لئے میں پوری کوشش کروں گا۔’’

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2079)



(Release ID: 1902404) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu