وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی  میٹنگ سے قبل اختراعی، لچکدار، اور سب کی شمولیت والی  ترقی اور موثر حکمرانی کے لیے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے پر اعلیٰ سطحی سمپوزیم

Posted On: 24 FEB 2023 11:43AM by PIB Delhi

جی 20  کی ہندوستانی صدارت میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی پہلی میٹنگ کے  موقع پر ، بنگلورو میں کل ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) پر ایک اعلیٰ سطحی سمپوزیم منعقد ہوا۔

2.jpg

سمپوزیم میں مرکزی مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارامن کی شرکت کے ساتھ اختراعی، لچکدار، سب کی شمولیت والی  جامع ترقی اور موثر حکمرانی کے لیے ڈی پی آئی پر ایک پینل بحث دیکھنے کو ملی۔  ڈاکٹر سری ملیانی اندراوتی، وزیر خزانہ، جمہوریہ انڈونیشیا؛  جنا ب رابرٹو ڈی اولیویرا کیمپوس نیٹو، گورنر، سنٹرل بینک آف برازیل؛ محترمہ کرسٹالینا جارجیوا، منیجنگ ڈائریکٹر، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ؛ اور  جناب  آگسٹن کارسٹینس، جنرل منیجر، بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

3.jpg

 خزانہ کی وزارت میں معاشی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ، اور ہندوستان کے جی 20 مالیاتی نائب، نے ممتاز پینلسٹس کا خیرمقدم کیا۔ مذاکرات کی نظامت معاشی تبدیلی کے لئے  ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر  سے متعلق ہندستان کی جی 20 ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین پرسن،   مالیاتی شمولیت اور ترقی کے لیے ، یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے سابق چیئرمین جناب نندن نیلیکانی نے کی۔

سمپوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب  سیٹھ نے بتایا کہ کس طرح ڈیجیٹل اختراعات ایک عظیم سطحی اور ترقی کے قابل بنانے والے کے طور پر اُبھری ہیں اور ہندوستان سمیت بہت سے ممالک کے تجربات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈی پی آئی سب سے زیادہ تبدیلی لانے والی ڈیجیٹل اختراعات میں سے ایک ہے۔

جناب  نیلیکانی نے ڈی پی آئی کے کرداروں اور مثالوں کو واضح کیا اور ڈی پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے سماجی اور خدمات کی فراہمی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نیا نقطہ نظر تیار کرنے میں ہندوستان کی کامیابی کی کہانی کو سامنے لایا جس کی وجہ سے حکومتوں کے لیے لاگت میں بچت ہوئی، شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوا جبکہ مالیات اور اختراعات تک رسائی کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

4.jpg

پینلسٹس نے اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا اور ڈی پی آئی کی صلاحیتوں کواُجاگر کیا جس میں لوگوں کو رسائی، شمولیت، جوابدہی اور پیداواری فوائد میں اضافہ کے ذریعے ترقی اور بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ حکومتی اور نجی شعبے کی رسائی کو آخری میل تک بڑھانے کے لیے ڈی پی آئی کے تعاون کو، خاص طور پر وبائی امراض کے وقت میں پینلسٹس نے ان کی نشاندہی کی۔

 سب کی شمولیت والی  ترقی اور ترقی کے لیے ڈی پی آئی کا فائدہ اٹھانا جی 20 انڈیا پریذیڈنسی کو ایک کلیدی ترجیح کے طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ سمپوزیم میں ہونے والی بات چیت نے ڈی پی آئی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی جس میں اختراعی، لچکدار، اور سب کی شمولیت والی ترقی کی طرف لے جانے کے ساتھ ساتھ موثر حکمرانی کا ذریعہ فراہم کیا گیا۔

اس ترجیح کے تحت کام کو آگے بڑھانے کے لیے، جی 20 انڈیا پریزیڈنسی نے اقتصادی تبدیلی، مالی شمولیت اور ترقی کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کی شریک سربراہی  جناب  امیتابھ کانت، ہندوستان کے جی 20 شیرپا، اور جناب نیلیکانی کر رہے ہیں اور جی 20 انڈیا کی صدارت کے دوران کام کی رہنمائی کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

*************

( ش ح ۔  ح ا ۔ ر ض(

U. No.2032




(Release ID: 1901949) Visitor Counter : 144