کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

عالمی بازار میں جی آئی نشان والی مصنوعات  کے فروغ کے لیے مرکز فعال قدم اٹھاتا ہے

Posted On: 10 FEB 2023 6:13PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی بازار میں جی آئی نشان والی مصنوعات کے فروغ کے لیے حکومت نے کئی فعال قدم اٹھائے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی) حکومت  ہند کی وزارت کامرس و صنعت کی ایجنسی ہے،جو ہندوستانی برآمدات کو فروغ دینے کے بنیادی مقصد کے تحت ہندوستان کی درآمدی اور برآمدی پالیسیوں  کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔  ڈی جی ایف ٹی متعدد دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے میں انتہائی اہم رول ادا کرتا رہاہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے متعدد برآمدی مصنوعات سے متعلق مخصوص تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کئی ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای پی سی) قائم کی ہیں اور اس طرح ہندوستانی برآمدکاروں کو بین الاقوامی بازار تک رسائی فراہم کرنے، متعدد سرگرمیوں کے ذریعے ہندوستانی مصنوعات کو فروغ دینے اور ہندوستان سے مجموعی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ ان کونسلوں کو کمپنیز ایکٹ/ سوسائٹیز رجسٹریشن کے تحت غیرمنافع بخش تنظیموں کی شکل دی گئی ہے۔ ان کونسلوں کے علاوہ کچھ برآمدی صنعتوں کے پاس کموڈیٹی بورڈز اور ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز بھی ہیں، جنہیں پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے خصوصی قوانین کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔

ایف آئی ای او (فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن) ملک کی سب سے بڑی تجارت کو فروغ دینے والی تنظیم ہے، جسے وزارت کامرس و صنعت کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ اس کا نجی تجارتی اور صنعتی شعبہ بھی ہے۔ یہ تنظیم غیرملکی بازاروں میں ہندوستانی صنعت کاروں اور برآمدکاروں کی نمائندگی اور مدد کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ ہندوستانی برآمدکاروں، مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، مالیاتی اداروں، بندرگاہوں، ریلوے، سرفیس ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ وابستگان کے درمیان  ضروری پل کے طور پر کام کرتی ہے۔

برآمدکو فروغ دینے والی ان تنظیموں کے ذریعے جن مصنوعات کو فروغ دیا جاتا ہے، ان میں سے کچھ زمرے ایسے بھی ہیں، جنہیں جی آئی کا نشان عطا کیا گیا ہے۔ برآمدکو فروغ دینے والی ان تنظیموں کی فہرست بشمول ای پی سی، کموڈیٹی بورڈ، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز ضمیمہ ایک میں درج ہیں۔

عالمی بازار میں جی آئی نشان والی مصنوعات کو فروغ دینے والی حکومت کی کچھ پہل کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔

  1. اپیڈا (ایگریکلچرل اینڈ  پروسیسڈ اینڈ فوڈپروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے ہندوستان میں جغرافیائی نشانوں (جی آئی) کے لیے رجسٹرڈ مصنوعات کو فروغ دینے کی پہل کی ہے، جس کے لیے اس نے متحدہ عرب امارات، امریکہ اور قطر میں ہندوستانی مشن کے ساتھ مل کر زرعی اور غذائی مصنوعات پر ورچوئل طریقے سے خریداروں اور فروشوں کی میٹنگیں منعقد کی ہیں۔
  2. اپیڈا نے 17 جون 2022 کو بروسیلز میں  ہندوستانی سفارت خانہ کے ساتھ  بلجیم میں جی آئی آم کے فروغ کا پروگرام اور ٹیسٹنگ ایونٹ منعقد کیا تھا۔  اپیڈا نے کوپن ہیگن میں ہندوستانی سفارت خانہ کے ساتھ مل کر ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں بھی جی آئی نشان والے آم کے فروغ کا ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔
  3. اپیڈا نے مختلف مقامات تک جی آئی مصنوعات کی برآمد کی سہولت بھی فراہم کی۔ سال 2021 میں  بھیجی جانے والی قابل ذکر جی آئی مصنوعات میں  ناگالینڈ سے برطانیہ بھیجی جانے والی ناگامرچ (کنگ چلی)، منی پور سے برطانیہ بھیجا جانے والا کالا چاول، برطانیہ اور اٹلی کو بھیجا جانے والا آسام کا لیمو، بحرین اور قطر کو بھیجی جانے والی آم کی تین جی آئی قسمیں –مغربی بنگال سے(فضلی، کھرسا پاٹی اور لکشمن بھوگ) اور بہار سے آم کی  ایک جی آئی قسم (زردالو) شامل ہیں۔
  4. اپیڈا نے برآمد میں اضافہ کرنے کے لیے غیرملکی تھوک خریداروں کے ساتھ مل کر درآمدی ملکوں میں ان –اسٹور پروموشنل پروگرام بھی چلائے ہیں۔
  5. ڈی پی آئی آئی ٹی( ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ) نے ہندوستان اور ملک سے باہر جی آئی مصنوعات کے فروغ کے لیے 26 سے 28 اگست 2022 کو ‘‘ہندوستانی جغرافیائی نشان (جی آئی) میلہ 2022’’ کا انعقاد ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس (ای پی سی ایچ) کے تعاون سے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ، گریٹرنوئیڈا میں کیا۔
  6. ڈی پی آئی آئی ٹی نے 14 سے 27 نومبر 2022 کو دلی میں منعقد ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف) میں جی آئی مصنوعات کے لیے ایک پویلین قائم کیا تھا۔
  7. ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ ملک سے باہر جی آئی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے متعدد جی آئی پروموشن پروگرام / نمائش/ کانفرنس/ خریدار و فروش کی میٹنگ / ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا ہے۔

ضمیمہ -1

جی آئی نشان والی مصنوعات سے متعلق ملک میں برآمد کو فروغ دینے والی کچھ تنظیموں کی فہرست درج ذیل ہے:

  1. ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی
  2. ایپرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  3. کارپیٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  4. کیشیو ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا
  5. کافی بورڈ
  6. کوائر بورڈ
  7. کونسل فار لیدر ایکسپورٹس
  8. ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس
  9. جیم اینڈ جویلری ایکسپورٹ  پروموشن کونسل
  10. ہینڈ لوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  11. انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  12. جوٹ پروڈکٹس ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  13. ربر بورڈ
  14. شیلاک اینڈ فاریسٹ  پروڈکٹس ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  15. اسپائسز بورڈ
  16. دی کوٹن ٹیکسٹائلس ایکسپورٹ پروموشن کونسل
  17. ٹی بورڈ
  18. ہینڈی کرافٹس بزنس پروموشن

******

ش ح ۔ ق ت۔ ت ع

U. No. 1900


(Release ID: 1900995) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Manipuri , Telugu