صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے علاقائی وبائی سائنس تربیتی پروگرام کے قومی کانفرنس کا افتتاح کیا


ایبولا وائرس بیماری پر ون انڈیا ایف ای ٹی پی روڈمیپ نقش راہ دستاویز اور سی ڈی الرٹ کا اجراء کیا

یہ پروگرام کووڈ انتظامات کو پختہ کرنے میں کارگر ثابت ہوگا :ڈاکٹر بھارتی  پروین  پوار

Posted On: 23 FEB 2023 7:47PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے حال ہی میں رودراکش کنوینشن سینٹر،سگرا ،وارانسی میں نیتی آیوگ کے رکن (صحت)ڈاکٹر وی کے پال کی غیر موجودگی  میں جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے علاقائی  وبائی سائنسی تربیتی پروگرام  قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔کانفرنس  کا مقصد عوامی صحت کے پروگراموں ،بیماری کی نگرانی  اور صحت کے ہنگامی انتظام میں لگے ڈاکٹروں کے درمیان وبائی سائنس کے شعبہ میں ہنرمندی اور صلاحیت سازی  کو فروغ دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SGJM.jpg

 

وبائی سائنس صلاحیت سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر پوار نےبھارت میں  وبا کے کنٹرول کے قومی مرکز کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم کے ’ایک بھارت شریشٹھ  بھارت‘ اور ‘بھوئے کاشی دویے کاشی‘ کے نظریہ کی تعبیر  کے لئے وباؤں کی نگرانی اور ردعمل کےلئے عوامی صحت کی افرادی قوت کو بھارت مضبوط کرنا ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ  ’’یہ ٹریننگ  پروگرام کووڈ انتظامیہ کو مضبوط کرنے میں کافی کارگر ثابت ہوگا۔اس کانفرنس  میں ہونے والی پینل بات چیت  اور جو نتیجے سامنے آئیں گے،وہ پالیسی  سازی میں بہت اہم رول ادا کریں گے۔انہوں نے آگے کہا،’’عوامی صحت  کے بنیادی ڈھانچے  کو تیار کرنے کےلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جو ملک بھر میں عوامی صحت افرادی قوت  کی صلاحیت سازی کو مضبوط کرےگااور فروغ بھی دےگا۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ  مستقبل میں کسی بھی قسم کی وبا سے نمٹنے کےلئے ایک مضبوط عوامی صحت کی افرادی  قوت  کا نیٹ ورک تیار کیا جارہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XFG6.jpg

 

ڈاکٹر پوار  نے پروگرام میں ایبولا وائرس بیماری پر ون انڈیا  ایف ای ٹی پی  نقش راہ دستاویز اور سی ڈی الرٹ کا اجراءکیا۔

آیشمان بھارت مشن کے تحت کی گئی پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر پوار نے کہا کہ آیشمان بھارت صحت اور  بہبود کے مراکز میں ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر ،ٹی بی ،فائلیریا،کالاجور،ڈینگی ،ملیریا وغیرہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔انہوں  نے  یہ بھی کہا کہ ’’وزیراعظم جن آروگیہ  یوجنا کے تحت ملک بھر میں  5کروڑ سے زیادہ مستفدین  کے آیشمان  کارڈ بنائے گئے ہیں،جو ملک کی کسی بھی ریاست  میں 5لاکھ روپے تک کے مفت علاج کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ’’آیشمان  بھارت ہیلتھ  انفرااسٹرکچر پہل کے تحت جدید لیب  تیار کی جارہی ہیں اور آیشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ  مشن کے تحت صحت کے ریکارڈ صرف موبائل پر مہیا کرائے جارہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کمیونٹی سطح پر صحت کی ابتدائی خدمات  فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سبھی سی ایچ او اور آشا کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MQZY.jpg

 

نیتی آیوگ  کے رکن (صحت )ڈاکٹر وی کے پال نے نظرانداز کی گئی بیماریوں (این ٹی ڈیز) کی روک تھام پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ’’بھارت کو جنوب  مشرقی ایشیا میں ہنگامی تیار ی اور ردعمل  کےلئے عوامی صحت  کی افرادی قوت کی ترقی میں علاقائی رہنما کے طورپر  قائم کرنے  اور پیش کرنے کےلئے کانفرنس  کووڈ وبا کے دوران بھارتی حکومت کی استراتکج اسکیموں اور ردعمل کے کامیاب نفاذ پر بھی توجہ مرکوز  کرے گی۔‘‘

بھارتی حکومت اور اترپردیش ریاستی حکومت کی قیادت میں تین روزہ تربیتی پروگرام انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپی ڈیمیو لوجی (آئی سی ایم آر-این آئی ای )،میڈیکل  ،صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے،اتر پردیش ،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) اوربھارت میں  بیماریوں کی روک تھام کے مرکز،کے ذریعہ  منعقد کیا جارہا ہے۔یہ تربیتی پروگرام  بیماریوں پر قابو اور روک تھام  کے مرکز (سی ڈی سی) یو ایس اے کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔بیماریوں کے روک تھام کے قومی مرکز (این سی ڈی سی ) اس پروگرام  کا تال میل کرنے والا  سب سے بڑا ادارہ ہے۔

یہ تربیتی پروگرام وزیراعظم کے اسکل انڈیا ویژن کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پروگرام  یو ایس سی ڈی سی  کے تعاون سے سال 2012 سے 2020 تک نافذ کیا گیا تھا۔کووڈ 19 وبا کے دوران  اس کی ضرورت کے پیش نظر سال 2021 سے یہ پروگرام وزیراعظم  آیشمان  بھارت ہیلتھ  انفرااسٹرکچر مشن،بھارتی حکومت کے ذریعہ سے پوری  طرح سے مالیت سے پُر ہے اوربیماریوں پر روک تھام کے  مرکزی وزیر(این سی ڈی سی) اور حفظان صحت کے ڈائریکٹوریٹ بھارتی حکومت کے ذریعہ  حمایت یافتہ ہے۔

پروگرام میں امریکہ ،جاپان،نیپال ،بنگالہ دیش اور فلپائن کے نمائندے شامل ہیں ،جن میں ملک کی 17ریاستوں کے ڈاکٹر ،وبا  کے ماہر اور سائنس داں  شامل ہیں۔حال میں این سی ڈی سی  میں  25 سے زیادہ افسر اس تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔تین روزہ کانفرنس  میں زیادہ تر ریاستی طبی محکموں اور خاندانی بہبود  اور علاقائی وبائی سائنس تربیتی پروگرام  کے 300 سے زیادہ نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔نمائندوں کے پاس قومی ریاستی ضلع  سطح پر عوامی صحت کے وسیع تجربے ہیں۔

ا س موقع پر چیف سکریٹری (صحت )،اترپردیش  حکومت کے جانب پارتھ سارتھ شرما،صحت خدمات کے ڈایریکٹر جنرل  ڈاکٹر اتول گوئل ،این سی  ڈی سی کے پرنسیپل مشیر  ڈاکٹر سجیت کمار سنگھ اور بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر روڈریکو ایچ اوفرن بھی موجود تھے۔

************


 

ش ح۔ام۔

 (U: 2027)


(Release ID: 1901946)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi