کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے فصل سیزن 2022-2023 کے لیے کرناٹک میں نیلامی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ تیار کردہ اضافی تمباکو اور غیر رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ بغیر لائسنس کے تیار کردہ تمباکو کی فروخت کی اجازت دی
Posted On:
18 FEB 2023 1:33PM by PIB Delhi
صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 2022-2023 کے کرناٹک فصل سیزن کے دوران کم پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ تیار کردہ اضافی فلو کیورڈ ورجینیا تمباکو اور غیر رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ بغیر لائسنس کے تیار کردہ فلو کیورڈ ورجینیا تمباکو کو فروخت کرنے کی اجازت دینے پر غور کیا ہے۔
کرناٹک میں، فصل کے اس فصل کے دوران، 40,207 کسانوں نے 60,782 ہیکٹر کے علاقے میں ایف سی وی تمباکو کی کاشت کی۔ جون اور جولائی 2022 کے مہینوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے تمباکو بورڈ کے ذریعہ مقرر کردہ 100.00 ملین کلوگرام فصل کے سائز کے مقابلے میں کرناٹک میں ایف سی وی تمباکو کی کل پیداوار 59.78 ملین کلوگرام رہی ۔
اضافی ایف سی وی تمباکو کی فروخت پر کوئی جرمانہ عائد نہ کرنے کے فیصلے سے کرناٹک کے کسانوں کو فصل کے اس موسم میں کم پیداوار کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں بہت فائدہ ہوگا۔ یہ عمل ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں کو کم پیداوار اور کم آمدنی کی وجہ سے درپیش مالی پریشانیوں پر قابو پانے کے لیے معاون ہوگا اور کاشتکاروں کو اپنا روزگار جاری رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
1807
(Release ID: 1900397)
Visitor Counter : 158