سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

کابینہ نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان معذوری کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی

Posted On: 15 FEB 2023 3:49PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے حکومت ہند اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے درمیان معذوری شعبے میں تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔

اس باہمی اقرار نامے سے حکومت ہند اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے درمیان معذوری سے دوچار افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت اشتراک وتعاون کی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک معذوری کے سیکٹر میں مشترکہ اقدامات کرسکیں گے۔ اس مفاہمت نامے سے ہندوستان اور جنوب افریقہ کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ باہمی رضامندی کے ساتھ تعاون کی خصوصی تجاویز پر مفاہمت نامے کی مدت کے دوران عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس کے تحت دونوں ملکوں میں معذوری سے دوچار افراد خصوصا اور ان بزرگ شہریوں کو عموما فائدہ پہنچے گا جنھیں جدید ترین ، سائنسی طرز کے پائیدار اور مناسب قیمت والے مطلوبہ سازوسامان اور آلات درکار ہیں۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان طویل تاریخی روابط موجود ہیں اور یہ اس زمانے سے قائم ہیں جب دونوں ملکوں نے آزادی کی جدوجہد کی تھی اور تقریبا ایک صدی پہلے مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ میں ستیہ گرہ تحریک شروع کی تھی۔ جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف تحریک میں جنوبی افریقہ کی حامی عالمی برادری میں ہندوستان پیش پیش تھا۔ آزادی کے بعد 1993 میں ہندوستان کے جنوبی افریقہ کے ساھ سفارتی تعلقات بحال ہوئے اور اس کے بعد سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے 1997  کی مارچ میں کلیدی نوعیت کی شراکت داری قائم کی تھی۔ اس کے بعد سے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہمارے قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو کہ باہمی نوعیت کے بھی ہیں اور برکس ، آئی بی ایس اے اور دیگر فورمز کے ذریعہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی سمجھوتے ہوئے ہیں جو اقتصادی اور تجارتی تعاون ، دفاع، ثقافت، صحت ، انسانی بستیوں، عوامی انتظامیہ، اور سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں،۔ ہندوستان کا اقتصادی تعاون پروگرام (آئی ٹی ای سی) انسانی وسائل کے فروغ کے شعبے میں تعاون کا ایک اہم وسیلہ رہا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا باہمی تعاون اور دیگر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں دونوں ملکوں کا اشتراک وتعاون قابل ذکر ہے۔ دیگر کئی وزارتوں / محکموں نے بھی متعلقہ سیکٹروں میں مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں جس سے جنوبی افریقہ کی حکومت کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

*****

U.No: 1692

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1899617) Visitor Counter : 92