کانکنی کی وزارت

انڈین بیورو آف مائنز یکم مارچ کو 75 واں یوم تاسیس منائے گا

Posted On: 25 FEB 2023 11:10AM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت کے تحت انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) ناگپور میں یکم مارچ 2023 کو یوم تاسیس کے موقع پر 75واں ’’کھنج دیوس‘‘ کا انعقاد کرے گا۔  کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کوئلہ، کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے ایک روزہ تقریب سے خطاب کریں گے۔  کانکنی کی وزارت کے سکریٹری، جناب وویک بھاردواج دوپہر کو تکنیکی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر بھارت  کے کان کنی کے شعبے کی پیشرفت اور حالیہ اقدامات کو اجاگر کرنے والی ایک خصوصی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

سال 22-2021 کے لیے پائیدار کان کنی کے طریقوں کو فروغ دینے کی خاطر 76 فائیو سٹار ریٹیڈ مائنز کا اعزاز، مختلف کان کنی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش، آئی بی ایم پر فلم کی نمائش، پوسٹل اسٹامپ اور سووینئر کا اجراء یوم تاسیس کی تقریبات کی کچھ دیگر اہم خصوصیات ہیں ۔

انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) یکم مارچ 1948 کو قومی معدنی پالیسی کانفرنس کی سفارشات کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔  محض ایک مشاورتی ادارے کے طور پر ایک چھوٹی سی شروعات کے بعد ، کئی سالوں میں آئی بی ایم  ملک کی کان کنی اور معدنی صنعت کے مختلف پہلوؤں سے نمٹنے والے  ایک اعلیٰ قومی ادارے کے طور پر ابھری ہے جوقانونی دفعات کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے کردار کو ادا کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ع ا۔

U -2063

                         



(Release ID: 1902270) Visitor Counter : 109