صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اسکین اور شیئر سروس کے ذریعے 365 اسپتالوں میں فوری او پی ڈی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے
اس سروس کا استعمال کرتے ہوئے 5 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے قطار میں لگے بغیر او پی ڈی رجسٹریشن کا فائدہ اٹھایا
Posted On:
23 FEB 2023 4:20PM by PIB Delhi
قومی صحت اتھارٹی (این ایس اے)نے اپنی اہم اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت اکتوبر 2022 میں تیز تر او پی ڈی رجسٹریشن کے لیے اسکین اور شیئر سروس متعارف کرائی۔ اس کے آغاز کے پانچ ماہ کے اندر اس سروس کو 365 اسپتالوں نے اپنایا ہے۔ کیو آر کوڈ پر مبنی فوری رجسٹریشن سروس نے حصہ لینے والے اسپتالوں کے (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) او پی ڈی رجسٹریشن والے علاقوں میں انتظار کے اوقات میں زبردست کمی کرکے 5 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا وقت بچانے میں مدد کی ہے۔
مرکزی وزیر صحت نے اپنے ٹویٹ میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت او پی ڈی کے تیز اور قطار میں لگے بغیر رجسٹریشن کی ستائش کی:
حصہ لینے والے اسپتال (گورنمنٹ آف پرائیویٹ) مریضوں کے رجسٹریشن والے علاقوں میں اپنے منفرد کیو آر کوڈز دکھاتے ہیں۔ مریض اپنی پسند کے کسی بھی ہیلتھ ایپلی کیشن (مثلاً آبھا ایپ، آروگیہ سیتو ایپ،ایکتا کیئر، ڈی ریفکیس، بجاج ہیلتھ، پے ٹی ایم) کا استعمال کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکتے ہیں اور اپنے آبھا پروفائل (شخصی کوائف کی معلومات مثلاً نام، عمر، جنس کے ساتھ آبھا نمبر) اسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس) کے ساتھ مشترک کرسکتے ہیں)۔ یہ کاغذ کے بغیر رجسٹریشن کے قابل بناتا ہے اور اس طرح فوری ٹوکن جنریشن ہوتا ہے۔ مریض کا وقت بچاتا ہے اور یہ صحت کی سہولت رجسٹریشن کے لیے تعینات وسائل کی ضرورت کو بہتر بنانے کے قابل ہے۔ مریض کے صحت کے ریکارڈ بھی ڈیجیٹل طور پر ان کے آبھا (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) سے منسلک ہوتے ہیں جسے وہ کسی بھی وقت کہیں بھی اپنے فون سے منظم اور رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سروس کی جدت کے پیچھے کے وژن پر بات کرتے ہوئے قومی صحت مشن کے سی ای او نے کہا کہ “اسکین اور شیئر سروس اس بات کی ایک عام مثال ہے کہ کس طرح مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر اس کو اپنانے کے ساتھ مریضوں کے رجسٹریشن کو آسان، ہموار اور درست بنایا جاسکتا ہے۔ ہماری توجہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے تاکہ اے بی ڈی ایم سے چلنے والی ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بنایا جاسکے۔’’
اسکین اور شیئر سروس کے حقیقی وقت کے فوائد سے پورے ملک میں مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ کئی نجی ہسپتال بھی اپنے مریضوں کے لیے آبھا پر مبنی رجسٹریشن کو فعال کر رہے ہیں۔ یہ سروس فی الحال ملک کے 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 125 اضلاع میں چل رہی ہے۔ کرناٹک (2.5 لاکھ ٹوکن)، اتر پردیش (1.1 لاکھ صارفین) اور دہلی (72 ہزار صارفین) مریضوں کے بہتر تجربے کے لیے اس اسکین اینڈ شیئر سروس کو اپنانے میں سرفہرست ریاستیں ہیں۔ سروس سے متعلق مزید اعدادوشمار اور تفصیلات یہاں دستیاب ہیں - https://abdm.gov.in/scan-share
اس ہفتے کے شروع میں قومی صحت مشن نے 2 لاکھ صحت کی سہولیات جیسے ہسپتال، کلینک، تشخیصی لیبارٹریز اور امیجنگ سینٹرز، فارمیسی وغیرہ کو ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) میں رجسٹر کرنے کا سنگ میل بھی حاصل کیا ہے۔اے بی ڈی ایم ایچ ایف آر کا ایک بنیادی تعمیراتی بلاک ہے جس کا مقصد پورے ملک میں صحت کی سہولیات کے بارے میں تصدیق شدہ معلومات کے لیے سچائی کے واحد ذریعہ کے طور پر کام کرنا ہے۔ مریض https://facility.abdm.gov.in / سے سہولیات کے بارے میں معتبر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تصدیق شدہ سہولتی مراکز میں سے تقریباً 75 فیصد کا تعلق سرکاری شعبے سے ہے۔ کرناٹک (46,179)، اتر پردیش (31,417)، مہاراشٹر (13,789) اور آندھرا پردیش (13,345) ایچ ایف آر پر صحت کی سہولیات کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ مزید متعلقہ اعدادوشمار یہاں دستیاب ہیں: https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2013)
(Release ID: 1901850)
Visitor Counter : 165