بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

اعلی سطحی کمیٹی آر او-آر او اور آر او-پیکس فیری خدمات کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط تیار کرے گی


آر او-آر او اور آر او-پیکس ٹرمینل آپریٹر اور مسافر فیری آپریٹرز کے لیے ماڈل رعایتی معاہدہ

وزار ت سا گر  مالا پروگرام کے تحت1900کروڑ روپے مالیت کے 51 شہری آبی نقل و حمل کے منصوبوں کو مالی تعاون  دے رہی ہے

مرکزی بجٹ 2023-24 میں پی پی پی موڈ کے ذریعے ساحلی جہاز رانی کو فروغ دینے کی بھی تجویز دی گئی

Posted On: 13 FEB 2023 5:19PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے اپنے ساگرمالا پروگرام کے تحت، ملک کے سماجی، اقتصادی اور ریگولیٹری ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے بحری صنعت میں متعدد اصلاحات اور اقدامات کو آگے بڑھایا ہے۔ وزارت کے اہم اقدامات میں سے ایک آر او-آر او (رول آن، رول آف) فیری نقل و حمل کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا اور تیار کرنا ہے جو نقل و حمل کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں کئی فوائد فراہم کرتا ہے، جیسے مختصر سفر کے فاصلے، کم لاجسٹک لاگت اور کم آلودگی۔

ساگرمالا کے دائرہ کار میں، وزارت نے گجرات میں گھوگھا - ہزیرہ اور مہاراشٹر میں ممبئی - منڈوا کے درمیان آر او-پیکس فیری سروس کو چلایا ہے۔ ان خدمات نے 24.15 لاکھ سے زیادہ مسافروں اور 4.58 لاکھ کاروں اور 36.3 ہزار ٹرکوں کو صاف ستھرا ماحول میں اور عوامی فلاح و بہبود میں تعاون دیا ہے۔

خدمات کی ترقی اور آپریشن کو معیاری بنانے اور ہموار کرنے کے لیے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے جون 2022 میں 'ہندوستان کے ساحل کے ساتھ آر او-آر او اور آر او-پیکس فیری سروس کو چلانے کے لیے اسٹیک ہولڈر مشاورت کے ساتھ گائیڈ لائنز کا مسودہ' تیار کیا تھا۔

پبلک اور پرائیویٹ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز اور ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو قائم کرنے کے وژن کے پیش نظر، وزارت نے اب ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے تحت دین دیال پورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام آر او-آر او اور آر او-پیکس فیری سروس کے لئےنظر ثانی شدہ رہنما خطوط تیار کیے جائیں گے۔ کمیٹی بیک وقت آر او-آر او اور آر او-پیکس ٹرمینل آپریٹر کے لیے ماڈل کنسیشن ایگریمنٹ اور آر او-آر او اور آر او-پیکس / فاسٹ پیسنجر فیری کے آپریشن کے لیے ماڈل لائسنس کے معاہدے کا مسودہ تیار کرے گی۔

کمیٹی زمینی حقائق کا جائزہ لے گی جیسے کہ جہازوں کے حفاظتی معیارات، مسافروں/کارگو کے اضافی بورڈنگ پر کنٹرول میکانزم، آن لائن ٹکٹنگ سسٹم، ریونیو اکاؤنٹنگ/ شیئرنگ میکنزم، قانونی منظوری، استثنیٰ کی مدت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنا۔ اس سے غیر ضروری تاخیر، اختلاف رائے کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ آر او-آر او اور آر او-پیکس فیری سروس کے ہموار اور محفوظ آپریشن میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد پیدا کر کے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرے گا جو ملک میں مزید ملکی اور بین الاقوامی کاروباروں کو سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی طرف راغب کرٰیں گے۔

مرکزی بجٹ 2023-24 میں، یہ تجویز کیا گیا تھا کہ ساحلی جہاز رانی کو پی پی پی موڈ کے ذریعے مسافروں اور مال برداری کے لیے توانائی کی بچت اور کم لاگت کے ذرائع کے طور پر فروغ دیا جائے گا، جو کہ سبز نمو پر ملک کی توجہ کے مطابق ہے۔

اس قدم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ "مجوزہ کمیٹی ملک میں آر او -پیکس فیری کی ترقی کے مستقبل کے روڈ میپ کو تیار اور ہموار کرے گی اور ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے آبی گزرگاہوں کو استعمال کرنے اور انہیں ملک کی اقتصادی ترقی کے ساتھ مربوط کرنے کے ویژن کو نافذ کرے گی۔

ساگر مالا پروگرام کے تحت، وزارت 1900 کروڑ روپے مالیت کے 51 پروجیکٹوں کو مالی مدد کر رہی ہے۔ ہندوستان میں شہری آبی نقل و حمل کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے جن میں سے500 کروڑ روپے کے 10 پروجیکٹ پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1598



(Release ID: 1898987) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi