سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویانگ جنوں کی اختیار کاری کا محکمہ ممبئی میں 16 سے 25 فروری 2023 کے دوران ’دِویہ کلا میلہ‘ منعقد کر رہا ہے


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 16 فروری 2023 کو ’دِویہ کلا میلہ‘ کا آغاز کریں گے

24 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 200 دیویانگ صناع / فن کار اور صنعت کار حضرات اپنی مصنوعات اور ہنر کا مظاہرہ کریں گے

Posted On: 14 FEB 2023 5:25PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، حکومت ہند کے تحت دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کا محکمہ  ملک بھر میں دیویانگ صنعت کاروں / صناعوں کی مصنوعات اور دستکاری کے مظاہرے کے لیے ایک منفرد تقریب ’دِویہ کلا میلہ‘ کا اہتمام کرنے کا جا رہا ہے جس کا آغاز 25 فروری 2023 سے ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ-1، باندرا کرلا کامپلیکس میں ہوگا۔ یہ تقریب شائقین کو ایک دلچسپ تجربہ پیش کرے گی کیونکہ اس میں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں سے دستکاری، ہتھ کرگھا، زردوزی ، ڈبہ بند خورنی اشیاء، وغیرہ جیسی بہترین مصنوعات ملاحظہ کی جا سکیں گی۔

24 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 200 دیویانگ صناع / فنکار اور صنعت کار حضرات اپنی مصنوعات اور ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔ مندرجہ  ذیل وسیع زمروں  کی مصنوعات بھی اس تقریب میں شامل ہوں گی۔ یہ زمرے ہیں: گھر کی سجاوٹ کی اشیاء، ملبوسات، اسٹیشنری اور ماحولیات دوست مصنوعات، ڈبہ بند خوردنی اشیاء اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات- زیورات، کلچ بیگس۔ یہ مقامی اشیاء پر اصرار   کے لیے ایک موقع ہوگا اور دیویانگ دستکاروں کے ذریعہ ان کے زبردست عزم کے ساتھ تیارکردہ  مصنوعات کو دیکھا/ خریدا جا سکتا ہے۔

دس روزہ دِویہ کلا میلہ صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا اور اس میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دیویانگ فنکاروں اور مشہور پیشہ واران بھی شامل ہوں گے۔ اس تقریب کے دوران ناظرین ملک کے مختلف خطوں کے اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔

اس تقریب کا آغاز 16 فروری شام 5.00 بجے ، سماجی انصاف اور اختیارکاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے ذریعہ کیا جائے گا۔  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت ، جناب رام داس اٹھاولے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

محکمہ اس تصور کو فروغ دینے کے لیے زبردست منصوبے رکھتا ہے، جس کے جزو کے طور پر دِویہ کلا میلہ ہر سال منعقد کیا جائے گا اور یہ محض دہلی اور ممبئی تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اس کا انعقاد ملک بھر میں کیا جائے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1642

 


(Release ID: 1899214) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu