عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ 2014سے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ناامیدی سے پُرامید ی کا ایک سفر رہا ہے جبکہ 2014سے پہلے باہر جانے والے ہندوستانی اپنی خودداری اور عزت نفس میں گراوٹ محسوس کرتے تھے ،آج ایک ایسا دور ہے ،جب دنیا کے ممالک ہندوستان کو احترام ،عزت اور امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
مرکزی وزیر آج صبح گروگرام کے ہوٹل لیلا میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے روٹیری ڈسٹرکٹ 3011 کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے
Posted On:
12 FEB 2023 5:56PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے ،عوامی شکایات ،پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ 2014 کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ناامیدی سے پر امیدی کا ایک سفر رہا ہے ، جبکہ 2014سے پہلے بیرون ملک جانے والا ہندوستانی اپنی خودداری اور عزت نفس میں گراوٹ محسوس کرتے تھے ،آج ایک ایسا دور ہے ،جب دنیا کے ممالک ہندوستان کو احترام ،عزت اور امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مرکزی وزیر آج صبح گروگرام کے ہوٹل لیلا میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے روٹیری ڈسٹرکٹ 3011 کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو اس کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سمجھنے میں مدد دی ہے اور بہت سی نئی اصلاحات لاکر ہندوستان کی صلاحیتوں کے امید افزا سرگرمیوں کو بروئے کار لایا گیا ہے اور اس کااستعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014سے پہلے ہرہندوستانی شہری بہت سے اعلیٰ وزرا کے بدعنوانی کے اسکینڈل کی وجہ سے احساس کمتری محسوس کرتے تھے ۔ گزشتہ 9سال میں ایک بھی وزیر اس طرح کے کسی الزام میں ملزم نہیں ہے ۔اس کے برعکس جناب مودی کے ذریعہ پیدا کئے اعتماد اور بھروسے نے ہندوستانی کو ایک عز م اور قوت ارادی دی ہے تاکہ دنیا کے باقی حصے میں وہ آگے بڑھ سکے اور دنیا کی قیادت کرسکے ۔
وزیرموصوف نے کہا کہ مودی کی حکمرانی کے گزشتہ تقریباََ 9سال میں ہندوستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی طرف سے ایک روشن مقام قراردیا گیا ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ دنیا ہندوستان کو اس نیت سے دیکھ رہی ہے کہ وہ قیادت کرے گا اور کووڈ عالمی وبا کے دوران اس کا ثبوت بھی ہم نے دیا ،جب ہندوستان نے دسمبر 2021 تک 94 ملکوں کو 750 لاکھ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے سپلائی کئے ۔
ایک اور مثال پیش کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ خلا کے محکمے کو جناب مودی نے ماضی کی اڑچنوں اور دشواریوں سے نجات دلائی اور آج امریکہ اور روس جیسے ملکوں پر سبقت حاصل کرنے کی طرف رخ کردیا ہے۔ جنہوں نے ہندوستان سے پہلے اپنا خلائی سفر شروع کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم صلاحیت میں پیچھے نہیں ہیں۔
ا س بات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی آئندہ سالوں میں ترقی کئی گنا بڑھ جائے گی اور وسیع سمندری وسائل اور طویل ہمالیائی وسائل جیسے نا تلاش کئے گئے شعبوں میں ہندوستان آگے بڑھے گا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں میں اس بات پر نہیں سوچا گیا تھا کہ ہندوستان کو مخصوص فوائد حاصل ہیں۔ البتہ ڈیپ سی مشن اور ارومامشن جیسے اقدامات پر وزیراعظم کی جانب سے بار بار توجہ کے ساتھ ہندوستان اپنی معیشت میں ایک بڑھ چھلانگ لگانے جارہا ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر رابرڈ ہال اور ان کی اہلیہ چارلین کا بھی خیر مقدم کیا اور ان کو مبارکباددی ۔ ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ راٹری انٹر نیشنل نے 200 سے زیادہ ملکوں میں اپنے ممبروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور ا ن کی تعداد اب 1.4 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا میں یہ ایک سب سے بڑی تنظیم ہے جو خدمات کے عمل میں مصروف ہے ۔ 1920 میں محض ایک کلب سے شروع ہونے والی راٹری انڈیا ایک درخشاں کمیونٹی ہے جس کے ہندوستان کے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 4500 کے قریب کلبوں کے 2 لاکھ سے زیادہ ممبران ہیں ۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-1577
(Release ID: 1898719)
Visitor Counter : 116