بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گنگا ولاس گوہاٹی پہنچا


سیاح نے دنیا کی مشہور موگا اور پیٹ ہینڈلوم صنعت دیکھنے کے لیے سوالکوچی کا دورہ کیا

سیاح، شہر کے دورے میں کامکھیا مندر اور ریاستی میوزیم کا دورہ کریں گے

Posted On: 20 FEB 2023 8:22PM by PIB Delhi

دنیا کا سب سے لمبا دریائی کروز ’ گنگا ولاس‘ جہاز سفر کے 42ویں دن آج سہ پہر 3:30 بجے گوہاٹی پہنچا۔  جہاز میں سفر کرنے والے تمام 28 سیاحوں کا سرائی گھاٹ پل پر اس کے لنگر انداز ہونے پر آئی ڈبلیو اے آئی پانڈو بندرگاہ پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔

جہاز سے اترنے کے بعد، سیاحوں کو چائے پیش کی گئی۔ سیاحوں نے کربی اور تیوا  کی طرف سے برہم پتر کے کنارے  رنگا رنگ رقص پیش کیا۔  ان سیاحوں کو  ایڈیشنل چیف سکریٹری منیندر سنگھ،  ڈپٹی کمشنر (کامروپ میٹرو)،  پلو گوپال جھا؛  ریجنل ڈائرکٹر، اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بھارتی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی)، اے سلواکمار اور دیگر شخصیتوں نے خیر مقدم کیا۔  یہ سیاح کل صبح کامکھیا مندر جائیں گے اور اس کے بعد مایونگ کے سفر کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے دن میں آج ان سیاحوں نے سوالکوچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آسام کی کپڑے اور ہتھ کرگھے کی صنعت کو دیکھا۔ یہ لوگ کاریگروں کی دستکاری سے بہت متاثر ہوئے۔  سیاحوں نے موگا اور پیٹ ریشم کا کام بھی دیکھا۔ بُنکروں نے آسام ہتھ کرگھا صنعت کا نظارہ بھی کرایا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس تاریخی دریائی سیاحتی جہاز  کو وارانسی سے 13 جنوری 2023 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ یہ جہاز  اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے  نیز  بنگلہ دیش سے ہوتا ہوا 39ویں دن آسام میں ڈھبری پہنچا تھا ۔ یہ دریائی سیاحتی جہاز دنیا کا سب سے لمبا جہاز ہے۔   گنگا ولاس کے ذریعے وارانسی سے بوگیبیل کا سفر اس وقت مکمل ہونے والا ہے جب یہ ڈبرو گڑھ کے بوگیبیل میں لنگر انداز ہو کر دریائی سفر کے اس غیر معمولی تجربے کے قریب پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1884  


(Release ID: 1900913) Visitor Counter : 172