سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے ناگپور میں دنیا کے سب سے بڑے اور منفرد دیویانگ پارک -انوبھوتی انکلوزیو پارک کا سنگ بنیاد رکھا


اس پارک کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک شمولیت پرمبنی  معاشرے کی تعمیر کے ویژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے فروغ دیا جا رہا ہے، یہ پارک ہمدردی کے بجائے ہم احساس ہونے کے جذبہ کا مظاہرہ کرے گا:جناب  نتن گڈکری

Posted On: 20 FEB 2023 3:11PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مہاراشٹر کے ناگپور میں دنیا کے سب سے بڑے اور منفرد دیویانگ پارک - انوبھوتی انکلوزیو پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UPN0.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پارک کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک شمولیت پرمبنی  معاشرے کی تعمیر کے ویژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمدردی کے بجائے یہ پارک ہم احساس ہونے کے جذبہ کا مظاہرہ کرے گا ، اس لیے اس پارک کا نام انوبھوتی دیویانگ پارک رکھا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZY5J.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ اس پارک کے ذریعے شمولیت کا پیغام نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا تک پہنچے گا۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ پارک میں تمام 21 طرح کی  معذوری  کے لیے موزوں سہولیات ہوں گی، اس میں ٹچ اینڈ اسمل گارڈن، ہائیڈرو تھراپی یونٹ، واٹر تھراپی، ذہنی طورپر  معذور بچوں، ماں  کے لیے الگ کمرہ جیسی سہولیات ہوں گی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ناگپور شہر ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک ہے۔ مرکزی حکومت نے 2016 میں معذور افراد کے حقوق کے لیے معذور افراد کے حقوق کا ایکٹ منظور کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون معذوروں کو عزت ووقارکے ساتھ جینے کا حق دینے کے لیے ہے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ اس کے تحت پہل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے جنوبی ہندوستان اور مدھیہ پردیش میں کچھ دیویانگ پارک بنائے ہیں، اس کڑی  میں ناگپور کے پارڈی کیمپس میں معذور بچوں اور عام شہریوں کے لیے یہ ’ انوبھوتی انکلوزیو پارک‘ بنایا جا رہا ہے۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ معذور وں کے لیے یہ دنیا کا پہلا شمولیت پرمبنی پارک ہے، 90 ہزار مربع فٹ کے رقبے میں بنائے جانے والے اس پارک کے لیے حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت نے تقریباً 12 کروڑ روپے کا بندوبست  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں معذوروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں اور بزرگ شہریوں کے لیے مختلف منصوبوں کا تصور کیا گیا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1865)



(Release ID: 1900778) Visitor Counter : 118