وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
آئی سی اے آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی اینیمل ڈیزیز نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں سرکاری مرغی فارم سے حاصل ہوئے نمونوں سے ایوین انفلونزا(ایچ 5 این 1) کا پتہ لگایا ہے
Posted On:
23 FEB 2023 10:32AM by PIB Delhi
آئی سی اے آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی اینیمل ڈیزیز نے 17 فروری 2022 کو جھارکھنڈ کے بوکارو میں سرکاری مرغی فارم سے حاصل ہوئے نمونوں سے ایوین انفلونزا(ایچ 5 این 1) کا پتہ لگایا ہے۔محکمہ نے 20 فروری 2022 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ایوین انفلونزا کا آخری معاملہ جنوری 2019 کے دوران جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ریاست کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایوین انفلونزا (2021) کے کنٹرول اور اس کی روک تھام کے لئے ایکشن پلان کے مطابق کنٹرول اور قابو میں رکھنے کی کارروائیاں انجام دیں ۔ محکمہ نے انفلونزا کو کنٹرول کرنے اور اس کی روک تھام میں ریاست کی مدد کے لئے دو رکنی مرکزی کمیٹی تعینات کی ہے ۔ اس کے علاوہ صحت کی وزارت نے بھی ہیومن سیکٹر میں نگرانی کا جائزہ لینے کی خاطر اپنی مرکزی ٹیم تعینات کی ہے۔ اے ایچ ڈی کے سکریٹری (حکومت ہند) نے مناسب روک تھام کے اقدامات سے متعلق جھارکھنڈ کی حکومت کے مویشی پروری کے سکریٹری کے ساتھ ٹیلی فون پر صلاح و مشورہ و بات چیت کی ہے اور حکومت ہند کی جانب سے تمام تعاون کا یقین دلایا ہے۔ مویشی پروری کے کمشنر نے جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے ریاستی مویشی پروری کے محکموں کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کیا ہے اور موثر طور پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کے لئے مشورہ دیا ہے تاکہ اس بیماری کو دیگر علاقوں میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس کےعلاوہ مویشی پروری کے کمشنر نے جھارکھنڈ کے ریاستی مویشی پروری کے محکمہ کے متعلقہ افسروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی تاکہ ایکشن پلان کے مطابق ایوین انفلونزا کے کنٹرول اس کو قابو کرنے کے اقدامات شروع کرنے سے پہلے اس بارے میں بیداری پیدا کی جاسکےاور اس کے بارے میں احساس کرایا جاسکے۔
ان کسانوں کو معاوضہ دیا گیا ہے جن کےمرغے ، مرغیاں انڈے اور پولٹری چارے کو ایچ این پلان کے مطابق ریاست کی جانب سے ٹھکانے لگادیا گیا ہے یا ان پرندوں کو ماردیا گیا ہے ۔حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیرے کے محکمہ نے اپنی ایل ایچ اور ڈی سی پی اسکیم کے اے ایس سی اے ڈی جزو کے تحت 50،50 حصہ داری کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈس فراہم کئے ہیں۔
ریاست کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پی پی ای کٹس کا وافر اسٹاک برقرار رکھے اور مرغے ، مرغیوں کو کاٹنے کی کارروائی کے لئے درکار دیگر لوازمات کو برقرار رکھے۔ ریاست سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایوین انفلونزا کے بارے میں صحت اور جنگلات کے محکموں کو احساس کرائے اور ان کے ساتھ تال میل کرے ۔ریاست سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی طرف سے کئے گئے کنٹرول سے اقدامات سے متعلق اس محکمہ کو روزانہ رپورٹ کرے۔محکمہ ریاستی حکومت کے افسروں کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہیں اور ان سے بات چیت کررہا ہے اور وہ صورتحال پر لگاتار نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.1988
(Release ID: 1901626)
Visitor Counter : 104