شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے ایم پی ایل اے ڈی ایس، 2023 پر نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے اور ایم پی ایل اے ڈی ایس کے تحت نظرثانی شدہ فنڈ فلو کے طریقہ کار کے لیے نیا ویب پورٹل بھی لانچ کیا
Posted On:
22 FEB 2023 5:51PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) راؤ اندرجیت سنگھ نے 22 فروری 2023 کو ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس)- 2023 کے بارے میں نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے۔ وزیر موصوف نے ایم پی ایل اے ڈی ایس کے تحت نظرثانی شدہ فنڈ فلو کے طریقہ کار کے نفاذ کے لیے نیا ویب پورٹل بھی شروع کیا۔ ایم پی ایل اے ڈیز کے نئے رہنما خطوط اور ویب پورٹل یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔
ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کا مقصد معزز ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز) کو مقامی طور پر محسوس کی جانے والی ضروریات کی بنیاد پر پائیدار کمیونٹی اثاثوں کی تخلیق پر زور دیتے ہوئے ترقیاتی نوعیت کے کاموں کی سفارش کرنے کے قابل بنانا ہے۔ رہنما خطوط کے نظرثانی شدہ مجموعہ کا مقصد اسکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے تاکہ معزز ممبران پارلیمنٹ کو کمیونٹی کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی سفارش کرنے کے قابل بنایا جا سکےاور ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے کام کاج، نفاذ اور نگرانی کو بہتر بنانے پر زور دیا جا سکے۔
نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت فنڈ کے بہاؤ کا پورا عمل ویب پورٹل کے ذریعے انجام پائے گا جس سے نظام میں حقیقی وقت کی نگرانی، زیادہ شفافیت اور جوابدہی، اور ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کی کارکردگی اور تاثیر میں بہتری آئے گی۔
نظر ثانی شدہ ایم پی ایل اے ڈی ایس رہنما خطوط اور ویب پورٹل کے آغاز کے بعد ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ 22 - 23 فروری 2023 کو کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ اور ویب پورٹل کے کردار پر مبنی خصوصیات کے براہ راست مظاہرے پر مشتمل ہے۔
*************
( ش ح ۔ اک ۔ ر ب(
U. No.1989
(Release ID: 1901635)
Visitor Counter : 155