کارپوریٹ امور کی وزارتت
میزورم کے آئیزول میں وناپال ہال میں امرت کال میں مالی خواندگی - سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانا، کے موضوع پر کانفرنس
Posted On:
15 FEB 2023 4:38PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیراہتمام، انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، آئیزول میں محکمہ سیاحت کے اشتراک سے امرت کال میں مالی خواندگی- سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانا، کے موضوع پر ریاستی سطح کی ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ کانفرنس کا انعقاد کل آئیزول کے وناپا ہال میں ہوگا۔
کانفرنس کا افتتاح میزورم کے سیاحت، کھیل اور یوتھ سروسیز، آئی اینڈ سی ٹی کے وزیر جناب رابرٹ روماویہ روئٹے کریں گے۔ میزورم میں ہونے والی اس تقریب میں میزورم حکومت کی چیف سکریٹری ڈاکٹر رینو شرما اور میزورم حکومت کے ڈی جی پی جناب دیوش چندر سریواستو بطور مہمان خصوصی رونق افروز ہوں گے۔ محترمہ انیتا شاہ اکیلا، سی ای او، آئی ای پی ایف اے اور جوائنٹ سیکریٹری، ایم سی اے؛ محترمہ منیشا سکسینہ، پرنسپل سکریٹری، میزورم ٹورازم؛ اور جناب گوپال وی کمار، ممبر، آئی ای پی ایف اتھارٹی، اس موقع پر شرکت کرنے والے دیگر معززین میں شامل ہوں گے۔
کانفرنس میں نویشک دیدی کا انعقاد ہوگا۔ نویشک دیدی انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) کے تعاون سے آئی ای پی ایف اتھارٹی، کامن سروس سینٹرس (سی ایس سی ای-گو) کے اشتراک سے آئی ای پی ایف اتھارٹی کی میزورم میں واقع انویسٹر اویئرنیس وین (نویشک سارتھی) اور میزورم میں ہی واقع 75 آئیکونک انویسٹر اویئرنیس پروگرامس (آئی اے پی) کی ایک پہل ہے۔
کانفرنس کے دوران مالی خواندگی اور سرمایہ کاروں کی آگاہی کے موضوع پر مختلف تکنیکی سیشنز اور ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ تقریب کے دوران مالیاتی بہبود کے اہم پیغامات کی نمائش کرنے والی ایک بائیک ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔
اس تقریب میں معاشرے کے مختلف طبقوں کے تقریباً 800 سے 1,000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے، جن میں کالج کے طلباء، پیشہ ور افراد، ماہرین، سیلف ہیلپ گروپس، کاریگر، ٹورسٹ آپریٹرز اور ریاست میزورم کے دیگر شہری شامل ہیں۔
آئی ای پی ایف اتھارٹی کے بارے میں
آئی ای پی ایف اتھارٹی کمپنیز ایکٹ، 2013 کے سیکشن 125 کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو تعلیم دینا، بیدار بنانا اور تحفظ کو فروغ دینا اور آئی ای پی ایف فنڈ کے انتظام و انصرام کے لائق بنانا ہے۔ اس نے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں شروع کی ہیں تاکہ عوام کے مابین سرمایہ کار سے متعلق تعلیم کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1699
(Release ID: 1899628)
Visitor Counter : 135