محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دسمبر 2022 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 18 لاکھ سے زیادہ نئے کارکنوں کو شامل کیا گیا


پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ 14.52 لاکھ کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے

دسمبر 2021 کے مقابلے دسمبر 2022 میں ای ایس آئی اسکیم میں حصہ ادا کرنے والے ملازمین

دسمبر 2022 کے مہینے میں تقریباً 27,700 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے

ای ایس آئی اسکیم کے فوائد دسمبر 2022 میں 80 ٹرانس جینڈر ملازمین تک پہنچے

Posted On: 20 FEB 2023 5:07PM by PIB Delhi

امپلائیز اسٹیٹ انشورنس اسکیم (ای ایس آئی اسکیم)  کا ماہ  دسمبر 2022 کے لیے عارضی پے رول ڈیٹا آج جاری کیا گیا۔ عارضی پے رول کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے مہینے میں 18.03 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔

پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ دسمبر 2021 کے مقابلے میں دسمبر 2022 میں ای ایس آئی اسکیم میں حصہ ادا کرنے والے 14.52 لاکھ ملازمین کے اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2022 کے مہینے میں تقریباً 27,700 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے ہیں جو امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے تحت اپنے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 18.03 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال تک کی عمر کے ملازمین کی تعداد 8.30 لاکھ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے اچھے مواقع مل رہے ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2022 میں خالص خواتین ممبران کا اندراج 3.44 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں کل 80 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا  ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ای ایس آئی سی اپنے فوائد کو سماج کے ہر طبقے تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1871


(Release ID: 1900825) Visitor Counter : 171