مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے ’ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کے لئے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ‘پر اپنی سفارشات جاری کیں

Posted On: 20 FEB 2023 4:25PM by PIB Delhi

دی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی)نے آج ’’ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کے لئے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ‘‘پر اپنی سفارشات جاری کردی ہیں۔

پچھلی دہائی کے دوران ڈیجٹلائزیشن میں زبردست اضافے نے معیشت ، اختراعات ، سائنس اور تعلیم لے کر صحت، استحکام، حکمرانی اور طرز زندگی  تک سب کو متاثر کرنے والی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بنیادی طور سے تجارتی ماڈل ، اداروں اور سماج کو بدل رہی ہے۔ ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کی مانگ حال کے برسوں میں کئی گنا بڑھ گئی ہے اور کووڈ-19نے استعمال کنندگان کے تمام شعبوں میں مانگ میں اضافے کو مزید بڑھاوا دیا ہے، بھلے ہی ان کی حیثیت کچھ بھی ہو۔

ماضی میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی)اور سرکار نے مواصلاتی کنکٹی ویٹی کی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے مختلف پالیسی جاتی پہلیں کی ہیں۔ان پالیسی جاتی مداخلتوں نے کنکٹی ویٹی میں بہتری لانے میں مدد کی ہے، جس کے نتیجے میں وسیع کوریج اور اعلیٰ ڈاٹا تھرو پُٹ  حاصل ہوا ہے۔حالانکہ یہ تمام کوششیں استعمال کنندگان کے ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی تجربے کی مطلوبہ سطح کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جو اب کہیں سے بھی کسی بھی وقت کام کرنا پسند کرتے ہیں۔5جی نیٹ ورک کے رول آؤٹ نے خاص طور سے عمارتوں کے اندر 5جی خدمات کے بلارکاوٹ تجربے کی ضرورت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ٹرائی نے کنکٹی ویٹی کے معیار کا تجزیہ کرنے ، کنکٹی ویٹی فراہم کرنے میں چیلنجوں کی شناخت کرنے اور آگے کا راستہ سجھانے کے کئی مطالعے کئے ہیں۔ ان مطالعات کی بنیاد پر ٹرائی نے ’’کثیر منزلہ رہائشی اپارٹمنٹ کے اندر اچھی کوالٹی نیٹ ورک کی تلاش:کوالٹی میں بہتری لانے کے طریقوں کا از سر نو تصور ‘‘پر ایک مونوگراف شائع کیا ہے۔

مندرجہ بالا باتوں کی بنیاد پر ٹرائی نے ایک ایکو سسٹم کے قیام کی غرض سے ایک ڈھانچہ مہیا کرنے کے لئے از خود تحریک کی بنیاد پر مشورہ کا عمل شروع کیا، جس میں ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی ،بنیادی ڈھانچہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں کا حصہ بن جاتا ہے۔ٹرائی نے 7؍جولائی 2022 تک   اٹھائے گئے ایشوز پر اسٹیک ہولڈرز سے ردعمل لینے کے لئے 25مارچ 2022 کو ’’ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کے لئے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ‘‘پر ایک مشاورتی پیپر (سی پی)جاری کیا ۔

موصولہ تبصروں کی بنیاد پر اوپن ہاؤس بات چیت اور اس کے تجزیے کے دوران اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوئی بات چیت  کے بعد ‘‘ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کے لئے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ‘‘پر ٹرائی کی سفارشات کو آخری شکل دی گئی ہے۔ ان سفارشات کا زور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی ، بنیادی ڈھانچے(ڈی سی آئی)کے لئے ایک ایکو سسٹم کی تعمیر کے لئے ایک ڈھانچہ مہیا کرنے پر ہے، جو پانی ، بجلی یا آگ سے تحفظ والے نظام جیسے دیگر عمارتی تعمیر خدمات کے یکساں ترقیاتی اسکیم کا داخلی حصہ ہے۔ڈی سی آئی کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کے توسط سے عمارت کی طرقی کے ساتھ ساتھ شریک ڈیزائن اور شریک تعمیر کیا جانا ہے، ان میں جائیداد کے منتظم (مالک یا ڈیولپر یا بلڈر وغیرہ)خدمات فراہم کنندگان ، بنیادی ڈھانچہ فراہم کنندگان اور مختلف شہری ؍مقامی اداروں کے افسران و دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔ یہ ڈھانچہ نوجوان پیشہ وروں کے لئے ڈی سی آئی پیشہ ور بننے اور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی بنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن ،  تعیناتی اور تجزیے کا حصہ بننے کے لئے نوکری کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

ٹرائی نے ماڈل بلڈنگ اصول و ضوابط 2016 یں شامل کرنے کے لئے ماڈل بلڈنگ اصول وضوابط 2016 کے ضمیمے کے توسط سے ایم بی بی ایل میں جوڑے گئے موجودہ التزامات کو ترمیم اور اَپ ڈیٹ کرکے ’عمارتوں میں ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی بنیادی ڈھانچہ‘پر ایک نیا باب بھی تجویز کیا ہے۔بلڈنگ سولیوشن ڈیجیٹل کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر مارچ 2022میں رہائش و شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)کے ادارے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن(ٹی سی پی او)کے ذریعے جاری کیا گیا۔

ٹرائی نے آگے اس بات پر زور دیا کہ املاک منتظمین (ڈیولپرز ، بلڈرز وغیرہ)کے ذریعے عمارتوں میں تیار شدہ ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی انفرااسٹرکچر (ڈی سی آئی)غیر جانبدار ، شفاف، غیر امتیازی اور مفت کی بنیاد پر تمام خدمات فراہم کنندگان کے لئے میسر ہونا چاہئے۔

سفارشات میں ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کے لئے عمارتوں کی ریٹنگ کی غرض سے خاکے کی ترقی بھی شامل ہے، جو املاک کی قیمت میں اضافہ کرے گا۔ ٹرائی عمارتوں کی ریٹنگ کے لئے الگ سے مناسب ضابطہ ڈھانچہ کرے گا ، جس میں ریٹنگ تصدیق کا ایشو بھی شامل ہوگا۔

’’ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کے لئے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ‘‘پر ٹرائی کی سفارشات کی اہم خصوصیات اس پریس ریلیز کے ’ ضمیمہ -1‘کی شکل میں منسلک ہے۔

ان سفارشات کو ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in. پر رکھا گیا ہے۔کسی بھی وضاحت ؍معلومات کے لئے جناب تیج پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس -1)، ٹرائی سے ای میل: adv-qos1@trai.gov.inیا فون نمبر+91-11-2323-3602 پر کیا جاسکتا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1867)



(Release ID: 1900830) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu