امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے صنعت اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ کے لیے اسٹارٹ اپ اداروں اور ایم ایس ایم ای اداروں کے ذریعہ اسٹینڈرڈ آئی ایس 19000:2022  کو اپنانے میں آسانی کو یقینی بنانے کے طریقوں پر غور کیا

Posted On: 15 FEB 2023 4:36PM by PIB Delhi

امورِ صارفین  کے محکمہ کے سکریٹری روہت کمار سنگھ  نے کہا ہے کہ اسکیم – آئی ایس 19000:2022 پر مطابقت کے تجزیہ کی اسکیم، کو فرضی یا گمراہ کن  تبصروں کی اشاعت کی جانچ کرنے کے لیے آئی ایس 19000:2022 کے مطابق آن لائن صارف تبصروں کے کلکشن، اعتدال اور اشاعت سے متعلق ضوابط کی تصدیق کرنے کے  مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں، سکریٹری نے آج یہاں ’آن لائن صارف تبصرے- ان کے کلکشن، اعتدال اور اشاعت‘ کے لیے اصول اور ضرورتیں‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

اسٹینڈرڈ آئی ایس 19000:2022 کے مطابق ضابطہ کے لیے مطابقت فراہم کرنے کے مقصد سے مطابقت کے تجزیہ کی اسکیم کے تحت ’آن لائن صارف تبصرے- ان کے کلکشن، اعتدال اور اشاعت کے لیے اصول اور ضروریات‘ کے موضوع پر آئی ایس 19000:2022 کی تمام ضرورتوں کے مطابق مظاہرے کے لیے مطابقت  فراہم کی جاتی ہے۔

یہ اسکیم تنظیم کے معیارات اور ذمہ داریوں اور آن لائن صارفین کے تبصروں کو جمع کرنے، اعتدال اور اشاعت سے متعلق عمل کے لیے سرٹیفیکیشن کے تقاضوں کی گرانٹ اور آپریشن کے لیے ذیلی تقاضے اور مذکورہ عمل کے سرٹیفیکیشن سے متعلق چارجز کا تعین کرتی ہے۔

مطابقت کے تجزیے کی یہ اسکیم آن لائن شائع ہونے والے صارفین کے جائزوں کی صداقت اور معتبریت کو یقینی بنائے گی، اور صارفین کو باخبر فیصلے لینے میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ ای-کامرس صنعت میں منصفانہ تجارتی طور طریقوں کو تحفظ فراہم کرانے اور فروغ دینے کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مصنوعات کی وسیع رینج (مثلاً کپڑے، برقی آلات، کھلونے، کاریں وغیرہ) اور خدمات (مثال کے طور پر ریستوران، ہوٹل، سفری اور لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ، وکلاء وغیرہ) میں باہمی تبادلے کے لیے مزید شفاف اور متحرک طریقہ پیدا کرکے صارفین کو بااختیار بنانے اور صنعتی نمو کو مہمیز کرنے کے مضمرات پنہاں ہیں۔

اس میٹنگ میں امورِ صارفین کے محکمے اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1702



(Release ID: 1899640) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu