وزارت خزانہ

وزیر اعظم 12 فروری سے 23 مارچ کے درمیان منعقد ہونے والے 11 پوسٹ بجٹ ویبیناروں سے خطاب کریں گے


مرکزی بجٹ 2023-24 میں بیان کردہ ’سپترشی‘ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف وزارتوں / محکموں کے ذریعہ ویبیناروں  کا انعقاد کیا جارہا ہے

ان ویبناروں کا مقصد وزیر اعظم کے ذریعہ متصور بجٹ اعلانات کے نفاذ میں ہم آہنگی لانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو مجتمع کرنا ہے

Posted On: 22 FEB 2023 6:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 پوسٹ بجٹ ویبیناروں سے خطاب کریں گے جو 23 فروری سے مارچ، 2023کے درمیان منعقد ہوں گے۔ یہ ویبینار مختلف وزارتوں / محکموں کے ذریعہ منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ مرکزی بجٹ 2023-24 میں بیان کردہ ’سپترشی‘ترجیحات کی تعمیر کی جاسکے۔

وزیر اعظم کی بصیرت مند قیادت میں حکومت نے گذشتہ چند برسوں میں متعدد بجٹ اصلاحات کی ہیں۔ بجٹ کی تاریخ یکم فروری کردی گئی تاکہ وزارتوں اور محکموں کو مانسون کے آغاز سے پہلے فنڈز کے استعمال کے لیے کافی وقت مل سکے۔ بجٹ کے نفاذ میں اصلاحات لانے کی طرف ایک اور قدم پوسٹ بجٹ ویبیناروں کا انعقاد کرنا تھا۔ اس خیال کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں کے ماہرین، تعلیمی اداروں، صنعت اور پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور مختلف شعبوں میں عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشترکہ طور پر کام کرنا تھا۔ یہ ویبینار 2021میں عوامی شراکت داری کے جذبے کے تحت شروع کیے گئے اور بجٹ اعلانات کے موثر، فوری اور ہموار نفاذ میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اورذمہ داری کے احساس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ویبینار میں سہ ماہی اہداف کے ساتھ ایکشن پلان کی تیاری کے لیے مختلف وزراء اور محکموں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ مطلوبہ نتائج کے بروقت حصول کے ساتھ عمل درآمد آسان اور ہموار ہو۔ وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انھیں ورچوئل طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان میں متعلقہ مرکزی وزراء، سرکاری محکموں کے اہم اسٹیک ہولڈرز، ریگولیٹرز، اکیڈیمیا، ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز وغیرہ شرکت کریں گے۔

ویبینار کا شیڈول حسب  ذیل ہے:

1.

سبز ترقی

23 فروری

2.

زراعت اور کوآپریٹو

24 فروری

3.

نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانا- ہنر مندی اور تعلیم

25 فروری

4.

آخری میل تک پہنچنا / کسی شہری کو پیچھے نہ چھوڑنا

27 فروری

5.

صلاحیت کو ظاہر کرنا: ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زندگی گزارنے میں آسانی

28 فروری

6.

منصوبہ بندی پر توجہ کے ساتھ شہری ترقی

یکم مارچ

7.

سیاحت کو مشن موڈ میں ترقی دینا

3rd مارچ

8.

بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری: وزیر اعظم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانا

4 مارچ

9.

صحت اور طبی تحقیق

6 مارچ

10.

مالیاتی شعبہ

7 مارچ

11.

خواتین کو بااختیار بنانا

10 مارچ

12.

وزیر اعظم وشوکرما کوشل سمن (پی ایم وکاس)

11 مارچ

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1970



(Release ID: 1901544) Visitor Counter : 113