وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو میں ایروانڈیا 2023 کا انعقاد:سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کی  جانب سے  سابق فوجیوں کی بازآبادکاری بہبود اور طبی نگہداشت کے لئے ساجھیداری کو بروئے کار لانے پر سیمنار

Posted On: 13 FEB 2023 5:43PM by PIB Delhi

سابق  فوجیوں کی بہبود کے محکمے کی طرف سے امرت کال 2047-2023 کے ویژن کے حصہ کے طور پر سابق فوجیوں کی بہبود کے لئے کارپوریٹ اور انسان نواز ساجھیداری کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابق فوجیوں کی بازآبادکاری ، بہبود اور طبی نگہداشت کے موضوع پر ایک سیمنار تیرہ فروری 2023 کو بنگلورو میں چودہویں ایرو انڈیا کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام اس جانب پیش رفت اور بیداری کے لئے ایروانڈیا 2023 کو بروئے کار لانے کی ایک کوشش ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ اس موقع پر مہمان خصوی تھے۔ انھوں نے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے اس اقدام کو سراہا۔ سکریٹری (ای ایس ڈبلیو) جناب وجے کمار سنگھ نے اپنی تقریر کے دوران اقتصادی ترقی میں سابق فوجیوں کی کارگزاری کے زبرست امکانات پر روشنی ڈالی۔ خاص طور سے میک ان انڈیا مہم میں تیز ی سے پیش رفت کے تناظر میں سابق  فوجیوں کی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

بازآبادکاری کے ڈی جی میجر جنرل شرد کپور نے سابق فوجیوں کی ہنر مندی اور عمدہ صلاحیتوں کی جانب اشارہ کیا اور سابق فوجیوں کی بازآبادکاری کے لئے ماڈل کے بارے میں بتایا ، سکریٹری کے ایس بی کموڈور ایچ پی سنگھ نے سابق فوجیوں کی بہبود کے لئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کے ذریعہ سی ایس آر ساجھیداری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ ایم ڈی ای سی ایچ ایس میجر جنرل ایم آر اندر کمار سی ایس آر / پی پی پی کی طرز پر سابق فوجیوں کے لئے ہاسپٹل کا تصور پیش کیا۔

صنعتوں اور حکومت سے ممتاز مقررین میں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزری بورڈ کے رکن جناب انشومن ترپاٹھی، مینیجنگ ڈائرکٹر بوٹنگ ڈیفنس انڈیا رئرایڈمرل سریندر آہوجہ (ریٹائرڈ) نے بھی سابق فوجیوں کی بازآبادی بہبود اور طبی نگہداشت کے لئے صنعتوں کی شراکت داری پر اپنے خیالات پیش کئے۔

سیمنار میں ڈیفنس انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر کے 150 سے زیادہ ارکان شامل تھے۔ سابق فوجیوں کہ بہبود کے محکمے نے ایروانڈیا پویلین میں شرکاء کے مابین بات چیت اوربیداری کے لئے ایک اسٹال قائم کیا ہے۔

****

U.No: 1594

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1898934) Visitor Counter : 109
Read this release in: English , Hindi , Punjabi