وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں ساتویں سالانہ دفاعی مکالمہ کے دوران سکریٹری دفاع اور ان کے سری لنکائی ہم منصب نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، دو طرفہ مشقوں کی پیچیدگی بڑھانے پر اتفاق

Posted On: 23 FEB 2023 5:11PM by PIB Delhi

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 7 واں سالانہ دفاعی مکالمہ 23 فروری 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس کی مشترکہ صدارت سکریٹری دفاع جناب گری دھر ارامانے اور ان کے سری لنکائی ہم منصب جنرل کمل گونارتنے نے کی۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، دونوں فریقوں نے دوطرفہ مشقوں کی پیچیدگی (کومپلیکزیٹی) کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تربیت کے تناظر میں، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے تجربے اور صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

جناب گری دھر ارامانے نے نتیجہ خیز بات چیت کے لیے جنرل کمل گونارتنے اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان بات چیت میں طے پانے والی مشترکہ سمجھ کی بنیاد پر مسلسل تعامل کا منتظر ہے۔

ہندوستانی وفد میں وزارت دفاع، ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، سروس ہیڈ کوارٹرز اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شامل تھے۔ سری لنکا کے وفد میں سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل ایس کے پتھیرانا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شامل تھیں۔

یہ سالانہ دفاعی مکالمہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین ادارہ جاتی انٹرایکٹو میکانزم ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کے مستقبل کے لائحہ عمل کو چارٹر کرنے میں اس کی اہمیت کو دونوں فریقوں کی طرف سے بات چیت کی اہمیت سے اجاگر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بڑھتا ہوا تعامل دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1G696.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic33E5E.JPG

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2016


(Release ID: 1901786) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil