وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہند-ازبکستان مشترکہ فوجی مشق ’دُستلک‘پتھوڑا گڑھ(اتراکھنڈ)میں شروع

Posted On: 20 FEB 2023 4:22PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج اور ازبکستان کی فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’دُستلک‘کا چوتھا ایڈیشن آج غیر ملکی تربیتی نوڈ ، پتھوڑا گڑھ (اتراکھنڈ)میں شروع ہوا۔ ازبکستان اور ہندوستانی فوج کے 45-45فوجی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔اس کا مقصد دونوں فوجوں کے درمیان مثبت روابط کو بڑھاوا دینا ہے۔ ہندوستانی فوج کے دستے میں گڑھوال رائیفلز  ریجمنٹ کی ایک انفینٹری بٹالین کے فوجی شامل ہیں۔اس مشق کا پہلا ایڈیشن نومبر 2019میں ازبکستان میں منعقد کیا گیا تھا۔

14دنوں تک چلنے والی یہ مشترکہ مشق اقوام متحدہ کے مینڈٹ کے تحت پہاڑی اور نیم –شہری علاقوں میں دہشت گردی مخالف مشترکہ مہموں پر مرکوز ہے اور اس میں فیلڈ ٹریننگ مشق مقابلہ جاتی مباحثے ، لیکچر ، مظاہرے شامل ہوں گے اور ایک تصدیق مشق کے ساتھ اس کا اختتام ہوگا۔دونوں فریق امکانی خطروں کو بے اثر کرنے کے لئے مشترکہ طورسے اسٹریٹیجک مشقوں کی ایک سریز میں ٹریننگ اور کارروائی کریں گے۔وہیں مشترکہ آپریشن کے لئے نئی نسل کے آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا بھی سیکھیں گے۔ان افواج کے درمیان بین سرگرمی بڑھانے پر کافی زور دیا جارہا ہے۔

مشق کے دوران جو دوستی اپنائیت اور خیر سگالی کا جذبہ پیدا ہوگا وہ مختلف مہموں کو چلانے کے کام کے نظام کو سمجھنے میں اور ایک دوسرے کے ادارے کی سمجھ کو اہل کرکے دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاملے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1866)


(Release ID: 1900811) Visitor Counter : 170