وزارت دفاع
بھارتی فوج نے بھرتی کے ترمیم شدہ طریقہ کار کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کیا
Posted On:
16 FEB 2023 5:00PM by PIB Delhi
بھارتی فوج نے جونیئر کمیشنڈ آفیسر / دیگر رینک / اگنی ویر کے لئے بھرتی کے طریقہ کار میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ ترمیم شدہ بھرتی کے طریقہ کار کے مطابق، کمپیوٹر پر مبنی آن لائن مشترکہ داخلہ امتحان (سی ای ای ) بھرتی ریلی سے پہلے منعقد کیا جائے گا۔
بھارتی فوج میں شمولیت کی ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in پر رجسٹریشن کے لیے نوٹیفیکیشن اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ درخواستوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اب 16 فروری 2023 سے 15 مارچ 2023 تک کھلے ہیں جہاں امیدوار اپنی عمر، تعلیمی لیاقت ، جسمانی معیار اور دیگر اہلیت کے تقاضوں (کیو آر) کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں۔
بھرتی تین مراحل میں کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں وہ تمام امیدوار جنہوں نے www.joinindianarmy.nic.in ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن اور درخواست دی ہے وہ کمپیوٹر پر مبنی آن لائن مشترکہ داخلہ امتحان (سی ای ای) سے گزریں گے۔
دوسرے مرحلے میں، منتخب کیے گئے امیدواروں کو متعلقہ آرمی ریکروٹمنٹ آفس (اے آر اوز) کے ذریعہ طے شدہ جگہ پر بھرتی ریلی کے لیے بلایا جائے گا جہاں وہ جسمانی فٹنس ٹیسٹ اور جسمانی پیمائش ٹیسٹ سے گزریں گے۔
آخر میں تیسرے مرحلے میں، منتخب امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔
کمپیوٹر پر مبنی آن لائن مشترکہ داخلہ امتحان (سی ای ای) 17 اپریل 2023 سے 30 اپریل 2023 کے درمیان پورے بھارت میں تقریباً 180-175 امتحانی مراکز پر منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ داخلہ امتحان ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in (جوائن انڈین آرمی) کی اور یوٹیوب پر دستیاب ہے ۔
آن لائن مشترکہ داخلہ امتحان (آن لائن سی ای ای) کے لیے فیس 500/- روپے فی امیدوار ہے جہاں فیس کا 50 فیصد بھارتی فوج برداشت کرے گی۔ درخواست کے آن لائن رجسٹریشن کے دوران امیدواروں کو 250/- روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ وہ آن لائن مشترکہ داخلہ امتحان (آن لائن سی ای ای) میں شرکت کے لیے جگہوں کے پانچ متبادل بھی دے سکتے ہیں۔
تبدیل شدہ طریقہ کار بھرتی کے دوران بہتر علمی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں وسیع اور بہتر رسائی ہوگی۔ اس سے بھرتی کی ریلیوں میں جمع ہونے والے بڑے ہجوم کو بھی کم کیا جائے گا اور ان کے طرز عمل میں انتظامی وعدوں کو کم کرنے کے علاوہ طبی معائنے کے لیے جانے والے امیدواروں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ یہ عمل مزید ہموار ہو جائے گا، اس پر عمل درآمد آسان ہو گا اور موجودہ ٹیکنالوجی کے مطابق ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ ع ا۔
U -1748
(Release ID: 1899957)
Visitor Counter : 290