نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا خواتین کے ویٹ لفٹنگ اور سائیکلنگ مقابلے اس مہینے منعقد ہوں گے

Posted On: 16 FEB 2023 7:33PM by PIB Delhi

سینئر، جونیئر اور نوجوان خواتین  کے لیے کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ ویمن ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ (تیسرا مرحلہ) کا انعقاد 18 سے 24 فروری کے دوران پٹنہ کے کنکر باغ میں پاٹلی پتر اسپورٹس کامپلیکس میں کیا جائے گا۔ خواتین کے مقابلوں کا اہتمام حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگرام، کھیلو انڈیا کے خواتین کے لیے خصوصی کھیلو انڈیا اسپورٹس عنصر کے تحت کیا جارہا ہے۔

ان مقابلوں کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت کھیل کود کے محکمہ کے ذریعہ تعاون فراہم کرایا جاتا ہے۔ خواتین کے 3 ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹس کے لیے مجموعی طور پر 1.47 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی جا چکی ہے اور اس میں عمر کے تمام تر گروپوں میں وزن کے 10 زمروں میں سرکردہ رینکنگ کی حامل 8 ویٹ لفٹر خواتین کے لیے مجموعی طور پر 48.3 لاکھ روپئے بھی شامل ہیں۔

تقریباً 400 ویٹ لفٹرس  پٹنہ میں منعقد ہونے والی ویٹ لفٹنگ لیگ مرحلہ 3 میں شرکت کریں گے ۔

کھیلو انڈیا نوجوان/جونیئر/سینئر نیشنل رینکنگ ویمن ویٹ لفٹنگ کا دوسرا نیشنل ٹورنامنٹ اترپردیش کے شہر غازی آباد میں  آر این ریزارٹ  میں منعقد کیا گیا۔ یہ تین ٹورنامنٹس کے سلسلے کا دوسرا ٹورنامنٹ تھا۔ پہلا ٹورنامنٹ جون 2022 میں ریمبو انٹرنیشنل اسکول، نگروتا بگوان، ہماچل پردیش میں منعقد کیا گیا تھا۔

اسی دوران، ملک کے مغربی، جنوبی اور شمالی حلقوں میں  اس مہینے ٹریک اور روڈ سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

مکمل شیڈیول:

19 سے 20 فروری 2023: کھیلو انڈیا ویمن سائیکلنگ لیگ – مغربی زون (روڈ مقابلہ)- سورت، گجرات

21 سے 22 فروری 2023: کھیلو انڈیا ویمن سائیکلنگ لیگ – مغربی زون (روڈ  مقابلہ) – بڑودا، گجرات

23 سے 24 فروری 2023: کھیلو انڈیا ویمن سائیکلنگ لیگ – مغربی زون  (روڈ مقابلہ)- احمدآباد، گجرات

25 سے 26 فروری 2023: کھیلو انڈیا سائیکلنگ لیگ – مغربی زون (روڈ مقابلہ)- اٹاری ٹول ٹیکس، پنجاب

25 سے 26 فروری 2023: کھیلو انڈیا ویمن سائیکلنگ لیگ – جنوبی زون (ٹریک مقابلہ)- وجئے نگر

26 سے 27 فروری 2023: کھیلو انڈیا ویمن سائیکلنگ لیگ – مغربی زون (ٹریک مقابلہ)- جے پور، راجستھان

27 سے 28 فروری 2023: کھیلو انڈیا ویمن سائیکلنگ لیگ – شمالی زون (ٹریک مقابلہ)- امرتسر، پنجاب

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1754



(Release ID: 1899965) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Telugu