الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت نے 13 سے 15 فروری 2023 کے دوران لکھنؤ میں منعقدہ جی 20 ڈجیٹل اقتصادی ورکنگ گروپ کی اولین میٹنگ کا کامیاب اہتمام کیا
ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ (ڈی پی آئی)، ڈجیٹل معیشت میں سائبر سلامتی اور ڈجیٹل ہنرمندی سے متعلق ترجیحی شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیالات عمل میں آئے
ڈجیٹل ہنرمندی میں موجود خلاء کی وجہ سے عالمی معیشت کو 2028 تک 11.5 کھرب امریکی ڈالر کا نقصا ہو سکتا ہے: نیسکام اور یونیسکو
جی 20 رکن ممالک اور 8 مہمان ممالک نے اس غور و خوض میں شرکت کی
بین الاقوامی تنظیمیں خصوصاً آئی ٹی یو، یو این ڈی پی، او ای سی ڈی، یونیسکو اور عالمی بینک نے بھی بطور علمی شراکت دار اس میٹنگ میں شرکت کی
18000 سے زائد افراد نے نمائش اور ڈجیٹل انڈیا تجرباتی مرکز کا دورہ کیا اور اس دلچسپ تجربے کا لطف اٹھایا
ڈجیٹل گاڑی نے 75 مقامات کا دورہ کیا اور 120000 سے زائد افراد سے رابطہ قائم کیا
Posted On:
15 FEB 2023 5:53PM by PIB Delhi
بھارت میں منعقدہ اولین جی 20 ڈجیٹل اقتصادی ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلیو جی) کی میٹنگ اختتام پذیر ہوئی، جس نے مستقبل میں منعقد ہونے والی ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگوں کے لیے بارآور اور بامعنی غور و خوض کے لیے ماحول تیار کیا۔ لکھنؤ میں منعقدہ سہ روزہ میٹنگ نے ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، سائبر سلامتی اور ڈجیٹل ہنرمندی پر تبادلہ خیالات کی غرض سے بھارت کے ڈجیٹل تغیراتی سفر کو پیش کیا اور جی 20 اراکین ، کلیدی علمی شراکت داروں اور مہمان ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔
ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران جی 20 مندوبین
افتتاحی دن پانچ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا جن کے تحت ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے سائبر سلامتی حل ، پائیدار ترقیاتی اہداف، اور ارضیاتی محل وقوع سے متعلق تکنالوجیوں کے استعمال سے وابستہ مختلف موضوعات پر احاطہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، میٹنگ میں ریاست اترپردیش کی ڈجیٹل پہل قدمیوں کو بھی پیش کیا گیا۔
بھارت کے جی 20 شیرپا، جناب امیتابھ کانت ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے
دوسرے دن، ڈی ای ڈبلیو جی کی میٹنگ بھارت کے جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت کے کلیدی خطاب کے ساتھ شروع ہوئی۔ بعد ازاں شرکاء نے اپنی شاندار پرزنٹیشن پیش کی۔ وہیں، مندوبین نے دو ترجیحی شعبوں – ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ اور سائبر سلامتی پر تفصیلی غور و خوض کیا اور زیادہ ساجھا تفہیم کو لے کر ورکنگ گروپ کی آئندہ میٹنگوں میں مزید غور و خوض کے لیے اپنی خواہش ظاہر کی۔
اس دن کے دوسرے حصے میں شرکاء نے تاریخی مقام بڑا امام باڑا کی سیر کی، جسے عام طور پر ایک شاندار فن تعمیر مانا جاتا ہے۔ یہ مقام شرکاء کے لیے مقامی ثقافت و روایات ملاحظہ کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بہترین جگہ تھی۔آواز، روشنی اور رقص کے پروگراموں کے ساتھ دن کا اختتام سبھی کے لیے ایک جادوئی اور یادگار ماحول بنانے کے ساتھ ہوا۔
اس میٹنگ کا تیسرا اور آخری دن، ڈجیٹل ہنرمندی کی ترجیح پر مرتکز تھا۔ اس میں بھارت نے مستقبل سے متعلق ڈجیٹل طریقہ سے تیار کی گئی ورک فورس کے لیے میکنزم کی تجویز پیش کی۔ جی20 رکن ممالک نے ڈی ای ڈبلیو جی ایجنڈے میں ڈجیٹل ہنرمندی کو شامل کرنے کی ستائش کی اور بھارت کی جانب سے مجوزہ ترجیحی شعبوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کی۔ اس کے علاوہ ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ (ڈی پی آئی)، ڈجیٹل معیشت میں سائبر سلامتی اور ڈجیٹل ہنرمندی جیسے تین اہم ترجیحی شعبوں پر مختصر تبادلہ خیالات بھی کیے گئے۔ اس میٹنگ کے مشترکہ صدر اور وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سشیل پال نے اختتامی تبصرہ کیا۔
جی20-ڈی ای ڈبلیو جی کے صدر اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما پریس سے خطاب کرتے ہوئے
جی20- ڈی ای ڈبلیو جی کے صدر اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری الکیش کمار شرما نے اپنے پریس بیان میں گذشتہ تین دنوں کی اہم باتوں کو ساجھا کیا۔ انہوں نے ترجیحی شعبوں پر پرجوش بات چیت کے لیے جی 20 رکن ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اِمرسیو ڈجیٹل موبائل گاڑی نے 75 سے زائد مقامات کا سفر کیا اور بھارت کے ڈجیٹل تغیراتی سفر پر تقریباً 120000 افراد کو ایک باہم اثر پزیر اور عمیق تجربہ فراہم کیا۔ ورچووَل حقائق اور اختراعی حل پیش کرنے والی نمائش اور تجرباتی مرکز نے تقریباً 18000 ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ انہوں نے اس ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ کے اہتمام میں غیر معمولی تعاون پیش کرنے کے لیے اترپردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ بھارت میں منعقد ہونے والی چار میٹنگوں میں سے پہلی ہے۔ اس کے بعد تین میٹنگیں –حیدرآباد ، پونے اور بنگلورو میں منعقد ہوں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1706
(Release ID: 1899700)
Visitor Counter : 219