کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں مغربی اور وسطی زون کے لیے پی ایم گتی شکتی علاقائی ورکشاپ کا انعقاد


پی ایم گتی شکتی کے موثر نفاذ سے نجی سرمایہ کاری  کو راغب کرنے میں آئے گی تیزی، پیداوار، روزگار اور نمو میں اضافہ کا ایک اچھا دور شروع ہو  گا: سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت

Posted On: 20 FEB 2023 5:00PM by PIB Delhi

مغربی اور وسطی زون کے لیے پہلی ،وزیر اعظم گتی شکتی علاقائی ورکشاپ آج گوا میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں اور ریاستی محکموں کی طرف سے منصوبہ بندی کے لیے قومی ماسٹر پلان (این ایم پی) کو اپنانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس نے  ریاستوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے درمیان باہمی سیکھنے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ سمیتا داؤرا، خصوصی سکریٹری، محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، مرکزی وزارت تجارت اور صنعت اور مرکزی وزارتوں اور گجرات، مہاراشٹر، گوا، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومتوں کے سینئر سرکاری افسران اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-02-20at4.57.32PM2PUZ.jpeg

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری انوراگ جین نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی نجی سرمایہ کاری کو بڑھانے، پیداوار، روزگار اور ترقی میں اضافے کے دور کا آغاز کرنے کا کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گتی شکتی این ایم پی کا آغاز قوم کو آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو درپیش بہت سے مسائل کی بنیادی وجہ میکرو لیول کی منصوبہ بندی اور مائیکرو لیول پر اس کے نفاذ کے درمیان بہت بڑا خلا ہے اور یہ کہ گتی شکتی این ایم پی اس کے حل کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ سکریٹری انوراگ جین نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے انفرااسٹرکچر، اقتصادی اور سماجی شعبے کے پروجیکٹوں/ اسکیموں کی مربوط منصوبہ بندی، مطابقت پذیر عمل آوری اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-02-20at4.57.30PMPGQN.jpeg

اسپیشل سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی سمیتا داؤرا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 13 اکتوبر 2021 کو پی ایم گتی شکتی کے آغاز کے بعد سے، کئی سنگ میل جیسے کہ نیشنل لاجسٹک پالیسی کے اجراء ،کو حاصل کیا گیا ہے۔ پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے تحت ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ آج تک 1300 سے زیادہ  لیئرز اپ لوڈ ہو چکی ہیں۔ مرکزی وزارتوں کے 30 انفرادی پورٹل اور 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی ماسٹر پلان پورٹل بھی تیار کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-02-20at4.57.28PMRMCJ.jpeg

مرکزی وزارت  برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہ ، مرکزی وزارت ریلوے اور مرکزی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے نوڈل افسران نے بھی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی میں پی ایم گتی شکتی کے ساتھ اپنے بہتر تجربات کا اشتراک کیا۔  دن میں  مزید کئی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں استعمال کے معاملات کی نمائش اور اقتصادی سرگرمیوں اور سماجی شعبے کی منصوبہ بندی میں پی ایم گتی شکتی کے بہترین  طور طریقوں، پائیدار شہروں کی تشکیل میں سٹی لاجسٹک پلان کی اہمیت اور پی ایم جی میں شامل ریاستوں کے بڑے پروجیکٹوں کےمسائل اور رکاوٹوں کے بارے میں کچھ سیشنز شامل تھے۔

 

پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم یوز کے معاملات کی ایک نمونہ فہرست یہاں دیکھی جا  سکتی ہے۔

A Sample list of PM GatiShakti Platform Use Cases can be found here

 

سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں:

@PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com  /PIBMumbai    /pibmumbai

****

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1870


(Release ID: 1900828) Visitor Counter : 158