سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جدید ارضیاتی محل و قوع ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کی جائے:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر سنگھ نے حیدرآباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو انفارمیٹکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( این آئی جی ایس ٹی) کا دورہ کیا، فیکلٹی اور تربیت پانے والوں سے بات چیت کی اور اس کی جائزہ میٹنگ کی
ارضیاتی محل وقوع پالیسی2022 (این جی پی) کے مطابق،آ ئی جی او ٹی کرمایوگی پلیٹ فارم کے ذریعےارضیاتی محل وقوع کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آن لائن کورسز ا دستیاب کرائے جائیں گے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ
حکومت کی طرف سے وضع کردہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے این آئی جی ایس ٹی کی تنظیم نو کے عمل جاری ہے اور تربیت کے معیار میں بہتری اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات شروع کیے گئے ہیں:مرکزی وزیر کابیان
Posted On:
16 FEB 2023 3:21PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کے مرکزی وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اعلان کیا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے، سول سرونٹس کی صلاحیت سازی میں جدید ترین ارضیاتی محل وقوع شامل کی جائے گی جو ان حالیہ سب سے اہم ٹیکنالوجی ہے جو ہمیں ساتھ ساتھ دنیا بھر میں دستیاب ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وہ ہمیشہ کام کرنے اور حکومت کے پورے تصور میں وسیع تر مربوطی کے بارے میں اظہار خیال کرتے رہے ہیں، اور انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ اپنے ساتھ منسلک دو اہم وزارتوں، یعنی پرسنل عملے/ڈی او پی ٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی / ڈی ایس ٹیکے درمیان انضمام کو دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو انفارمیٹکس سائنس اینڈ ٹکنالوجی (این آئی جی ایس ٹی)کے پاس سول سروسز کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنے کے لئے ارضیاتی محل وقوع سے متعلق ٹیکنالوجی میں صلاحیت اور مہارت ہے۔ انہوں نے کہا، ارضیاتی محل وقوع جغرافیائی پالیسی 2022 (این جی پی )کے مطابق، ارضیاتی محل وقوع سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آن لائن کورسز آئی جی او ٹی کرمایوگی پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب کرائے جانے ہیں۔
وزیرموصوف نے حیدرآباد میں انسٹی ٹیوٹ کی سہولیات کا دورہ کیا اور وہاں کے فیکلٹی کے ساتھ ساتھ تربیت پانے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مرکزی وزیر کے سامنے این آئی جی ایس ٹی اور اس کی مختلف سہولیات، کرائے جانے والے کورسز وغیرہ کے بارے میں بھی تفصیلی پریزٹیشن دی گئی۔
این آئی جی ایس ٹی میں اپنی بات چیت کے دوران، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ این آئی جی ایس ٹی بنیادی جی آئی ایس ، ڈرون سروے اور ایکو نظام، اور میپنگ جی آئی ایس تجزیہ، زمین کے سروے، کیڈسٹرل میپنگ، جی این ایس ایس سروے ایل آئی ڈی اے آر میپنگ، یوٹیلٹی میپنگ، تھری ڈی۔ شہر کی نقشہ بندی، جیوائڈ ماڈلنگ، سی او آر ایس نیٹ ورک کے شعبوں میں اہلیت اور رول پر مبنی تعلیم کے ساتھ سول سروس تربیتی ایکو نظام کو بڑھا سکتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، قومی ارضیاتی محل و قوع پالیسی 2022 (این جی پی)، نے قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تعاون دینے کے لئے ارضیاتی محل و قوع ایکو نظام کی مجموعی ترقی کے لئے وسیع فریم ورک کا تعین کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ملک بھر میں جغرافیائی مہارت اور علم کے معیارات کو فروغ دینے پر بھی زور دیا ہے کیونکہ ارضیاتی محل و قوع کی ہنر مندی اورمعلومات کے معیار کو فروغ دینے پر زور دیا ہے ۔ کیونکہ ارضیاتی محل و قوع سے متعلق پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے ۔جغرافیائی اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے متنوع شعبوں میں ان کی تربیت اور ترقی کو پالیسی میں واضح کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این جی پی واضح طور پر جغرافیائی سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں خصوصی کورسز میں تربیت فراہم کرنے کے لیے این آئی جی ایس ٹی کو سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) میں ترقی دینے کی بات کرتا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیےاین آئی جی ایس ٹی کا تنظیم نو کا عمل جاری ہے اور ڈیجیٹل کلاس رومز، لیبز، فیلڈ انسٹرومنٹس، پریکٹیکل فیلڈ سروے کی مشغوں اور ہاسٹل کی سہولیات سمیت سہولیات کی جدید کاری کے ساتھ صلاحیت میں توسیع اور تربیت کے معیار میں بہتری کے لیے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے(ڈی ایس ٹی) نے بورڈ آف گورنرز، بورڈ آف ایویلیوایشن اور بورڈ آف اسٹڈیز کے ساتھ نئے انسٹیٹیوشنل گورننس سسٹم کی منظوری اور نافذ کیا ہے۔ ان بورڈز میں سرکردہ ماہرین، پریمیئر اداروں کے نامور مضامین سے متعلق ماہرین ، صنعت کے ماہرین اور ایس او آئی کے سینئر افسران شامل ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ بورڈ آف اسٹڈیز نے موجودہ دور کی ٹیکنالوجی اور صارفین کی عملی ضروریات کے مطابق نصاب اور کورس کے ماڈیولز میں ترمیم کی ہے۔ اسی طرح، بورڈ آف ایویلیوایشن نے تمام تربیت پانے والوں کے لیے تشخیص اور تشخیص کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی ہے، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، مینٹرشپ، ٹیکنالوجی کے حل کا استعمال وغیرہ متعارف کرایا گیاہے۔
این آئی جی ایس ٹی جواس سے قبل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سروےنگ اینڈ میپنگ یا آئی آئی ایس ایم کے نام سے جانا جاتا تھا، مختلف ملکوں (جیسے تھائی لینڈ، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، سعودی عرب، عمان وغیرہ) مرکز اور ریاست کی وزارتوں ، ایجنسیوں، سیکوریٹی ایجنسیوں اور پرائیویٹ صنعت کے لئے گزشتہ 50 سالوں سے قلیل المدتی اور طویل المدتی تربیت اور صلاحیت سازی کے لئے مشہور سروے آف انڈیا کے تحت ایک سروے اور نقشہ سازی کا تربیتی ادارہ ہے۔
*************
( ش ح ۔ ح ا ۔ ر ض(
U. No.1855
(Release ID: 1900700)
Visitor Counter : 124