وزارت اطلاعات ونشریات

نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2023 میں پبلی کیشنز ڈویژن نے اپنی کتابوں اور جرائد کی نمائش کی

Posted On: 25 FEB 2023 5:03PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کا معروف پبلشنگ ہاؤس پبلی کیشنز ڈویژن  31 ویں نئی دہلی عالمی کتاب میلہ میں اپنی کتابوں اور جرائد کے وسیع ذخیرے کی نمائش کر رہا ہے جو  25 فروری 5 مارچ کے دوران پرگتی میدان نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔

پبلی کیشنز ڈویژن، وزارت اطلاعات و نشریات نئی دہلی عالمی کتاب میلے میں جو  شہر کا سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا اور سب سے زیادہ سراہا جانے والا کتاب میلہ ہے اور فروری 25 تا 5 مارچ  کے دوران نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہو رہا ہے اس نو روزہ میگا میلے کا انعقاد وزارت تعلیم کے تحت بھارت سرکار کی ایک خود مختار تنظیم نیشنل بک ٹرسٹ نے انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے کو پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہوئے پبلی کیشنز ڈویژن نے بھارتی جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی کی تاریخ پر کتابوں کا بھرپور مجموعہ پیش کیا ہے۔ پیش کش میں موجود ذخیرہ کتب کتابوں کے شائقین  کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہے۔ نمائش میں آرٹ اور ثقافت، تاریخ، سنیما، شخصیات اور سوانح حیات، زمین اور لوگ، گاندھی ادب اور بچوں کے ادب جیسے موضوعات پر کتابیں بھی شامل ہیں۔ یہ ڈویژن راشٹرپتی بھون اور صدور، نائب صدور اور وزیر اعظم کی تقاریر پر اپنی پریمیم کتابیں بھی میلے میں پیش کر رہا ہے، جو پبلی کیشنز ڈویژن کی طرف سے خصوصی طور پر شائع کی گئی ہیں۔

کتابوں کے علاوہ، ڈویژن کے مشہور اور وسیع پیمانے پر گردش کرنے والے رسالے جیسے یوجنا، کروکشیتر، آجکل اور بال بھارتی بھی اسٹال پر دستیاب ہیں۔ شائقین ڈویژن کے ذریعہ شائع ہونے والے جرنلز اور ایمپلائمنٹ نیوز / روزگار سماچار کی سالانہ سبسکرپشن بھی خرید سکتے ہیں۔ 'من کی بات' کتابچے پبلی کیشنز ڈویژن کے سٹال سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

نئی دہلی ورلڈ بک فیئر پبلشنگ کی دنیا کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی تقریبات میں سے ایک ہے، جس میں دنیا بھر کے بڑے پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت ہوتی ہے۔ اپنے پسندیدہ مطالعات حاصل کرنے کے علاوہ، شائقین میلے کے موقع پر ہونے والی مختلف دیگر سرگرمیوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں جیسے مصنفین سے گفت و شنید، یووا کارنر، چائلڈ رائٹرز کارنر اور دیگر ثقافتی تقریبات۔

پبلی کیشنز ڈویژن اپنی کتابوں اور جرائد کی نمائش اسٹال نمبر 171-186، ہال نمبر 5، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کر رہا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2171

 



(Release ID: 1902377) Visitor Counter : 184


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu