بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی کے پی ایم ای جی پی پروگرام کے تحت ایم ایس ایم ای میں روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں تاکہ غیر زرعی سیکٹر میں نئی یونٹس کے قیام میں صنعت کاروں کی مدد کی جا سکے
Posted On:
13 FEB 2023 2:41PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن(کے وی آئی سی) کے ذریعے، غیر زرعی شعبے میں نئے یونٹس کے قیام میں صنعت کاروں کی مدد کے لیے وزیر اعظم کی روزگار پیدا کرنے کے پروگرام(پی ایم ای جی پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس کا مقصد وسیع پیمانے پر منتشر روایتی کاریگروں/دیہی اور شہری بے روزگار نوجوانوں کو اکٹھا کرنا اور اُنہیں ان کی دہلیز پر جس حد تک ممکن ہو، خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
پی ایم ای جی پی کے تحت، عام زمرے کے مستفیدین دیہی علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 25فیصد اور شہری علاقوں میں 15فیصد مارجن منی (ایم ایم) سبسڈی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خصوصی زمروں سے تعلق رکھنے والے استفادہ کنندگان جیسے درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، او بی سی، اقلیتیں، خواتین، سابق فوجی، جسمانی طور پر معذور، شمال مشرقی علاقہ، پہاڑی اور سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستفیدین وغیرہ کے لئے ، دیہی علاقوں میں مارجن منی کی سبسڈی 35فیصد ہے اور شہری علاقوں میں 25 فیصد ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پراجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ لاگت 50 لاکھ روپے اور سروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے ہے۔
ملک میں پی ایم ای جی پی کے تحت مدد حاصل کرنے والی یونٹوں کی تعداد، مارجن منی کی سبسڈی کی تقسیم اور پیدا کئے گئے تخمینہ روزگار کی تعداد حسب ذیل ہیں۔ یہ سال کے اعتبار سے2020-2019سے 2023-2022 تک کے لئے ہیں۔
پی ایم ای جی پی کے تحت 2019-2018 سے 2023-2022 تک کارکردگی (31.01.2023 تک)
|
|
(ایم ایم: لاکھ روپے میں، پروجیکٹ/روزگار: تعداد میں)
|
|
سال
|
امداد پانے والی یونٹس
|
مارجن منی سبسڈی کی تقسیم
|
تخمینہ روزگار پیدا کیا گیا
|
|
|
2018-19
|
73427
|
207000.54
|
587416
|
|
2019-20
|
66653
|
195082.15
|
533224
|
|
2020-21
|
74415
|
218880.15
|
595320
|
|
2021-22
|
103219
|
297765.91
|
825752
|
|
2022-23
(31.01.2023 تک )
|
55499
|
178231.00
|
443992
|
|
کل میزان
|
373213
|
1096959.75
|
2985704
|
|
پی ایم ای جی پی کے تحت2019-2018 کے مقابلے میں2022-2021 کے دوران پیدا ہونے والے روزگار میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ درحقیقت، پی ایم ای جی پی کے تحت 2019-2018 میں 587,416 سے2022-2021 میں 825,752 تک 40فیصد کا روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے کے وی آئی سی کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں:
روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کے وی آئی اسکیموں کی تشہیر کے لئے ہر سطح پر بیداری کیمپ، ورکشاپس اور نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کے وی آئی اسکیموں کی تشہیر ، ملک کے کسانوں، آدیواسیوں اور بے روزگار نوجوانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے، کے وی آئی سی نے2018-2017 کے دوران ہنی مشن شروع کیا اور ہنی مشن کے تحت، ہر شخص کو شہد کی مکھیوں کے زندہ چھتے کے ساتھ 10 شہد کی مکھیوں کے خانے فراہم کیے جاتے ہیں۔
کمبھار سشکتی کرن پروگرام کے تحت، کے وی آئی سی دیہی مٹی کے برتنوں کے کاریگروں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہنر مندی کی تربیت فراہم کر رہا ہے اور اچھے معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے گھریلو سطح پر توانائی سے چلنے والے نئے آلات جیسے برقی مٹی کے برتنوں کے پہیے، بلونجر، پگ مل، بھٹے وغیرہ فراہم کر رہا ہے۔
کے وی آئی سی، www.ekhadiindia.com، www.khadiindia.gov.in کے ذریعے تمام کے وی آئی مصنوعات کی آن لائن فروخت شروع کر چکا ہے۔
*************
( ش ح ۔ ح ا ۔ ر ض(
U. No.1630
(Release ID: 1899053)
Visitor Counter : 140