زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

طلباء اور نوجوانوں کو زراعت کو زیادہ منافع بخش بنانے اور دیہاتوں کو مزید خوشحال بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے :جناب تومر


مرکزی وزیر زراعت نے این آئی اے ایم ا(نیام)ور ایگری انوویشن اینڈ انکیوبیشن سنٹر کی کانووکیشن تقریب کا افتتاح کیا

این آئی اے ایم میں 60 نشستوں میں اضافہ اور ہاسٹل میں لازمی قیام  کوختم کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 19 FEB 2023 3:33PM by PIB Delhi

چودھری چرن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ (چودھری چرن سنگھ - این آئی اے ایم) کے ایگری بزنس مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب اور جے پور میں ایگری انوویشن اینڈ انکیوبیشن سنٹر کا افتتاح آج چیف گیسٹ زراعت اور کسانوں کی بہبود  کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت جناب کیلاش چودھری اسپیشل گیسٹ تھے۔ اس موقع پر جناب  تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف اسکیموں کے ذریعے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ملک میں زرعی شعبے کو مزید فوائد پہنچانے اور دیہاتوں کو مزید خوشحال بنانے کے لیے زراعت سے وابستہ طلبہ اور نوجوانوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ جناب تومر نے نیام میں مزید 60 سیٹیں بڑھانے اور ہاسٹل میں رہنے کی لازمیت  ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Description: Description: C:\Users\admin\Desktop\AGRI, RD & PR\AGRI\Photo_1_AM_NIAM_Jaipur_Convocation_19_Feb._2023.jpeg

مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ زراعت کا شعبہ اہم ہے، جس میں سب کی دلچسپی بڑھنی چاہئے، نوجوانوں کو بھی اس کی طرف راغب کرنا چاہئے، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ زراعت کے شعبے میں روزی روٹی ہے، لیکن کسانوں کی حب الوطنی بھی ہے، وہ اس لیے کہ زراعت کے بغیر ہر چیز ٹھہر جائے گی ۔ زراعت کے شعبے میں کئی چیلنجز ہیں، جن کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریاستوں کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ مہنگی فصلوں کی طرف بڑھنا، فصلوں میں تنوع، پیداوار کی فروخت میں درمیانی افراد کا خاتمہ جیسے کئی چیلنجوں سے منصوبہ بندی کے ساتھ نمٹا جا رہا ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں کافی کام کیا ہے، وہیں کسانوں کی انتھک محنت کے ساتھ ساتھ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ زیادہ تر زرعی مصنوعات کے معاملے میں، ہندوستان آج دنیا میں پہلے یا دوسرے نمبر پر ہے،  سب کو مل کر اسے  اس شعبے میں لیڈر بنانا چاہیے۔ دنیا کو ہندوستان سے غذائی اجناس کے حوالے سے بہت سی توقعات ہیں، جنہیں ہم پورا کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ زرعی تحقیق تسلسل کا  کام ہے جبکہ کسانوں کی محنت اور حکومت کی کوششوں میں  بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ روزی روٹی کے لیے نوکریاں ضروری ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبے کو بہتر کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ ملک کی 56 فیصد آبادی کا انحصار اسی پر ہے۔

جناب  تومر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مسلسل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں نہ صرف حال کو خوبصورت بنانا چاہئے بلکہ ملک کی آزادی  کے سو سال مکمل ہونے تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک  بھی بنانا چاہئے، یہ ہندوستان کے لئے ایک سنہری اور تاریخی موقع ہے، جس سے نئی نسل کو  فائدہ اٹھانا چاہیے ،یہ ذمہ داری  بھی ہے۔  2047 میں ملک کا مستقبل ایسا ہونا چاہیے جو دنیا کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس سمت میں وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں مسلسل سوچ بچار کرتے ہوئے پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کل کا انتظار کرنا فضول ہے، ہمیں وہ کام کرنا چاہئے جو آج کیا جا سکتا ہے۔ جناب تومر  نے اسٹارٹ اپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایگری اسٹارٹ اپس نے بھی ملک میں بہت اچھے تجربات کیے ہیں۔ سال 2014 میں جب ہم حکومت میں آئے تو تمام شعبوں میں کل  32 اسٹارٹ اپس تھے۔ وزیر اعظم جناب مودی کی طرف سے ملک میں اسٹارٹ اپس کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اب اکیلے ایگری اسٹارٹ اپس کی تعداد بڑھ کر دو ہزار ہوگئی ہے، جب کہ دیگر شعبوں سمیت دس ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ کام کررہے ہیں۔ان کی قوت سے بھارت میں ورلڈ گرو  بنے گا۔

Description: Description: C:\Users\admin\Desktop\AGRI, RD & PR\AGRI\Photo_2_AM_NIAM_Jaipur_Convocation_19_Feb._2023.jpeg

مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت جناب چودھری نے بھی خطاب کیا۔ ممبران پارلیمنٹ جناب  رام چرن بوہرا اور کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اور راجستھان کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دنیش کمار اس موقع پر خصوصی طور پر موجود تھے۔ ڈاکٹر وجے لکشمی نادینڈلا، جوائنٹ سکریٹری-مارکیٹنگ اور ڈائرکٹر جنرل آف ریگولیشن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر رمیش متل، ڈائرکٹر، این آئی اے ایم نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔

جناب تومر نے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ-ایگری بزنس مینجمنٹ کے طلباء کو ڈپلومے اور ہونہار طلباء کو میڈل دیئے۔ مسٹر تومر نے نیام کی طرف سے تربیت یافتہ اور مالی تعاون یافتہ اسٹارٹ اپس کی مصنوعات کو بھی لانچ کیا اور گرانٹس کے چیک تقسیم کئے۔ اسٹارٹ اپ نمائش اور مصنوعات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں نیام کی طرف سے تربیت یافتہ اور مالی تعاون یافتہ اسٹارٹ اپس نے حصہ لیا۔

اس موقع پر، این آئی اے ایم کے شراکت دار اداروں کو اسٹارٹ اپ ٹریننگ اور فنڈنگ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کیے گئے، جن میں شری  کرن نریندر زرعی یونیورسٹی جوبنر کو پلاٹینم ایوارڈ، نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کٹک (اڈیشہ)  کو ڈائمنڈ ایوارڈ اور بہار زرعی یونیورسٹی صبور کو گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جناب تومر نے ایگری انوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر کی ویب سائٹ لانچ کی، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن بزنس اسکول اور اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا اور انہیں  انڈو جرمن پروجیکٹ کے بارے میں بتایا گیا ۔  تقریب کے دوران نیام کی 9 اشاعتوں کا اجرا بھی کیا گیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1832



(Release ID: 1900568) Visitor Counter : 128